ہیونڈائی ایلانٹرا میں نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا

0 8,485

ہیونڈائی ایلانٹرا کے مداحوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے ہیونڈائی نشاط نےایلانٹرا میں ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق گاڑی میں ایک کنیکٹڈ کار ایپلی کیشن (MyHyundai) کے ساتھ ایک نیا 8 انچ کا انفوٹینمنٹ سسٹم متعارف کرایا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ نیا انفوٹینمنٹ سسٹم اور کار ایپلی کیشن صارفین کو حریفوں کے مقابلے میں برتری فراہم کرے گی۔ نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ نئے AVN کے ساتھ گاڑی حاصل کرنے والے صارفین کو پہلے 3 ماہ کے لیے MyHyundai کے لیے لوکیشن شیئرنگ، Maps، الرٹس اور جیوفینسنگ جیسی خصوصیات کے ساتھ مفت سبسکرپشن ملے گی۔

مزید برآں، کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ تمام ڈیلرشپ پر انوائس شدہ یونٹس کو اس نئے سسٹم کے ساتھ بھیج رہے ہیں۔ کمپنی نے ڈیلرشپس سے اسی کے مطابق آرڈر لینے کی درخواست کی ہے۔

ہیونڈائی ایلانٹرا میں دیا گیا نیا فیچر

کمپنی کے مطابق 14 فروری 2022 سے بھیجے جانے والے یونٹس میں یہ فیچر موجود ہوگا۔ کمپنی نے ڈیلرشپس سے مزید درخواست کی ہے کہ وہ صارفین کو واضح طور پر بتا دیں کہ یہ تبدیلی نئی یونٹس میں لائی گئی ہے۔

ہیونڈائی نشاط پرانے AVN والے ایلانٹرا کے یونٹس کو ڈسپلے سے ہٹا دے گا۔ نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ کسی بھی تنازعہ سے بچنے کے لیے انوائس شدہ یونٹس فوری طور پر صارفین کے حوالے کر دیے جائیں گے۔ نئی گاڑیاں صرف تب ہی دکھائی جائیں گی جب صارفین کو پرانے AVN والی گاڑیاں مل جائیں گی۔

کیا قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے؟

یہاں اچھی بات یہ ہے کہ گاڑی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ عام طور پر کمپنیز گاڑی میں نیا فیچر متعارف کرنے کے بعد قیمتوں میں اضافہ کر دیتی ہیں۔ بلاشبہ، ہیوںڈائی ایلانٹرا نے مقامی مارکیٹ میں آںے کے بعد ٹویوٹا کرولا اور ہنڈا سِوک کو کافی ٹف ٹائم دیا ہے اور اب نیا فیچر اس مقابلے میں مزید اضافہ کرے گا۔

یہ نیا آپشن ڈرائیور اور مسافروں کے آرام اور سہولت میں اضافہ کرے گا کیونکہ وہ انفوٹینمنٹ سسٹم پر موسیقی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اس دوران انہیں نقشوں اور جیو فینسنگ سے بھی مدد ملے گی۔

اس نئی خصوصیت کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.