گرمیوں اور سردیوں کے ٹائروں میں یہ فرق ہے
ٹائر گاڑیوں کا ایک اہم ترین اور ضروری حصہ ہیں، خاص طور پر جب بات حفاظت کی ہو۔ ایک اچھا ٹائر ایک بہترین ڈرائیو کو یقینی بناتا ہے کیونکہ اس سے آپ ایک ہموار سفر کا لطف اٹھا سکتے ہیں جبکہ خراب ٹائرز سے سفر ہچکولوں میں ہی ہوگا۔ البتہ جہاں تک ٹائروں کا معاملہ ہے، ایک بات بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ سردیوں کے اور گرمیوں کے ٹائروں میں فرق ہوتا ہے۔
تو آج ہم آپ کو دونوں ٹائروں کے درمیان بڑا فرق بتائیں گے، یوں آپ اپنی ضرورت کے لحاظ سے ٹائرز لگا سکتے ہیں۔
ٹائر کی روڈ گرِپ:
گرمیوں کے ٹائر زیادہ Aquaplaning Resistance رکھتے ہیں، جو سڑک پر گرپ حاصل کرنے کے لیے ڈیزائن کیے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان پر ذرا سیدھے پیٹرنز ہوتے ہیں۔ جبکہ سردیوں کے ٹائروں میں curved پیٹرنز ہوتے ہیں جو برف پر گرپ کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کیے جاتے ہیں۔ یہ پیٹرنز ٹائروں کو پھسلنے سے روکتے ہیں اس لیے ایسے علاقوں میں آپ کو محفوظ رکھتے ہیں جہاں برف باری ہوتی ہے۔
کمپاؤنڈ:
سردیوں کے ٹائرز کم درجہ حرارت کے لیے ٹریکشن optimized ہوتے ہیں جو سڑک پر ان کی اسٹیبلٹی کو بہتر بناتا ہے، اور سڑک پر جمے رہنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ ان ٹائروں کے کمپاؤنڈ لچکدار ہوتے ہیں اور کم درجہ حرارت پر بھی کام کرتے ہیں جو کم درجہ حرارت کے لیے بہترین ہے۔ دوسری جانب گرمیوں کے ٹائرز نرم ربڑ کمپاؤنڈ رکھتے ہیں جو عام سڑکوں پر چلنے کے لیے بہترین ہیں اور گڑھوں اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر اپنی پوزیشن کو مستحکم رکھیں گے۔
گرووز اور سائپس:
گرمیوں کے ٹائروں میں کم گرووز ہوتی ہیں، جس کا مطلب ہے کہ یہ ذرا سیدھے اور سادا ہوتے ہیں کیونکہ انہیں صرف سڑکوں پر چلانے کے لیے ڈیزائن کیا جاتا ہے۔ جبکہ سردیوں کے ٹائروں میں sipes زیادہ ہوتی ہیں تاکہ یہ برف پر زیادہ گرپ رکھے اور گہری برف میں ٹائروں کو حرکت میں مدد بھی دیتے ہیں۔ یہ sipes ٹائروں کو برف ہٹانے اور ہموار انداز میں چلانے میں مدد دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان ٹائروں میں grooves بھی زیادہ ہوتی ہیں جو گاڑی کو برف سے نکلنے میں مدد دیتی ہیں۔
ٹائروں کی چوڑائی:
گرمیوں کے ٹائرز سردیوں کے ٹائروں سے زیادہ چوڑے ہوتے ہیں۔ چوڑائی انہیں سڑک پر مضبوط گرپ رکھنے اور اونچے نیچے راستوں پر اسٹیبلٹی حاصل کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کے علاوہ سردیوں کے ٹائرز برف پر ڈرائیو کو ہموار رکھنے کے لیے ہوتے ہیں اس لیے یہ چوڑے نہیں ہوتے۔
ہمیں امید ہے کہ یہ بلاگ آپ کو اپنی گاڑی کے لیے ٹائرز کا انتخاب کرتے ہوئے درست فیصلہ کرنے میں مدد دے گا۔