آپ پاک ویلز سروسز سے اس طرح رابطہ کر سکتے ہیں

0 3,791

پاک ویلز گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لیے بہترین جگہ ہے۔ ہم اپنی خدمات سے کمیونٹی کے کام آنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ چند دنوں میں بہترین قیمت پر آپ کی گاڑی فروخت کرنے میں مدد دے کر، آپ کی انشورنس کا دھیان رکھ کے، آپ کی پسندیدہ استعمال شدہ گاڑی کی جانچ کر کے، قسطوں پر گاڑیاں خریدنے کے لیے فائنانسنگ کمپنیوں کے ساتھ آپ کا رابطہ کروا کر، درآمد کے لیے استعمال شدہ جاپانی گاڑیوں کی کنڈیشن کی تصدیق کر کے پاک ویلز سروسز آپ کے تمام مسائل کو حل کرتی ہیں۔

بسا اوقات لوگوں کو معلوم نہیں ہوتا کہ یہ سروسز حاصل کرنے کے لیے کس سے رابطہ کریں۔ آج ہم اسی موضوع پر بات کرنے والے ہیں۔ تو پاک ویلز آپ کے لیے کیا خدمات انجام دے سکتا ہے اور گھر بیٹھے ان سروسز کو کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟ اس کے لیے یہ تحریر پڑھیں۔

کار انشورنس

اپنی گاڑی کو کسی قابلِ بھروسہ انشورنس کمپنی سے انشورڈ کروانا چاہتے ہیں؟ ہمیں سب سے اچھی کمپنی کا پتہ ہے! پاک ویلز نے یونائیٹڈ انشورنس کمپنی کے ساتھ پارٹنرشپ کر رکھی ہے تاکہ آپ کی گاڑی باآسانی انشورنس دلانے میں مدد کریں۔

یونائیٹڈ کار انشورنس میں رجسٹر ہوں اور پھر سب کچھ ہم پر چھوڑ دیں۔ ہمارا نمائندہ آپ سے رابطہ کرے گا اور آپ کو اگلے مراحل میں لے جائے گا۔

سائیڈ نوٹ: آن لائن کار انشورنس کیلکولیٹر کے ذریعے آپ مختلف کمپنیوں کے کار انشورنس کوٹس کو کمپیئر کر سکتے ہیں۔

کار انسپکشن

کیا آپ ایک استعمال شدہ گاڑی خریدنا چاہتے ہیں لیکن اس کی کنڈیشن کے بارے میں یقین نہیں رکھتے؟ تم ہم ہیں نا! 200 سے زیادہ چیک پوائنٹس پر تفصیلی انسپکشن رپورٹ حاصل کریں اور استعمال شدہ گاڑی پورے اطمینان کے ساتھ خریدیں۔

PakWheels Services - Car Inspection

پاک ویلز کار انسپکشن سروس شیڈول کریں اور استعمال شدہ گاڑی کی انسپکشن ہمارے ماہر ٹیکنیشنز کے ذریعے کروائیں۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ کو انسپکشن کے بعد چند گھنٹوں میں ہی کمپیوٹرائزڈ رپورٹ مل جائے گی۔

کار فائنانس

آپ کو اپنی پسندیدہ گاڑی خریدنے کے لیے مالی مدد کی ضرورت ہے؟ ہم مدد دینے کے لیے تیار ہیں! چاہے آپ نئی گاڑی دیکھ رہے ہیں یا استعمال شدہ، پاک ویلز آپ کو بینکوں اور دوسرے مالیاتی اداروں کے ساتھ منسلک کرے گا اور کار فائنانسنگ میں آپ کی مدد کرے گا۔

مختلف فائنانسنگ کمپنیوں کے انسٹالمنٹ پلانز کو کیلکولیٹ کریں، جو سب سے مناسب لگے اس کا انتخاب کریں اور آن لائن اپلائی کر دیں۔

اگر آپ خود بہتر کار فائنانسنگ آپشن کا انتخاب نہیں کر پا رہے، تو ہماری کار فائنانس سروس بُک کر لیں۔ ہمارا سیلز نمائندہ آپ کی تفصیلات ہمارے فائنانسنگ پارٹنرز کے ساتھ شیئر کرے گا، کار فائنانس آفرز پر بات کرے گا اور آپ کی ضرورت کے لحاظ سے آپ کے لیے بہترین کا انتخاب کرے گا۔ ہمارا ایجنٹ آپ کی پسند کے سروس پرووائیڈر سے آپ کا رابطہ کروائے گا، تاکہ آپ ان کی آفر قبول کر سکیں اور اپنی پسندیدہ گاڑی حاصل کر سکیں!

آکشن شِیٹ ویریفکیشن

کیا آپ کسی استعمال شدہ جاپانی گاڑی پر نظریں رکھتے ہیں لیکن اندازہ نہیں لگا پا رہے ہیں کہ اس کو خریدنا مناسب ہے یا نہیں؟ تو پاک ویلز سے آکشن شیٹ ویریفائی کروائیں اور استعمال شدہ جاپانی گاڑیاں امپورٹ کریں۔

ہم آپ کو اصل آکشن گریڈ، مائلیج اور گاڑی کی کنڈیشن کے بارے میں بتائیں گے۔ ہماری ویریفکیشن آپ کو کسی بھی فراڈ یا جعلی آکشن شیٹ سے اور رپیئر شدہ، حادثے کی شکار اور میٹر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی گاڑی سے بچائے گی۔

استعمال شدہ جاپانی گاڑی کا چیسی نمبر درج کریں اور آکشن شیٹ آج ہی ویریفائی کروائیں!

سیل اِٹ فار می

آپ کے پاس اپنی گاڑی کے ممکنہ خریدار حاصل کرنے، ان کے ساتھ بھاؤ تاؤ کرنے اور فروخت کے لیے اشتہار لگانے کا وقت نہیں ہے؟ پاک ویلز سیل اِٹ فار می کا استعمال کریں۔

ہمارے پاس آپ کا اشتہار لگانے، ممکنہ خریداروں کے ساتھ مول تول کرنے اور بہترین آفر حاصل کرنے کے لیے مخصوص سیلز ماہرین موجود ہیں، جو ایک مہینے کے اندر ایک محفوظ اور بہتر سودا یقینی بناتے ہیں۔

ہمیں اپنی گاڑی کا ماڈل اور سال، اپنا نام، فون نمبر اور شہر بتائیں اور اپنی گاڑی کو سیل اِٹ فار می سروس کے لیے رجسٹر کروائیں۔ ہمارا سیلز ایجنٹ آپ سے رابطہ کر کے پروسس کا آغاز کر دے گا۔

پاک ویلز سروسز کے لیے رابطہ معلومات

آپ پاک ویلز سروسز کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے صبح 9 سے شام 7 بجے تک کسی بھی وقت (042) 111 943 357 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا ہمیں [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔

نوٹ: اگر آپ ہم سے کال پر رابطہ نہیں کر پا رہے تو ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہم سے کال بیک کا کہیں۔ ہم آپ کا نمبر لے کر جلد ہی آپ سے رابطہ کریں گے۔

آٹو پارٹس اور ایکسیسریز

اپنی گاڑی کے لیے آٹو پارٹس اور ایکسیسریز چاہئیں؟ ہمارے پاس اپنے آٹو اسٹور پر ہر کار ماڈل کے لیے سب کچھ موجود ہے۔ کار کیئر، کار انجن، انٹیریئر، آئلز اور لیوبریکینٹس اور بہت کچھ۔ پاک ویلز آٹو اسٹور تمام قسم کے آٹو پارٹس اور ایکسیسریز کے لیے ون اسٹاپ آن لائن شاپ ہے۔

ہمارے آٹو اسٹور سے ‏0316-7670125 پر کال یا [email protected] پر ای میل سے رابطہ کریں اور آرڈر کریں!

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.