جاوید آفریدی نے زیر تعمیر MG EVپلانٹ کی ویڈیو شیئر کردی

0 3,129

پاکستان میں ایم جی کے نمائندے جاوید آفریدی نے نیبرہُڈ الیکٹرک وہیکل (NEV) اور الیکٹرک وہیکل (EV) کے زیر تعمیر ایم جی پلانٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ ایک سائٹ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے آفریدی نے لکھا: “پاکستان کا پہلا giga NEV/EV پلانٹ زیر تعمیر ہے۔”

تاہم، انھوں سائٹ کی لوکیشن شئیر نہیں کی۔ ویڈیو میں آپ زمین کا ایک وسیع ٹکڑا دیکھ سکتے ہیں جہاں بھاری مشینری کام کر رہی ہے۔

گزشتہ سال بورڈ آف انویسٹمنٹ (BOI) نے پاکستان میں چین کے سب سے بڑے آٹوموبائل مینوفیکچرر اور پنجاب کے شہر رائے ونڈ میں پہلے نجی خصوصی اقتصادی زون (SEZ) میں انٹری کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ اجازت MG JW آٹوموبائل پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کو JW-SEZ رائیونڈ میں “زون انٹرپرائز” کے طور پر دی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ  MG JWآٹوموبائل ایک الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرے گی۔ جس میں 637 ملین روپے کی مقامی اور 663 ملین روپے کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

ایم جی پاکستان اور ایک نیا سکینڈل

دلچسپ بات یہ ہے کہ جاوید آفریدی نے یہ ویڈیو تب شئیر کی ہے جب ایم جی موٹر پاکستان کے خلاف ایک سکینڈل کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے پی اے سی نے ایف بی آر کو انڈر انوائسنگ کے لیے کمپنی کے خلاف نئی تحقیقات شروع کرنے کو کہا اور یہ پہلا موقع نہیں جب ایف بی آر نے کار کمپنی کے خلاف اس طرح کی تحقیقات شروع کی ہوں۔ پچھلے سال، تحقیقات کو بند کر دیا گیا تھا کیونکہ ایف بی آر نے کہا تھا کہ اسے کمپنی کے خلاف انڈر انوائسنگ کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

تاہم، تازہ ترین رپورٹس کے مطابق ایم جی پاکستان نے نہ صرف کاروں کی انڈر انوائس کی بلکہ اس مقصد کے لیے کراچی پورٹ پر کسٹمز حکام پر دباؤ ڈالا۔ کمپنی نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے جبکہ جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ عدالت میں اپنا دفاع کریں گے۔

جاوید آفریدی کے مطابق یہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔ ہمیں امید ہے کہ نئی تحقیقات سے مسئلہ حل ہو جائے گا اور سچائی سامنے آ جائے گی۔

دریں اثنا، ہم یہ بھی امید کرتے ہیں کہ MG اپنے MG EV پلانٹ کو جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے ان کاروں کی مقامی تیاری شروع کرے۔

ایم جی موٹرز کے پورے معاملے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ تبصرے کے سیکشن میں اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.