کِیا گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

0 944

کِیا نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ اس سے قبل کمپنی کی جانب سے مقامی سطح پر تیار کردہ گاڑیوں کی بکنگز بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ خیال رہے کہ 1 مارچ 2022 کے بعد سے یہ دوسرا بڑا اضافہ ہے۔ بہرحال، ایک نوٹیفکیشن کے مطابق نئی ایکس فیکٹری قیمتیں 18 اپریل 2022 سے لاگو ہوں گی۔

نئی قیمتیں

کِیا پکانٹو، کِیا سپورٹیج اور کِیا سٹونک کی نئی قیمتیں یہ ہیں:

کَیا پکانٹو

  • کیا پکانٹو مینوئل کی قیمت 2400000 روپے سے بڑھا کر 2600000 کر دی گئی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 200000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
  • اسی طرح کِیا پکانٹو آٹومیٹک کی نئی قیمت 2700000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 2500000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 200000 لاکھ روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

کِیا سپورٹیج

  • کِیا سپورٹیج الفا کی قیمت میں 300000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 5000000 روپے سے بڑھ کر 5300000 روپے ہوگئی ہے۔
  • اسی طرح کِیا سپورٹیج فرنٹ وہیل ڈرائیو (FWD) کی قیمت میں بھی 300000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 5500000 روپے سے بڑھ کر 5800000 روپے ہوگئی ہے۔
  • کیا سپورٹیج آل وہیل ڈرائیو (AWD) کی قیمت 0000060 روپے سے بڑھا کر 6300000 روپے کر دی گئی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 300000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

کِیا سٹونک

  • کیا سٹونک ای ایکس کی قیمت 4150000 روپے سے بڑھا کر 4425000 روپے کر دی گئی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 275000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
  • اسی طرح کِیا سٹونک ای ایکس پلس کی قیمت میں 275000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 4450000 روپے سے بڑھ کر 4725000 روپے ہوگئی ہے۔

Kia car prices

Company’s Statement 

According to the company, the prices will be applicable in the following different stages:

  • Customers who have paid the full amount till April 18, 2022, will pay the previous price.
  • All PBOs where delivery commitment is April 2022 or before will also pay the previous price. To get this facility, these customers need to deposit the balance payment by April 28, 2022.
  • All PBOs where delivery commitment is May 2022 or beyond will pay the new prices.
  • Prices are exclusive of freight charges.
Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.