ہونڈا ایچ آر-وی 2017ء، ایک مالک کا ریویو

0 2,539

آج ہم آپ کے لیے ہونڈا ‏HR-V کے 2017ء ماڈل کا ریویو خود اس کے ایک مالک کی نظر سے لائے ہیں۔  یہ ہونڈا ویزل کہلانے والے امپورٹڈ ماڈل کا پاکستانی ویرینٹ تھا۔ یہ امپورٹڈ ماڈل ہائبرڈ تھا جبکہ یہ نان-ہائبرڈ ہے۔ کمپنی نے یہ کار 2016ء میں مقامی مارکیٹ میں لانچ کی تھی لیکن کچھ عرصے بعد اسے ختم کر دیا۔

اگر آپ سیکنڈ ہینڈ ہونڈا HR-V خریدنا چاہتے ہیں تو پاک ویلز کے استعمال شدہ گاڑیوں کے سیکشن میں جائیں اور اپنی پسند کی گاڑی منتخب کریں۔

خریداری کا فیصلہ، قیمت:

مالک کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ کار 2018ء میں زیرو میٹر کنڈیشن میں خریدی تھی۔ قیمت کے بارے میں بات کریں تو مالک کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے یہ کار 40 سے 44 لاکھ میں خریدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “میرے والد نے وارنٹی اور شو روم کی سپورٹ کی وجہ سے لوکل ورژن خریدا۔”

ہونڈا ‏HR-V کا انجن:

یہ کار 1500cc پٹرول انجن کے ساتھ آتی ہے۔

Engine

ہونڈا ‏HR-V کا فیول ایوریج:

مالک کے مطابق اس کار کا شہر کے اندر فیول ایوریج AC کے ساتھ 14.4 کلومیٹرز فی لیٹر ہے جو اس کے انجن سائز کو دیکھتے ہوئے بہت اچھا ہے۔ مالک کا کہنا ہے کہ “میرے والد اسے بہت ہلکے پیر کے ساتھ چلاتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ اتنا اچھا فیول ایوریج دیتی ہے۔”

average

فیچرز جو موجود نہیں:

ویزل سے مقابلہ کرتے ہورئے مالک کا کہنا ہے کہ یہ کار ہیلوجن لیمپس رکھتی ہے، جبکہ ویزل LED اور DRL لائٹس کے ساتھ آتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ گاڑی فرنٹ کیمرا نہیں رکھتی اور اس میں صرف سنگل-زون کلائمٹ کنٹرول AC ہے۔

headlights

ہونڈا ‏HR-V کی AC پرفارمنس:

مالک AC پرفارمنس سے بہت مطمئن ہیں اور انہوں نے یہاں تک کہا کہ کبھی کبھی انہیں کولنگ کم کرنا پڑتی ہے۔

AC

اسٹیئرنگ کنٹرولز:

اس کار میں پیڈل شفٹرز، والیم کنٹرول، کال ریسیو/کال اینڈ اور وائس کمانڈ موجود ہیں۔ مالک کے مطابق یہ سارے فنکشن بخوبی کام کرتے ہیں اور انہوں نے کسی مسئلے کا سامنا نہیں کیا۔

steering

ہونڈا ‏HR-V کا وِیل سائز:

ہونڈا ‏HR-V ایک 17 انچ رِم سائز میں آتی ہے اور ہونڈا ویزل کے مقابلے میں زیادہ خوبصورت لگتے ہیں۔

سیفٹی فیچرز:

کمپنی نے دو ایئربیگز اور ABS انسٹال کیا ہے، جو اسے ڈرائیو کے لیے کافی محفوظ گاڑی بناتے ہیں۔

airbags

ہونڈا ‏HR-V کا وِیل سائز:

ہونڈا ‏HR-V ایک 17 انچ رِم سائز میں آتی ہے اور ہونڈا ویزل کے مقابلے میں زیادہ خوبصورت لگتے ہیں۔

سیفٹی فیچرز:

کمپنی نے دو ایئربیگز اور ABS انسٹال کیا ہے، جو اسے ڈرائیو کے لیے کافی محفوظ گاڑی بناتے ہیں۔

انفارمیشن یونٹ:

اسٹیئرنگ ویل کے پیچھے موجود انفارمیشن یونٹ تمام ضروری معلومات دکھاتا ہے، جس میں مائیلیج، آخر تک فاصلہ، فیول ایوریج اور ٹائم شامل ہیں۔

ہونڈا ‏HR-V کی ری سَیل ویلیو:

کیونکہ کمپنی نے یہ گاڑی لوکل مارکیٹ میں ختم کر دی ہے، اس لیے یہ صارفین میں اتنی مشہور نہیں ہے، اس لیے اسے فروخت کرنا مشکل ہے۔

وڈیو دیکھیں:

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.