کرولا آلٹس گرینڈ 1.8 ایل مینوئل کا خاتمہ کر دیا گیا!
ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (IMC) نے کرولا آلٹس گرینڈ 1.8L مینوئل ویرینٹ کا خاتمہ کر دیا ہے۔ ہمارے ذرائع کے مطابق کمپنی اب یہ گاڑی فروخت کے لیے مزید پیش نہیں کرے گی۔
البتہ اس گاڑی کو discontinue کرنے کی کوئی واضح وجہ نہیں ہے۔ یہ ڈیولپمنٹ ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے جب IMC نے آلٹس X-پیکیج کار کا اعلان کیا ہے۔ یہ نئی گاڑی معمولی ایکسٹیریئر اور انٹیریئر تبدیلیوں کے ساتھ جنوری 2021 میں مارکیٹ میں آئے گی۔
اس X-پیکیج میں کمپنی فرنٹ اور ریئر بمپ کٹ، پیسنجر سیٹ بیلٹ سینسر، مکمل بلیک انٹیریئر اور پارکنگ سینسرز پیش کرے گی۔
کرولا آلٹس گرینڈ 1.8L مینوئل:
یہ کرولا کارز میں دوسرا ٹاپ آف دی لائن ویرینٹ تھا، جس کی قیمت 36,79,000 روپے تھی۔ پٹرول کار میں سیڈان کارز کے تقریباً سارے جدید فیچرز تھے جیسا کہ کروز کنٹرول، سن رُوف، چمڑے کی سیٹیں اور آٹو بوٹ۔
یہ گاڑی اسٹیئرنگ کنٹرولز، کی لیس انٹری، فرنٹ کیمرا اور نیوی گیشن کے آپشنز بھی رکھتی تھی۔ یہ گاڑی ملک میں ایگزیکٹو مسافر گاڑیوں میں سے ایک سمجھی جاتی تھی۔
ہمارے خیال میں کمپنی اپنے آٹومیٹک ویرینٹ پر توجہ کرنا چاہتی ہے، خاص طور پر نئے X-پیکیج کو متعارف کرنے کے بعد۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ آلٹس گرینڈ 1.8L آٹومیٹک کو بھی بلیک انٹیریئر ملے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ کمپنی مینوئل کے بجائے اب زیادہ تر آٹومیٹک ویرینٹ پر توجہ دینا چاہتی ہے۔
ٹویوٹا کی سیلز میں اضافہ:
ماہرین کے مطابق ٹویوٹا انڈس موٹرز (IMC) نے مالی سال 21 اور مالی سال 22 کے دوران 4 سے 15 فیصد اضافہ متوقع ہے، جس کی وجہ سےیارِس کی زبردست فروخت ہے۔ “اس کا لانچ ٹائم پرفیکٹ تھا، کیونکہ یارس کا مقابلہ پرانے ہونڈا سٹی ماڈل سے ہے اور اسے کسی دوسری گاڑی کے ہاتھوں بڑے مقابلے کا سامنا نہیں ہے۔”
وقت ہی بتائے گا کہ اس مینوئل ویرینٹ کو ختم کرنے کا ٹویوٹا کی سیلز پر کیا اثر پڑے گا۔
آپ کے خیال میں IMC کا یہ فیصلہ کیسا ہے؟ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ مستقبلِ قریب میں اس کا ٹویوٹا کی سیلز پر فرق پڑے گا؟ اپنے خیالات نیچے کمنٹس سیکشن میں پیش کیجیے۔