کوسٹر چلتے پھرتے گھر میں تبدیل – مالک کا جائزہ

1 4,044

ہم اپنے قارئین کے لیے ایک اور مالک کے جائزے کے ساتھ دوبارہ آ گئے ہیں۔ اس ریویو میں ہم آپ
کو ایک چلتے پھرتے گھر کے بارے میں بتائیں گے کہ جس میں مالک نے ایک کوسٹر کو گھر میں
تبدیل کیا ہے۔ مالک نے 2020ء ماڈل کوسٹر امپورٹ کی، اس کی سیٹیں نکالیں اور اس میں مختلف
سہولیات لگا دیں جیسا کہ صوفے، LCD، غسل خانہ، باورچی خانے اور دیگر۔
مالک نے ہمیں بتایا کہ انہوں نے کوسٹر کو چلتے پھرتے گھر میں اس لیے تبدیل کیا کیونکہ یہ دُور
دراز علاقوں اور جنگلوں میں کیمپنگ کے لیے بہترین ہے۔

انٹیریئر – مین ایریا:

مین ایریا بیٹھنے کے لیے ہے جہاں مالک نے چمڑے کے صوفے لگائے ہیں۔ ہم نے ان صوفوں کے
لیے چمڑا جرمنی سے امپورٹ کیا ہے مالک نے کہا کہ ان صوفوں پر 6 لوگ بیٹھ سکتے ہیں۔ اس
کے علاوہ ان صوفوں کے نیچے اسٹوریج کی جگہ بھی ہے، جہاں آپ اپنے ہینڈ کیری بیگ اور پرس
وغیرہ رکھ سکتے ہیں۔
کوسٹر کی دیواروں پر آٹومیٹک پردے ہیں، جو ریموٹ کنٹرولڈ ہیں۔ اس کے علاوہ اس چلتے پھرتے
گھر میں ڈجیٹل طریقے سے کنٹرول ہونے والی LED رُوف لائٹس ہیں۔ مالک نے ہمیں بتایا کہ آپ
صرف اسکرین پر ٹچ کر کے ہی انہیں آن/آف کر سکتے ہیں، اور آپ ان کو اپنے موبائل سے بھی
کنٹرول کر سکتے ہیں۔

سکیورٹی:

کوسٹر چار CCTV کیمروں کے ساتھ آتی ہے، اور آپ انہیں ایک 40 انچ کی LCD پر اسٹریم یا
ریکارڈ کر سکتے ہیں۔

باورچی خانہ:

باورچی خانے میں ایک چھوٹا سا فریج ہے، جو UPS پر چلتا ہے کیونکہ یہ بیٹریز پر نہیں چل سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس UPS کو واپڈا کی بجلی پر چارج کر تے ہیں۔باورچی خانے میں کُکنگ
رینج اور واش بیسن بھی ہے۔ مالک نے مزید کہا کہ کوسٹر میں پانی کو محفوظ کرنے کے لیے ایک
خصوصی ٹینک ہے، اور ہم اسے ایک بٹن دبا کر خالی کر سکتے ہیں۔

غسل خانہ:

غسل خانے میں ایک کموڈ سیٹ، واش بیسن اور نہانے کا ایریا ہے۔ مالک نے مزید کہا کہ اس کا
مطلب ہے کہ اس میں ایک گھر کی تمام سہولیات ہیں، اور آپ اسے جہاں چاہیں استعمال کر سکتے
ہیں۔

سونے کا انتظام:

مالک کے مطابق انہوں نے مین ایریا میں بستر لگانے کا سوچا، لیکن یہ ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے کہا
کہ اس لیے ہم نے ان صوفوں کو سونے کے لیے استعمال کیا، اور فرش کے لیے خصوصی میٹریس
بنایا ہے۔

سیفٹی:

اس گاڑی میں کوئی سیٹ بیلٹ نہیں ہے، جیسا کہ مالک نے ہمیں بتایا کہ وہ اسے زیادہ رفتار پر نہیں
چلاتے۔ مالک نے کہا کہ یہ کیمپنگ اور آرام کے لیے، رفتار کے لیے نہیں ہے، اس لیے اس میں
سیٹ بیلٹس کی خاص ضرورت نہیں ہے۔

قیمت:

مالک کے مطابق انہوں نے یہ کوسٹر 1 کروڑ 30 لاکھ روپے میں خریدی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس
میں کی جانے والی موڈیفکیشنز پر ان کے تقریباً 55 لاکھ روپے خرچ ہوئے، اس لیے اس گاڑی کی
موجودہ قیمت 1 کروڑ 85 لاکھ روپے ہے۔
آپ پاک ویلز پر استعمال شدہ کوسٹرز بھی خرید سکتے ہیں اور انہیں اپنے خوابوں کی گاڑی میں بدل
سکتے ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.