لکی موٹرز پاکستان میں “پہلی فرنچ کار” لے آیا

0 7,123

جاپانی، چینی اور کورین گاڑیوں کے بعد پاکستان اب ملک میں پہلی فرنچ کار کو باضابطہ طور پر خوش آمدید کہہ رہا ہے۔ لکی موٹرز نے پاکستان میں یورپین کراس اوور SUV پوژو 2008 درآمد کی ہے۔ ہمیں بہت زیادہ فرنچ تو نہیں آتی، لیکن بونژو، پوژو!

خبروں کے مطابق لکی موٹرز اس امپورٹڈ SUV کو ٹرائلز اور ٹیسٹ کے لیے استعمال کرے گا۔ اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق ہوا تو کمپنی مقامی طور پر اسمبل شدہ کمپلیٹلی ناکڈ-ڈاؤن (CKD) پوژو گاڑیاں جلد ہی پاکستان میں درآمد کرے گا۔

لکی موٹرز وہی برانڈ ہے جو پاکستان میں کِیا کی گاڑیاں لے کر آیا ہے۔ یاد رہے کہ جب کِیا لکی موٹرز نے اپنا نام لکی موٹرز کارپوریشن لمیٹڈ کیا تھا؟ ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ لکی موٹرز کا لانگ ٹرم منصوبہ دوسرے کار برانڈز کے ساتھ مل کر کام کرنے کا بھی ہے۔ Peugeot Société Anonyme (یا انگریزی میں PSA گروپ) ان برانڈز میں سے ایک ہے۔

لکی موٹرز لمیٹڈ نے مئی 2020 میں PSA گروپ کے ساتھ اظہار دلچسپی (EoI) اور مفاہمت کی یادداشت (MoU) کے معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔ معاہدے کے تحت لکی موٹرز پاکستان میں PSA کی مسافر اور لائٹ کمرشل گاڑیاں اسمبل، مینوفیکچر، مارکیٹ، تقسیم اور فروخت کرے گا۔

پوژو 2008 SUV

پہلی پوژو کار جو لکی موٹرز پاکستان میں متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے وہ پوژو 2008 ہے۔ یہ ایک بی-سیگمنٹ سب کومپیکٹ کراس اوور SUV ہے۔ جدید سیکنڈ جنریشن پوژو 2008 نے جون 2019 میں آغاز لیا تھا۔ یہ SUV ایک 1.2-لیٹر ٹربوچارجڈ 3-سلنڈر انجن کے ساتھ آتی ہے جو 6-اسپیڈ مینوئل یا 8-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ ہے۔

Peugeot 2008 in Pakistan

فرنچ کراس اوور SUV کے لوکل پاکستانی مارکیٹ میں چند ممکنہ حریف ہیں، کِیا اسپورٹیج، MG HS، ہیونڈائی ٹوسان، پروٹون X70 اور DFSK گلوری 580 پرو۔ اندازہ لگائیں کہ پاکستانی آٹو مارکیٹ میں SUV کا شعبہ کتنا شاندار ہو چکا ہے (ماشآ اللہ)۔ کوئی شبہ نہیں کہ پوژو 2008 سونے پر سہاگہ ہوگی۔

دیکھتے ہیں کہ پوژو 2008 کے لیے معاملات کیسے آگے بڑھتے ہیں۔ ہمیں پاکستان میں پہلی فرنچ SUV کی لانچ کی تاریخ اور متوقع قیمت کے بارے میں جیسے ہی پتہ چلے گا آپ کو آگاہ کریں گے۔ اس لیے ہمارے ساتھ رہیے گا!

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.