نیو یارک آٹوشو 2022 کی جھلکیاں

0 1,244

نیویارک آٹو شو 2022 اس مہینے کے شروع میں منعقد ہوا اور پاک ویلز کمیونٹی کے ممبر فضل وہاب نے اس تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے کِیا، ہیونڈائی اور ٹویوٹا سمیت مختلف کار کمپنیوں کے ڈسپلے کا دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف کمپنیوں کی گاڑیوں کے آنے والے ماڈلز کی تصاویر بھی لیں جو کہ ذیل میں دی گئی ہیں۔

کِیا پیش کردہ گاڑیاں؟

پہلے دیکھتے ہیں کہ کِیا نے اس آٹو شو میں کون سی گاڑیاں پیش کیں۔ ہم اس کمپنی کی اسی لیے بات کر رہے ہیں کیونکہ یہ پاکستان میں خاص طور پر اپنی کراس اوور کِیا سپورٹیج  کی لانچ کے بعد ایک اعلیٰ برانڈ کے طور پر ابھری ہے۔ تو کمپنی کی جانب سے آٹو شو میں پیش کردہ کاریں ذیل میں دیکھی جا سکتی ہیں۔ جن میں نیرو، K5، سول، سپورٹیج HEV، EV6، فورٹ جی ٹی اور ای ٹی کانسیپٹ شامل ہیں۔

ہیونڈائی کی پیش کردہ گاڑیاں

ہیونڈائی نے بھی اس آٹو شو میں اپنی گاڑیاں پیش کیں۔ یہ کمپنی بھی پچھلے چند سالوں میں پاکستان میں اچھی گاڑیاں ( ایلانٹرا، ٹوسان، سورینٹو) لانچ کرنے کے بعد اپنا ایک مقام بنا چکی ہے۔ آٹو شو میں پیش کردہ گاڑیوں میں ٹوسان، سانٹا فے، نیگزو، پیلی سیڈ، ایلانٹرا ہائبرڈ اور آئیونِک 5 شامل ہیں جو ذیل میں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

ٹویوٹا کی گاڑیاں

پاکستانیوں کے پسندیدہ برانڈ ٹویوٹا نے بھی اس آٹو شو میں حصہ لیا۔ جہاں کمپنی نے نئی ٹُنڈرا، سکویا کیپسٹون، ہائی لینڈر اور رومبس جیس گاڑیوں کی رونمائی کی۔

شیورلے

اس کے علاوہ مشہور امریکی برانڈ شیورلے کی نئی آنے والی گاڑیاں بھی یہاں موجود تھیں۔ جن میں سلوریڈو، ٹریورس اور ٹاہو جیسی ماڈرن گاڑیاں شامل ہیں۔

لیکسس کی پیش کردہ گاڑیاں

لیکسس نے بھی اپنے آنے والے ماڈلز کی رونمائی کی۔ جن میں LC500،IS500 ، IS350 جیسی گاڑیاں شامل ہیں۔

ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ان کاروں کو پسند کریں گے اور ان جھلکیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔ آپ کو ان میں سے کونسی گاڑی پسند آئی ؟ کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.