براؤزنگ زمرہ

خبریں

کرونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے ٹویوٹا نے پیداوار روک دی

چین میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کرونا وائرس اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی وجہ سے ٹویوٹا موٹر کارپوریشن نے چین میں اپنے مینوفیکچرنگ پلانٹس 9 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوں ٹویوٹا حال ہی میں چین میں اپنے آپریشنز بند کرنے والے…

کریم نے 150 سے زیادہ ملازمین نکال دیے

متحدہ عرب امارات میں قائم رائیڈ ہیلنگ سروس 'کریم' نے اپنے خسارے کو کم کرنے کے لیے کوشش کے طور پر 150 سے زیادہ ملازمین کو نکال دیا ہے۔ یہ کریم کی کُل افرادی قوت کا تقریباً پانچ فیصد ہے۔ کریم کے سی ای او اور شریک بانی مدثر شیخا نے کہا کہ…

پرنس 31 جنوری 2020ء کو پرل لانچ کرے گا – تفصیلات دیکھیں

پرنس کا طویل انتظار بالآخر ختم ہوا  کیونکہ پرل 31 جنوری 2020ء کو اپنی یہ 800cc ہیچ بیک لانچ کر رہا ہے۔ اس موقع پر خصوصی تقریب لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں منعقد ہوگی۔  پرنس نے دسمبر کے مہینے میں اپنے مینوفیکچرنگ پلانٹ پر ایک تقریب کے…

مالی سال ‏2019-20ء کی پہلی ششماہی میں کاروں کی فروخت میں 43 فیصد اور موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 12…

دسمبر 2019ء کے مہینے کے لیے پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گاڑیوں کی فروخت میں 43 فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ موٹر سائیکلوں کی فروخت جاری مالی سال ‏2019-20ء‎ کی پہلی ششماہی میں 12 فیصد تک کم…

اٹلس ہونڈا نے اپنے مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران منافع میں 45 فیصد اضافہ ظاہر کر دیا

اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے 31 دسمبر 2019ء کو مکمل ہونے والی اپنی تیسری سہ ماہی کے لیے مالیاتی نتائج پیش کر دیے ہیں جو موٹر سائیکلیں بنانے والے اِس ادارے کے لیے منافع میں 45 فیصد کا زبردست اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔  تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل…

سازگار نے پاکستان کے پہلے الیکٹرک رکشے کی رُونمائی کر دی

سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری میں ایک بڑا نام ہے۔ سازگار نے آج ایک تقریب کے دوران مقامی طور پر تیار کر دہ "الیکٹرک رکشے" کی رُونمائی کی ہے، جس میں حکومت کے اعلیٰ عہدیداران اور سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔…

ٹویوٹا شمسی توانائی سے چلنے والی اور اُڑن گاڑیاں تیار کرے گا؟

شمسی توانائی سے چلنے والی کاریں اصل میں وہ گاڑیاں ہوتی ہیں جو عموماً سورج کی طاقت سے چلتی ہیں، گو کہ چند ماڈلز میں بیٹری کا استعمال کرکے انہیں مزید طاقت فراہم کی جاتی ہے، یا بیٹریوں کو ری چارج کرنے یا auxiliary سسٹمز کو چلانے کے لیے سولر…

اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں امریکی سفارت خانے کی گاڑی ملوث

آج وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے ایک حادثے میں امریکی سفارت خانے کی ایک گاڑی ملوث پائی گئی کہ جس میں، پولیس کے مطابق، ایک خاتون اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔  تفصیلات کے مطابق حادثہ اسلام آباد کے فیصل ایونیو پر پیش آیا کہ جہاں دو گاڑیاں…

پاکستان میں گندھارا نسان کا مستقبل اب بھی غیر یقینی

گندھارا نسان لمیٹڈ (GNL)، جس نے پاکستان میں ڈاٹسن کاریں بنانے کے لیے براؤن فیلڈ اسٹیٹس حاصل کیا تھا، پاکستان میں اپنے مستقبل کے حوالے سے اب بھی تذبذب کا شکار ہے کیونکہ نسان موٹرز کمپنی لمیٹڈ (NMCL) کی جانب سے اسے کوئی تفصیلی منصوبہ پیش نہیں…

ہونڈا اٹلس نے مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 41 ملین روپے کا خسارہ ظاہر کر دیا

ہونڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ (HACPL) نے 31 دسمبر 2019ء کو ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی کے لیے اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا ہے اور یہ پچھلے سال کے اسی عرصے میں ہونے والی 0.61 ارب روپے کی آمدنی کے مقابلے میں 41 ملین روپے کے خسارے کو…

سینیٹ میں پاکستان کی آٹو انڈسٹری پر کڑی تنقید

مقامی طور پر بنائی جانے والی کاروں کی ضروری جانچ نہ کروانے اور سیفٹی معیارات کی کمی کی وجہ سے سینیٹ میں مقامی کار مینوفیکچررز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ سیفٹی معیارات پر پورا اترنے میں ناکامی سے صارفین کی زندگی بھی خطرے سے دوچار…

وزارت صنعت و پیداوار الیکٹرک وہیکل پالیسی کا مسودہ دوبارہ تیار کرے گی

آٹو سیکٹر کے اہم اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے وفاقی کابینہ کی منظور شدہ الیکٹرک وہیکل (EV) پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ EV پالیسی وزارت موسمیاتی تبدیلی (MoCC) نے پیش کی تھی اور یہ ملک کی اوّلین الیکٹرک وہیکل پالیسی تھی۔ وزیر اعظم…

کیا ٹویوٹا لینڈ کروزر کا اگلی جنریشن کا ماڈل آنے والا ہے؟

خبروں کے مطابق ٹویوٹا کی مشہورِ زمانہ SUV لینڈ کروزر 2020ء کے اواخر میں اگلی جنریشن میں داخل ہو جائے گی۔ ٹویوٹا لینڈ کروزر کی موجودہ جنریشن کو ایک دہائی سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے اور گاڑیاں بنانے والے اِس جاپانی ادارے پر عرصے سے ایک اپ…

ٹیسلا عالمی مارکیٹ کے لیے ایک الیکٹرک کار چین میں تیار کرے گا

ایلون مسک کے مطابق ٹیسلا عالمی مارکیٹ کے لیے ایک ایسی الیکٹرک کار ڈیزائن کرے گا جو چین میں اسمبل کی جائے گی۔ چین میں واقع گیگا فیکٹری 3 میں کام شروع ہونے کے ٹھیک ایک سال بعد ٹیسلا نے حال ہی میں چین میں تیار شدہ ماڈل 3 کی کھلی منتقلی کی…

پاکستان میں کاروں کی سیفٹی اور کوالٹی کے معیارات مانیٹر کرنے کا کوئی نظام سرے سے موجود نہیں

آپ کو حیرت میں ڈالنے کے لیے بتاتے چلیں کہ پاکستان میں ایسی کوئی ریگولیٹری باڈی وجود نہیں رکھتی جو ملک میں بنائی جانے والی کاروں کی سیفٹی اور کوالٹی معیارات کی نگرانی کرتی ہو یا اُن کی منظوری دیتی ہو۔  اس کا انکشاف وزارت صنعت و پیداوار…
Join WhatsApp Channel