حکومت نومبر کے آخر تک نئی EV پالیسی کا اعلان کرے گی

0 1,784

پاکستان گرین یعنی الیکٹرک کار ٹیکنالوجی کی طرف نمایاں قدم اٹھا رہا ہے، جس کا ثبوت الیکٹرک گاڑیوں (EVs) کے استعمال کو فروغ دینے کے عزم میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ حکومت کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو بڑھانے کا عزم جلد آنے والی نیشنل الیکٹرک وہیکل (NEV) پالیسی میں مزید واضح ہوجائے گا جسے نومبر 2024 کے آخر تک حتمی شکل دیے جانے کی توقع ہے۔ اس سے قبل، نئی EV پالیسی کو اکتوبر 2024 میں متعارف کرانے کی امید تھی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابق وفاقی حکومت نے 22 دسمبر 2020 کو 4 ویلر گاڑیوں کیلئے پاکستان کی پہلی EV پالیسی کی منظوری دی تھی۔

نئی EV پالیسی

نئی EV پالیسی کے اہداف درج ذیل ہیں:

مقامی پیداوار کو فروغ دینا: ملک میں الیکٹرک گاڑیوں اور ان کے پرزہ جات کی مقامی سطح پر پیداوار کی حوصلہ افزائی۔

الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے میں تیزی لانا: مختلف اقدامات کے ذریعے الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کی حوصلہ افزائی۔

چارجنگ انفراسٹرکچر کی ترقی: ملک بھر میں چارجنگ سٹیشنز کا مضبوط نیٹ ورک قائم کرنا۔

کاربن کے اخراج میں کمی: فوسل فیولز پر انحصار کم کر کے ماحول کو صاف اور سرسبز بنانا

وزیر برائے صنعت و پیداوار، رانا تنویر حسین، نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام وزیر اعظم شہباز شریف کے پائیدار پاکستان کے ویژن سے مطابقت رکھتا ہے۔

منصوبہ

الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کو مزید بڑھانے کے لیے حکومت نے چار بلین ڈالرز کی رقم مختص کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ اس سرمایہ کاری کو الیکٹرک بائکس پر سبسڈی فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا تاکہ انہیں عوام کے لیے مزید سستی بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ، ملک بھر میں ٹاپ سٹوڈنٹس میں ان کی تعلیمی کارکردگی کے اعتراف میں 100 الیکٹرک بائیکس مفت تقسیم کی جائیں گی۔

حکومت EV چارجنگ انفراسٹرکچر کی توسیع پر بھی کام کر رہی ہے۔ موٹرویز پر 40 چارجنگ سٹیشنز اور ملک کے اہم مقامات پر مزید 300 سٹیشنز کے قیام کے منصوبے زیر غور ہیں۔ اس سے الیکٹرک گاڑیوں کے مالکان کے لیے طویل فاصلے کی سفری سہولت اور رینج سے متعلقہ پریشانی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

ان اقدامات کے ذریعے پاکستان کا ہدف جنوبی ایشیا میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال میں لیڈرشپ حاصل کرنا ہے۔ پائیدار ٹرانسپورٹ اور کلین انرجی کے لیے حکومت کا عزم ملک کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گا۔

نئی آنے والی EV پالیسی کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟ کیا آپ کو پاکستان میں گرین ٹیکنالوجی میں ترقی کی کوئی امید ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.