کرولا 1.3 ایکس ایل آئی 2006 بمقابلہ آلٹس 1.8 – بجٹ ریویو

1 6,853

بجٹ کار ریویو کے سلسلے میں آج ہم کرولا 1.3 XLi کے 2006 ماڈل اور 1800cc کرولا آلٹس پر بات کریں گے۔ ٹویوٹا کی یہ 10 ویں جنریشن کی کار پاکستان میں 2002 سے 2008 تک پیش کی گئی۔ 1994 سے 2002 تک پاکستان میں نویں جنریشن کی کرولا رہی، اور لوگ نئی جنریشن، ماڈل، صورت اور فیچرز کا مطالبہ کر رہے تھے۔

ریلیز کے بعد کرولا XLi، GLi اور S.E. سیلون پاکستان میں بہت ہٹ ہوئیں۔ یہ وہ پہلا ماڈل تھا کہ جس نے ملک میں ‘آن منی’ کے رحجان کو بڑھایا۔ ڈیلرشپ کو ان گاڑیوں پر 2 لاکھ روپے تک ‘آن’ ملا۔

کرولا ویرینٹس کا انٹیریئر:

اس کار کا 2-ٹون انٹیریئر پاکستان میں ایک نئی چیز تھی اور اپنی تمام مقابل گاڑیوں سے ایک قدم آگے بھی۔ اس سے پہلے ٹویوٹا کا انٹیریئر عموماً گہرے سرمئی رنگ کا ہوتا تھا۔

انجن پاور:

XLi اور GLi ویرینٹس 1300cc کے انجن کے ساتھ آئے جبکہ کمپنی نے S.E. سیلون 1600cc انجن کے ساتھ پیش کیا۔ پاکستان میں ایک غلط فہمی یہ پائی جاتی ہے کہ چھوٹے انجن والی گاڑیاں ایندھن بچاتی ہیں؛ لیکن یہ دونوں ویرینٹس ملک میں آتے ہی ہٹ ہو گئے۔

شروع میں یہ تمام ویرینٹس مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ تھے۔ البتہ ٹویوٹا نے ‏2004-05 میں S.E. سیلون کے لیے آٹومیٹک ٹرانسمیشن لانچ کی۔ اس کے بعد کمپنی نے 2006 میں 1800cc ٹویوٹا آلٹس متعارف کروائی، لیکن ابتداء میں اسے کامیابی نہیں ملی۔

اس کا ر کا ویرینٹ 2D ڈیزل انجن رکھنے والی آخری گاڑیوں میں سے ایک تھا اور ملک میں بہت ہٹ ہوا۔

کرولا ایک بجٹ کار؟

تقریباً ‏14-15 سال کے کرولا اب بھی ملک میں فیملی کار کی حیثیت سے مشہور ہے، جس کی ڈِگی میں کافی گنجائش ہے اور قیمت بھی بہت مناسب ہے۔

کرولا ویرینٹس کی قیمت:

آپ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ اور اچھی کنڈیشن میں آلٹس 12 لاکھ روپے میں خرید سکتے ہیں، جبکہ مینوئل ورژن کی قیمت تقریباً 15 لاکھ ہے۔ اس کے علاوہ آٹومیٹک کرولا S.E. سیلون کی قیمت 15 لاکھ روپے ہے، جبکہ اس کا مینوئل ویرینٹ تقریباً 10 لاکھ روپے کا پڑ سکتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ GLi اور XLi کی قیمت اب بھی 12 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔ اس زیادہ قیمت کی وجہ یہ ہے کہ چھوٹے شہروں میں چھوٹے انجنز کی ڈیمانڈ زیادہ ہے۔

پارٹس کی دستیابی، مرمت پر آنے والی لاگت اور پارٹس کی قیمتیں ٹویوٹا ان کی گاڑیوں کی کامیابی کی دوسری بڑی وجوہات ہیں۔

فیول اکانمی:

کرولا XLi اور GLi کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ اس کی فیول اکانمی تھی۔ آج بھی ایک اچھی طرح مینٹین کی گئی کرولا آپ کو 13 سے 14 کلومیٹرز فی لیٹر کا فیول ایوریج دے گی۔

اس کےعلاوہ آٹومیٹک S.E. سیلون اور آلٹس کا ایوریج تقریباً 10 کلومیٹرز فی لیٹر ہے اور مینوئل ویرینٹ 12 کلومیٹرز فی لیٹر دیتا ہے۔

اے سی کی پرفارمنس:

تمام ویرینٹس کے ایئر کنڈیشنر کی پرفارمنس بہت اچھی تھی، اور صارفین کو اب بھی ان میں کسی مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

اہم فیچرز: کرولا XLi/GLi بمقابلہ S.E. سیلون/آلٹس :

S.E. سیلون اور آلٹس ایک ایئربیگ، ABS، پاور ونڈوز، پاور اسٹیئرنگ اور سی ڈی/کیسٹ پلیئر کے ساتھ آتی ہیں۔ اس کے علاوہ صارفین میں سب سے زیادہ مشہور ہونے والا فیچر ان گاڑیوں کا چمکدار میٹر تھا۔

اس کے علاوہ S.E. سیلون اور آلٹس لکڑی کے ٹرِم کونسول کے ساتھ آئیں، جبکہ GLi اور XLi میں یہ سادہ کالے رنگ کا تھا۔ ڈیش بورڈ کی کوالٹی غیر معمولی تھی۔

سیلون اور آلٹس ویرینٹس فوگ لیمپس، باڈی کی رنگت کے آٹومیٹک سائیڈ مررز اور سائیڈ پینلز رکھتے ہیں جبکہ یہ آپشنز XLi اور GLi میں دستیاب نہیں تھے۔ اس کے علاوہ GLi اور XLi الائے رِمزا ور سائیڈ اسکرٹس کے ساتھ نہیں آئیں۔

اس کے علاوہ کار فریم، پارٹس اور ڈیزائن تمام ویرینٹس میں ایک جیسا ہے۔

وڈیود یکھیں:

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.