ہونڈا یارِس کو ٹکر دینے کے لیے پاکستان میں 7ویں جنریشن کی سٹی لائے گا

5 28,940

ہونڈا اٹلس پاکستان میں 7 ویں جنریشن کی سٹی لانچ کرکے ٹویوٹا یارِس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس سے پہلے پاک ویلز نے بتایا تھا کہ ہونڈا لوکل مارکیٹ میں چھٹی جنریشن جاری کرے گا، لیکن اب اسے اپڈیٹ کر دیا گیا ہے۔

ہمارے ذرائع کے مطابق کمپنی پاکستان میں 7 ویں جنریشن کی سٹی پیش کرے گا، جو حال ہی میں لانچ کی گئی یارِس کو براہِ راست ٹکر دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی 2021 کی پہلی سہ ماہی میں نئی سٹی ریلیز کرے گی۔

نئی کار تین ویرینٹس میں آئے گی، 1300cc، 1500cc اور 1000cc۔ 1300cc اور 1500cc نیچرلی ایسپائریٹڈ (NA) انجنز کے ساتھ آئیں گی، جبکہ 1000cc میں ٹربو چارجڈ انجن ہوگا۔

1000cc ٹربو انجن ویرینٹ باقی دونوں ویرینٹس سے زیادہ مہنگا ہوگا۔

تھائی لینڈ میں ہونڈا سٹی کی لانچ:

ہونڈا سٹی نے پچھلے سال تھائی لینڈ میں نئی 7 ویں جنریشن کی سٹی لانچ کی تھی۔ یہ جدید ترین گاڑی موجودہ ویرینٹ سے بڑی ہے۔ کار 4553mm کی لمبائی، 1748mm کی چوڑائی اور 1485mm کی اونچائی رکھتی ہے۔ البتہ اس کا وِیل بیس 2589mm کے ساتھ پرانے ورژن کے 2600mm کے مقابلے میں چھوٹا ہے۔

7ویں جنریشن کی سٹی کے انجن:

کمپنی نے تھائی لینڈ میں نئی سٹی 3-سلنڈر 1000cc ٹربوچارجڈ انجن کے ساتھ لانچ کی ہے، جو 5500RPM پر 122hp اور 2000-4500RPM پر 173NM ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ 1500cc پٹرول اور ڈیزل انجنوں کے ساتھ تین ویرینٹس میں بھارت میں لانچ کی گئی ہے؛ V، VX اور ZX۔

انڈین پٹرول انجن 6600RPM پر 121hp جبکہ ڈیزل انجن 3600RPM پر 100hp پیدا کرتا ہے۔

7ویں جنریشن سٹی کا ایکسٹیریئر:

انٹرنیشنل ویرینٹ LED ڈے ٹائم رننگ لائٹس، ہیلوجن پروجیکٹر ہیڈلیمپس، بلب فرنٹ فوگ لیمپس اور سائیڈویو مررز پر LED انڈیکیٹرز کے ساتھ آتا ہے۔ اس کے علاوہ کار 15 یا 16 انچ کے الائے ویلز رکھتی ہے (اس کا انحصار آپ کے منتخب کردہ ویرینٹ پر ہے)۔ پہلی نظر میں یہ ہونڈا سوِک کی جھلک دکھاتی ہے، جو بلاشبہ سٹی ماڈل کے لیے ایک بڑی تبدیلی ہے۔

انٹیریئر:

کمپنی انٹیریئر ڈیزائن کے معاملے میں بہت زیادہ آگے نہیں گئی، لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ بہت اچھا ہے اور ایگزیکٹو لُک دیتا ہے۔ کار 8 انچ کی انفوٹیمنٹ اسکرین رکھتی ہے، جو اینڈرائیڈ کے ساتھ ساتھ ایپل کار پلے سے بھی compatible ہے۔ ڈیش بورڈ metallic sockets کے ساتھ ایک اچھا فنش رکھتا ہے۔ کمپنی نے گاڑی میں عام اسپیڈومیٹر ڈائلز انسٹال کیے ہیں۔

پچھلی سیٹوں پر کافی لیگ اسپیس موجود ہے، جو موجودہ ورژنز کی گاڑیوں سے زیادہ ہے اور بہت آرام دہ احساس دیتا ہے۔ اس سٹی میں ممکنہ طور پر ہونڈا کا اب تک کا سب سے بہتر انٹیریئر ہے۔

پاکستان میں ٹویوٹا یارس کو سخت ٹکر:

اس وقت ہونڈا سٹی ٹویوٹا یارِس کے ساتھ مقابلہ کرتی ہے۔ دونوں گاڑیوں کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ یہ ایک ہی قیمت میں آتی ہیں۔ دونوں گاڑیوں کی قیمت 24 سے 29 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔ اس کے علاوہ یارِس مقامی مارکیٹ میں 1300cc اور 1500cc انجن کے ساتھ آتی ہے۔

اگر آپ لوکل مارکیٹ میں سیلز کے رحجانات دیکھیں تو آپ کو نظر آئے گا کہ یارس اور سٹی کے درمیان پروڈکشن اور سیلز کا فرق بہت زیادہ نہیں ہے۔ وہ لوکل مارکیٹ میں تقریباً برابر کھڑی ہیں۔ البتہ نئی ہونڈا سٹی ہونڈا اٹلس کے لیے ایک مثبت علامت ضرور ہوگی۔ 7ویں جنریشن یارِس کو ایک سخت مقابلہ دے گی، جبکہ 7ویں جنریشن سٹی کے ساتھ ہونڈا مارکیٹ دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

قیمت پر سوال؟

ہونڈا کے لیے بنیادی سوال 7ویں جنریشن سٹی کی قیمت کا ہوگا۔ حالانکہ موجودہ قیمت تقریباً یارِس جتنی ہی ہے، لیکن نئی جنریشن کے لیے قیمت بہت اہمیت کی حامل ہوگی۔ اگر ہونڈا قیمت تقریباً اسی سطح پر لاتا ہے تو اسے یارس پر بہت بڑی برتری ملے گی۔ لیکن اگر یہ 30 سے 36 لاکھ میں آتی ہے تو نئی گاڑی کو کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس لیے ہونڈا کو اپنی سیلز بڑھانے کے لیے مشکل فیصلہ کرنا ہوگا۔

Recommended For You:

Toyota Yaris GLi 1.3 MT Vs. Honda City I-VTEC 1.3 MT

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.