براؤزنگ زمرہ

News

The latest news from the automobile industry.

آوڈی، بی ایم ڈبلیو اور پورشے SRO1035(1)/2017 کے خلاف عدالت پہنچ گئے

حکومت پاکستان نے 16 اکتوبر 2017ء کو SRO1035 (1) /2017 جاری کیا۔ اس کا مقصد، بقول حکومتِ وقت، روپے کی قدر میں مسلسل کمی کو روکنا ہے۔ اس SRO کے ذریعے حکومت نے 731 اشیا کی درآمدی ڈیوٹی میں اضافہ کیا جن میں گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس…

پاک سوزوکی نے 4 نئی سواریاں پیش کرنے کا اعلان کردیا

پاکستان میں سوزوکی گاڑیاں تیار اور فروخت کرنے والے ادارے پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے ایک خصوصی پروگرام میں چار نئی سواریوں کی پیشکش کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ ان سواریوں میں سوزوکی کلٹس (آٹو گیئر شفٹ) اور میگا کیری کے علاوہ سوزوکی GR 150…

ٹویوٹا انڈس موٹرز نے 1000 سے زائد گاڑیوں کی بُکنگ منسوخ کردی

گاڑیوں کی بُکنگ اور فراہمی کے درمیان وقفہ طویل تر ہوتا جارہا ہے اور لوگوں کو اپنی گاڑی کی چابی حاصل کرنے کے لیے ہفتوں نہیں بلکہ مہینوں تک انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سنگین مسئلے پر قابو پانے کے لیے ٹویوٹا پاکستان نے انتہائی خطرناک اقدام…

خوش خبری: رینالٹ نے پاکستان آمد کی تصدیق کردی!

بالآخر رینالٹ کی پاکستان آمد کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پچھلے ماہ ہم نے قارئین کو بتایا تھا کہ فرانسیسی کار ساز ادارہ پاکستان میں قدم رکھنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے اور اس ضمن میں متحدہ عرب امارات کی انجمن ماجد الفطیم اور رینالٹ کے درمیان…

گاڑیوں کی فراہمی میں تاخیر – کیا BMW پاکستان قصور وار ہے؟

بہت سے لوگ اس بارے میں گفتگو اور شکایات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ پاکستان میں بی ایم ڈبلیو گاڑیوں کی فراہمی غیر معمولی تاخیر کا شکار ہے۔ اس حوالے سے ایسی بھی اطلاعات ہیں کہ دیوان موٹرز نہ صرف طے شدہ تاریخ پر گاڑی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکا…

انڈس موٹرز کمپنی 4 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کرے گی

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انڈس موٹرز کمپنی (IMC) نے مقامی مارکیٹ میں انقلاب برپا کرنے کی ٹھان لی ہے۔ اس کی ایک مثال تو اس وقت ملی کہ جب ادارے نے لگ بھگ 1300 گاڑیوں کی بُکنگ یہ کہہ کر منسوخ کردی کہ انہیں خریدنے والے دراصل سرمایہ کار ہیں جو…

ہونڈا کی شکایت پر ہیسکول پاکستان کا جواب

ہونڈا پاکستان کی جانب سے ایندھن فروخت کرنے والے اداروں کے خلاف شکایت نے مقامی مارکیٹ میں ایک نئے تنازع کو جنم دیا ہے۔ اگر آپ اب تک اس معاملے سے واقف نہیں تو آپ کو بتاتے چلیں کہ ہونڈا نے تیل فراہم کرنے والے اداروں پر تیل میں ملاوٹ کا الزام…

ہونڈا پاکستان کی ایئربیگ سے متعلق آگہی مہم

پاکستان میں ہونڈا گاڑیاں فروخت کرنے والے ادارے ہونڈا ایٹلس نے ایک مرتبہ پھر اپنے صارفین کو گاڑیوں میں ایئربیگز تبدیل کروانے کے لیے طلب کرلیا ہے۔ اس سے قبل ہونڈا پاکستان نے مئی اور اپریل 2017ء میں بھی اسی طرح کی مہم چلائی تھی جس کے تحت کئی…

گاڑیوں پر نئے درآمدی ٹیکس سے متعلق غلط فہمیاں

پاکستان کی حکومت ایک عرصے سے روپے کی قدر میں بہتری کے لیے کوششیں کر رہی ہے اس کے باوجود اب تک پاکستانی روپے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ اس صورتحال نے حکومت کو مجبور کیا…

ٹیسلا کی پاکستان آمد؛ سب کو دنگ کردیا

جی ہاں، آپ نے بالکل درست پڑھا ہے۔ پاکستان میں ٹیسلا کی 2017 سفید رنگ کی S 75D گاڑی نے پہیے (قدم) رکھ دیے ہیں۔ اب تک بہت سے لوگوں نے اس ٹیسلا کی تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھ ہی لوں گی۔ لیکن اگر آپ نے نہیں دیکھیں تو آئیے ہم آپ کو اس کا دیدار…

رینالٹ اور ماجد الفطيم‎‎ پاکستان میں گاڑیوں کا نیا کارخانہ لگائیں گے

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گاڑیاں بنانے والا فرانسیسی ادارہ رینالٹ (رینو) پاکستان میں گاڑیوں کا کارخانہ لگانے کا بھرپور عزم  رکھتا ہے اور اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کا خواہاں ہے۔ غیر ملکی ابلاغی ادارے نے اہم خبر دیتے ہوئے…

ٹویوٹا ایگژیو اور ایگژیو میں نئی خصوصیات شامل

ٹویوٹا ایگژیو جاپان کی مقامی مارکیٹ کے لیے پیش کی جانی والی ایک مشہور گاڑی ہے۔ اسے دو مختلف انداز، سیڈان اور اسٹیشن ویگن میں پیش کیا جاتا ہے۔ جاپان میں ایگژیو کو "کرولا" برینڈ کے تحت ہی فروخت کیا جاتا ہے۔ اسے ٹویوٹا کی چند خاص اور اہم ترین…

ایس آر او 1067 (I)/2017 کیا ہے؟ اصل بات جانیے!

پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے والے ادارے پوری قابلیت سے کام کرنے کے باوجود صارفین اور مارکیٹ کی مانگ پوری کرنے میں ناکام ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بے شمار صارفین بیرون ملک سے درآمد شدہ گاڑیاں خرید رہے ہیں جو سہولیات اور خصوصیات میں بہتر ہونے کے…

سب سے زیادہ فروخت ہونی والی 5 مشہور زمانہ گاڑیاں

ہر سال کے آخر میں گاڑیاں بنانے والے ادارے اعداد و شمار جاری کرتے ہیں کہ ان کی کون سی گاڑی کتنی تعداد میں فروخت ہوئی۔ ہر گزرت وقت کے ساتھ گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے اور بہت سی گاڑیاں مقبولیت کے پرانے ریکارڈ توڑتی ہوئیں فروخت…

اون مَنی – گاڑیاں فروخت کرنے والوں کی کھلی بدمعاشی

پاکستان میں نئی گاڑیوں خریدنے کے امیدواروں کی جیبیں خالی کرنے کا ایک طریقہ اون مَنی (Own Money) کہلاتا ہے۔ گاڑیاں فروخت کرنے والے کئی خاص و عام "ڈیلر" اس کھلی بدمعاشی میں شریک ہیں۔ جب ان سے پوچھا جائے کہ بھلا گاڑی کی مقررہ قیمت سے زیادہ…
Join WhatsApp Channel