ہیونڈائی نے اپنی ایک گاڑی کی قیمت بڑھا دی
ہیونڈائی نشاط نے اپنی ایک گاڑی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہیونڈائی پورٹر H-100 کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق پورٹر ہائی ڈیک کی نئی قیمت 25,49,000 روپے ہوگی، جبکہ پرانی قیمت 24,99,000 روپے تھی، یعنی قیمت میں 50,000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ پورٹر فلیٹ ڈیک اور ڈیک لیس کی قیمت میں بھی 50,000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یعنی فلیٹ ڈیک کی نئی قیمت 25,29,000 روپے جبکہ ڈیک لیس کی قیمت 25,09,000 روپے ہوگی۔
نئی خوردہ قیمت (RSPs) یکم اپریل 2021ء سے لاگو ہے۔
قیمت میں اضافے کی وجہ:
کمپنی کے مطابق حال ہی میں کووِڈ-19 کی وجہ سے سپلائی چَین پر دباؤ بڑھا ہے جس سے دنیا بھر میں شپنگ کی لاگت میں کئی گُنا اضافہ ہوا ہے اور پاکستان کو بھی اس کا سامنا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے “اس کے نتیجے میں ہماری CKD کٹس اور لوکل پارٹس کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے اور ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں رہ گیا کہ عارضی طور پر اپنی خوردہ قیمتوں (RSPs) میں اضافہ کریں۔”
ہیونڈائی کی شرائط و ضوابط:
ہیونڈائی نشاط کے مطابق:
- نئی RSP تمام جزوی ادائیگی کے آرڈرز پر لاگو ہوگی
- نئی RSP تمام مکمل ادائیگی کے آرڈرز پر لاگو ہوگی سوائے ان کے کہ جن کی مکمل ادائیگی 31 مارچ 2021 پر یا اس سے پہلے ہو چکی ہے
- نئی RSP تمام بینک فائنانس/لیزنگ آرڈرز پر بھی لاگو ہوگی، سوائے ان کے کہ جنہوں نے 31 مارچ 2021 سے پہلے اپلائی کیا تھا۔
ہیونڈائی پورٹر H-100:
ہیونڈائی H-100 کی چوتھی جنریشن سنگل اور ڈبل کیبن میں پیش کی گئی ہے لیکن پاکستان میں مارکیٹ کو ذہن میں رکھتے ہوئے صرف سنگل کیبن ہی دستیاب ہے۔
ایکسٹیریئر:
ہیونڈائی H-100 ایک انوکھا ڈیزائن انداز رکھتی ہے۔ اگلا حصہ trapezium اسٹائل کی ہیڈلائٹس، ایک trapezoid کروم گرِل اور بڑے فرنٹ بمپر پر فوگ لائٹس کے ساتھ ایک مستطیل ایئر اِن ٹیک رکھتا ہے۔
پچھلا حصہ تھری-پیس ٹیل لائٹس رکھتا ہے۔ دوسرے ڈرائیورز کے نظر آنے کے لیے سائیڈ مررز میں LED انڈی کیٹرز بھی دیے گئے ہیں۔ H-100 کا مجموعی ایکسٹیریئر ایک نسبتاً انوکھا اور نمایاں ڈیزائن انداز رکھتا ہے جو اسے اپنی مقابل گاڑیوں سے ذرا الگ ظاہر کرتا ہے۔
انجن:
یہ کمرشل گاڑی 2600cc انجن کے ساتھ آتی ہے جس کے ساتھ 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن لگائی گئی ہے۔
مقابل:
ہیونڈائی H-100 کے اہم مقابل سوزوکی میگا کیری، ڈائہان شہہ زور اور فا کیریئر ہیں۔