کِیا پکانٹو کی قیمت بڑھا دی گئی

0 7,610

 

کِیا لکی موٹرز نے اپنی آٹومیٹک ہیچ بیک کِیا پکانٹو کی قیمت میں 50,000 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ البتہ 1000cc گاڑی کے مینوئل ویرینٹ کی قیمت فی الحال یہی رہے گی۔ اِس نئے اضافے کے ساتھ پکانٹو آٹومیٹک کی قیمت اب 20.49 لاکھ روپے ہوگی۔

کمپنی کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمت یکم ستمبر 2020 سے لاگو ہے۔ کمپنی نے قیمت میں اس اضافے کی وجہ بیان نہیں کی۔

کِیا پکانٹو اور پاکستانی مارکیٹ:

کِیا موٹرز نے اپنی SUV اسپورٹیج کے ذریعے تو لوکل مارکیٹ پر قبضہ جما لیا ہے، لیکن پکانٹو کو اب تک اتنی مقبولیت نہیں ملی۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان میں موجود پکانٹو ماڈل انٹرنیشنل مارکیٹ میں دو سال پہلے discontinue ہو چکا ہے۔

کسٹمرز کو توقع تھی کہ یہ گاڑی نسبتاً کم قیمت پر پیش کی جائے گی کیونکہ یہ ماڈل اب بین الاقوامی سطح پر ختم ہو چکا ہے۔

پکانٹو اس وقت سفید، Milky Beige، Sparkling Silverاور Mercury Blue رنگوں میں دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ الائے رِمز لگوانا چاہتے ہیں تو آپ کو 50,000 روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

اس کے علاوہ آڈیو سسٹم اور کیمرا آپ کو بالترتیب 25,000 روپے اور 7,000 روپے کا پڑے گا۔ فلور میٹس complementary ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین یہ گاڑی 9,99,000 روپے کی ایڈوانس قیمت پر بک کروا سکتے ہیں۔

کِیا پکانٹو پاکستان کی محفوظ ترین ہیچ بیک:

کِیا پکانٹو کو پاکستان کی محفوظ ترین ہیچ بیک سمجھا جاتا ہے۔ اس کے اہم سیفٹی فیچرز یہ ہیں:

کِیا پکانٹو میں ڈوئل ایئربیگز

ڈوئل ایئربیگز کا مطلب ہے کہ ایک ایئربیگ ڈرائیور کے لیے اور دوسرا فرنٹ پر بیٹھے دوسرے مسافر کے لیے۔ اس سے پکانٹو کی سیفٹی میں زبردست اضافہ ہوتا ہے۔ آپ کی گاڑی آپ کے اسٹائل کو ظاہر کرتی ہے، لیکن اسے آپ کی سیفٹی کو بھی یقینی بنانا چاہیے۔ پکانٹو بالکل ایسا ہی کرتی ہے۔

اینٹی-لاک بریکنگ سسٹم

اس سے پہلے یہ segment مناسب بریکنگ سسٹمز پر ہی یقین نہیں رکھتا تھا، جیسا کہ ہیچ بیکس اب بھی عام بریکنگ اور گاڑی کے ٹریکشن کھونے کی صورت میں اسے manually روکنے پر یقین رکھتی ہیں جبکہ اس صورت میں گاڑی skid کرے گی۔ لیکن دوسری جانب کیا پکانٹو اپنے تمام ویرینٹس میں اینٹی-لاک بریکنگ سسٹم سے لیس ہے۔

سب کے لیے سیٹ بیلٹس!

کِیا پکانٹو نہ صرف ڈرائیور اور فرنٹ پر بیٹھے مسافر کے لیے سیٹ بیلٹس رکھتی ہے، بلکہ اس میں پیچھے بیٹھنے والے تین مسافروں کے لیے بھی سیٹ بیلٹس ہیں۔ یوں کِیا پکانٹو میں اسٹینڈرڈ فیچر کے طور پر کُل پانچ سیٹ بیلٹس فراہم کی گئی ہیں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.