کیا کِیا سورنٹو پاکستان آ رہی ہے؟

0 10,420

یہ افواہیں گردش کر رہی ہے کِیا اسپورٹیج کے بعد کمپنی ایک اور SUV، کِیا سورنٹو، پاکستان لا رہی ہے۔ پاک ویلز میں آپ کو اس بارے میں ذرا تفصیل سے آگاہ کرے گا۔

دنیا بھر میں عام سیڈانز کی فروخت کم ہو رہی ہے، اور ذرا اونچی گاڑیوں کی خریداری کا رحجان بڑھ رہا ہے۔ اسپورٹیج نے ہماری مارکیٹ میں اسی رحجان کو ظاہر کیا ہے اور ٹکسن پاکستان میں اس کو اور مضبوط کرے گی۔ البتہ قیمت اب بھی فیصلے کی اہم ترین وجہ ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اسپورٹیج نے خریداروں کی توجہ سوِک اور کرولا سے دُور کر دی ہے اور ٹکسن بھی ایسا ہی کرے گی۔

عالمی مارکیٹ میں ‏SUVs:

سیٹوں کی تین قطاریں رکھنے والی SUVs بین الاقوامی سطح پر بھی بہت مقبول ہیں اور مارکیٹ میں نمایاں حصہ رکھتی ہیں۔ پاکستان میں صارفین کے پاس فورچیونر کی صورت میں صرف ایک ہی آپشن تھا ، حالانکہ BRV، رَش اور گلوری بھی دستیاب ہیں لیکن یہ مختلف سیگمنٹ میں آتی ہیں۔ پک اپ ٹرک پلیٹ فارم پر بنی ہوئی فورچیونر عرصے سے ٹویوٹا انڈس کی ایک کامیاب گاڑی ہے یہاں تک کہ قیمتیں بڑھتی چلی گئیں۔ ہیونڈائی نے اپنی CBU/ امپورٹڈ سانتا فی کے ذریعے کوئی معجزہ دکھانے کی کوشش تو کی لیکن 20 ملین روپے کی قیمت کے ساتھ اس کے حوالے سے بات کرنے کا بھی کوئی فائدہ نہیں۔ فیملی کے لیے گاڑی کی حیثیت سے بچنے والا دوسرا آپشن کِیا گرینڈ کارنیوَل ہے۔ اب چند غیر سرکاری اورغیر تصدیق شدہ خبروں کے مطابق کِیا سورنٹو متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جو 3 قطاروں اور 7 سیٹوں والی یوٹیلٹی گاڑی ہے۔ اس کے رواں سال کے آخر یا 2021ء کے شروع میں ریلیز ہونے کی خبریں ہیں۔

تیسری یا چوتھی جنریشن؟

ویسے رواں سال کِیا نے دنیا بھر میں نئی چوتھی جنریشن کی سورنٹو متعارف کروائی ہے۔ کمپنی نے نئی سورنٹو بالکل نئے پلیٹ فارم پر بنائی ہے، جو حال ہی میں پیش کی گئی گرینڈ کارنیوَل جیسا ہے۔ نئی چوتھی جنریشن کی سورنٹو عالمی مارکیٹوں میں صرف دو مقامات کے لیے بنائی جاتی ہے، جنوبی کوریا اور امریکا کے لیے، جبکہ مخصوص مارکیٹوں کے لیے اس کی ڈلیوریز ابھی شروع ہی ہوئی ہیں۔

ایک نئی گاڑی کہ جس کی پیداوار صرف 2 مقامات تک محدود ہو، اسے دیکھتے ہوئے ہمارے خیال میں کِیا پاکستان چوتھی جنریشن کی سورنٹو تو نہیں لائے گا۔ اس کے بجائے ہمیں مقامی طور پر اسمبل ہونے والی تیسری جنریشن ملے گی، جو کمپنی اِس وقت دوسرے ملکوں میں ختم کر رہی ہے۔ کسی بھی نئے ماڈل کی تیاری میں کافی وقت لگتا ہے، جس میں پلانٹ اپ گریڈیشن بھی شامل ہوتی ہے۔ اگر ایک ماڈل ابھی دوسرے ملکوں میں ریلیز ہی ہوا ہے، تو اسے کچھ ہی مہینوں بعد پاکستان جیسی مارکیٹ میں پیش کرنا ناممکن ہے۔

چوتھی جنریشن کی کِیا سورنٹو اور پاکستان:

اس کے علاوہ سورنٹو کی چوتھی جنریشن عالمی مارکیٹوں میں نئی displacements کے ساتھ اسمارٹ اسٹریم GDI ٹربو انجن کی نئی فیملی کے ساتھ دستیاب ہے۔ واحد نیچرلی اسپائریٹڈ آپشن 3.5L-V6 کی صورت میں ہے، جو حال ہی میں آسٹریلیا کی مارکیٹ میں ظاہر کیا گیا ہے اور صرف فرنٹ ویل ڈرائیو میں ہے۔ کِیا پاکستان ٹربو انجن کے ساتھ کوئی چانس نہیں لے گا جس کی وجہ فیول کی کوالٹی ہے۔ گو کہ لوکل فیول اور emission اسٹینڈرڈز بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں، لیکن پھر بھی ملک کے ہر پٹرول پمپ پر معیاری فیول ملنے میں ابھی بہت وقت لگے گا۔ اسپورٹیج کے معاملے میں کِیا کی ڈیلرشپس چاہتی ہیں کہ مالکان ہر 10 ہزار کلومیٹرز کے بعد اس کا کیٹالٹک کنورٹر صاف کروائیں کیونکہ emission سسٹم کی خرابی یا انجن کے مسائل کا ڈر ہے۔

اس لیے زیادہ حساس انجن اور emission معیارات رکھنے والی چوتھی جنریشن کی سورنٹو لانا کہ جب کمپنی ابھی نئی مارکیٹ میں کسٹمرز کا اعتماد ہی حاصل کر رہی ہے، مناسب نہیں ہوگا۔ میرا نہیں خیال کہ کِیا لوکل مارکیٹ کے لیے اس پر غور کرے گا بلکہ وہ اسپورٹیج جیسا AWD لوڈڈ ورژن لائے گا بجائے چوتھی جنریشن کے جو اس وقت صرف FWD ماڈل رکھتی ہے (آسٹریلیا تک محدود اور رائٹ ہینڈ ڈرائیو)۔ اس کے علاوہ ہو سکتا ہے کہ AWD نہ ہونا بھی صارفین کی توجہ حاصل نہ کر پائے گا، جو کہ زیادہ displacement کی وجہ سے مہنگا بھی پڑے گا۔ ایک مرتبہ پھر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا لیکن کِیا ممکنہ طور پر گرین فیلڈ کے تحت ٹیکس پر ملنے والی چھوٹ کا فائدہ اٹھائے گا اور ابھی ماڈل لائے گا۔ تاکہ وہ مقابلے کی دوڑ میں مناسب قیمت پر پیش کر سکے۔

کیا سورنٹو تیسری جنریشن پاکستان میں:

اگر ہم اس بات پر اتفاق کریں کہ کِیا تیسری جنریشن لانچ کرے گا تو آئیے اس گاڑی کے بارے میں جانتے ہیں۔ تیسری/UM جنریشن سورنٹو ایک یونی باڈی 7 سیٹر ہے۔ یہ ہیونڈائی-کِیا کے مشترکہ پلیٹ فارم پر بنی ہوئی ہے جو “Y6” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم پچھلی جنریشنز کی بھی بنیاد ہے، جیسا کہ ہیونڈائی سوناٹا، کِیا آپٹیما، گرینجر اور ہیونڈائی سانتا فی کی۔

تیسری جنریشن کی رونمائی:

کمپنی نے سورنٹوکی تیسری جنریشن کی رونمائی 2015ء میں سال 2016ء کے ماڈل کی حیثیت سے کی تھی؛ اسے 2018ء میں فیس لفٹ دیا گیا تھا۔ تیسری جنریشن جنوبی کوریا میں ڈیزائن اور تیار کی گئی تھی لیکن یورپی اور امریکی کِیا ڈیزائن ٹیم نے بھی اس میں بڑا حصہ ڈالا تھا۔

ایکسٹیریئر:

ٹائیگرنوز-گرِل، جو فرنٹ پر برانڈ کی شناخت بن گئی ہے، کے ساتھ ساتھ سوئپنگ پروجیکٹر ہیڈلیمپس، اس گاڑی کو پچھلی/دوسری جنریشن کے مقابلے میں نیا اسپورٹی اور پریمیم ٹچ دیتے ہیں۔ روف لائنزC-پِلرز سے آگے کی جانب ڈھلوان کی صورت میں ہیں۔ LED ٹیل لائٹس بہتر ٹرِم/ویرینٹس کا حصہ ہیں۔ بنیادی ماڈل میں کِیا نے عام ہیلوجن کمبی نیشن لیمپس انسٹال کیے ہیں۔ مجموعی طور پر یہ خوبصورت نظر آنے والی SUV ہے اور اندر اور باہر سے پریمیم لگتی ہے۔

پیمائش:

یہ 189 انچ لمبی، 74.4 انچ چوڑی اور 66 انچ اونچی گاڑی ہے۔ مقابلے پر دیکھیں تو اسپورٹیج 176.5 انچ لمبی، 73 انچ چوڑی اور 64 انچ اونچی ہے۔ جہاں تک بات گراؤنڈ کلیئرنس کی ہے تو سورنٹو تقریباً 7.3 انچ اوپر ہے جبکہ اسپورٹیج 6.7 انچ۔

کِیا سورنٹو کی پاور ٹرین:

مارکیٹ کے لحاظ سے تیسری جنریشن کی سورنٹو مختلف انجن آپشنز میں دستیاب ہے جیسا کہ 3.3L V6، 3.5L V6، 2.4L MPI، 2L ٹربو GDI، 2L ڈیزل اور 2.2L ڈیزل۔ میں باآسانی اندازہ لگا سکتا ہوں کہ پاکستانی ورژن 2.4L MPI ان لائن-فور انجن ہوگا۔ یہ انجن اسپورٹیج میں موجود 2L انجن جیسا ہے لیکن زیادہ displacement اور معمولی فرق رکھتا ہے۔ اس کی پاور تقریباً [email protected] اور ٹارک [email protected] ہو سکتی ہے۔

ٹرانسمیشن اور سسپنشن:

جہاں تک ٹرانسمیشن کی بات ہے تو یہ 6-اسپیڈ آٹومیٹک ہوگی۔ تیسری جنریشن کی سورنٹو اسٹینڈرڈ کے طور پر فرنٹ-انجن فرنٹ-ویل ڈرائیو ہے جبکہ AWD بھی دستیاب ہے۔ ہم FWD اور AWD دونوں کی توقع رکھتے سکتے ہیں۔ یہ اسپورٹیج جیسا ڈائنامیکس AWD سسٹم رکھتی ہے سینٹرل لاکنگ differential کے ساتھ۔ سسپنشن بھی اسپورٹیج جیسا ہی ہے؛ میک فرسٹ اسٹریٹ-فرنٹ جبکہ انڈی پینڈنٹ ملٹی-لنک ریئر۔ EPS اور ڈسک بریکس بھی اسٹینڈرڈ کے طور پر موجود ہیں اور 17 یا 18 انچ الائے رِمز کا آپشن بھی ہے۔

کِیا سورنٹو کا انٹیریئر:

جہاں تک انٹیریئر کا تعلق ہے یہ فرینکفرٹ سے تعلق رکھنے والی کِیا کی یورپی ڈیزائن ٹیم کی ذمہ داری تھی۔ ٹیم نے سادہ ڈرائیو-سینٹرک کنٹرولز کے ساتھ سافٹ ٹچ مٹیریل لگایا ہے۔ 2015ء کے لحاظ سے یہ سادہ مناسب اور اچھا ڈیزائن تھا؛ البتہ نئی چوتھی جنریشن کی سورنٹو کے مقابلے میں تیسری جنریشن میں فینسی کچھ نہیں۔ جہاں تک ڈیش بورڈ کی بات ہے تو آپ کو اسپورٹیج کے انٹیریئر کا احساس مل سکتا ہے۔ اسپورٹیج کی طرح اسٹیئرنگ ویل کنٹرولز، سیل فون کنیکٹیوٹی، ڈوئل زون کلائمٹ کنٹرول، 7 یا 8 انچ کا انفوٹینمنٹ اینڈرائیڈ آٹو/ایپل کار پلے انٹیگریشن کے ساتھ، کروز کنٹرول، رین سینسر، پاور فولڈنگ سائیڈ ویو مررز بھی پیش کیے جائیں گے۔

پاور ڈرائیور اور پیسنجر فرنٹ سیٹ، اور 40/20/40 دوسری قطار کی سیٹیں اور 50/50 اسپلٹ تیسری قطار کی سیٹیں دستیاب ہوں گی۔ ہم امید کر سکتے ہیں کہ لیدر اور فیبرک دونوں سیٹیں ہوں گی اور پینوریمک سن رُوف اور پاور ٹیل گیٹ کا آپشن ہوگا۔ جہاں تک سیفٹی کا تعلق ہے تو ABS، ڈاؤن ہل اسسٹ، ہل اسٹارٹ اسسٹ کنٹرول، VSC دستیاب ہوں گے، اور دو فرنٹ ایئربیگز بھی۔ امید ہے کہ سائیڈ کرٹن ایئربیگز بھی پیکیج کا حصہ ہوں گے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.