کیا نے بِگ 3 کی ایک کمپنی کو پیچھے چھوڑ دیا، اب 2 باقی!

0 8,323

جنوبی کوریا کے مشہور مینوفیکچرر اور پاکستانی آٹو مارکیٹ میں نئے داخل ہونے والی کمپنی کِیا نے بالآخر ایسا کر دکھایا۔ کِیا نہ صرف جنوری 2021 میں گاڑیوں کی فروخت میں تیسرے نمبر پر آیا ہے بلکہ اس کار برانڈ نے ہونڈا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ بگ 3 جاپانی کار برانڈز (سوزوکی، ٹویوٹا اور ہونڈا) کی اجارہ داری اب ختم ہو رہی ہے۔ یہ لوکل مارکیٹ کے لیے ایک بڑی خبر ہے۔

نئے آنے والے دوسرے اداروں کی طرح کِیا بھی ابھی پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کا رکن نہیں ہے۔ اسیل یے PAMA کی کار سیلز رپورٹ چارٹس میں کِیا کی فروخت کے اعداد و شمار شامل نہیں ہوتے۔ البتہ ٹاپ لائن سکیورٹیز ڈیٹا کے مطابق کِیا نے جنوری 2021 میں 2,500 سے زیادہ گاڑیاں فروخت کیں۔ جبکہ PAMA رپورٹ کے مطابق اس مہینے میں ہونڈا نے 2,450 گاڑیاں بیچیں۔

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ “تو کیا ہوا؟ یہ اتنی بڑی بات تو نہیں۔ کِیا صرف معمولی فرق ہی سے تو جیتا ہے۔” دراصل کِیا نے ہونڈا کو ہرایا ہے اور مہینے میں سب سے زیادہ گاڑیاں فروخت کرنے والے ٹاپ 3 اداروں میں شامل ہوا ہے، جو مذاق نہیں ہے۔ ہونڈا دہائیوں سے پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری کے بڑے اداروں میں شامل ہے، جبکہ کِیا کو ابھی پاکستانی مارکیٹ میں کچھ سال ہی ہوئے ہیں۔ پھر ہونڈا کی گاڑیاں عوام کی پسندیدہ ہیں، جبکہ کِیا نے تو ابھی مارکیٹ میں قدم جمانا شروع ہی کیے ہیں۔ اس لیے کِیا کا ہونڈا سے آگے نکل جانا حیران کن ہے۔ یہ پاکستانی آٹو مارکیٹ میں ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

کِیا سورنٹو آنے والی ہے!

اس وقت کِیا لوکل مارکیٹ میں ایک ہیچ بیک، کِیا پکانٹو، ایک SUV، کِیا اسپورٹیج، ایک MUV، کِیا کارنیوَل اور ایک کمرشل ٹرک کِیا فرنٹیئر K2700 فروخت کر رہا ہے۔ اب پانچویں گاڑی، کِیا سورنٹو، پاکستان میں آنے والی ہے، جو ایسی گاڑی ہے جس کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ یہ 7 نشستیں رکھنے والی لگژری SUV ہے جو پاکستان میں گاڑیوں کے شوقین افراد کے دل جیت لے گی، بالکل اپنی جیسی دوسری گاڑی کِیا اسپورٹیج کی طرح۔

تیسری جنریشن کی کِیا سورنٹو تین طاقتور ویرینٹس میں آتی ہے۔ ایک مرتبہ لانچ ہونے کے بعد یہ گاڑی مارکیٹ پر کِیا کی گرفت کو اور مضبوط کر دے گی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.