کِیا گاڑیوں کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں
منی بجٹ میں ایف ای ڈی بڑھانے کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔ کار کمپنیز کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ سب سے پہلے سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا جس کے یکے بعد دیگرے ٹویوٹا، ہنڈا اور کیا نے بھی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔
کِیا پکانٹو کی نئی قیمتیں
منی بجٹ کے تحت کِیا پکانٹو کے دو 1000 سی سی ویریئنٹس پر اب 2.5 فیصد FED (فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی) عائد کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمتیں یہ ہیں:
- پکانٹو 0L M/T کی نئی قیمت 2186000 روپے ۔۔۔۔۔ 136000 روپے کا اضافہ
- پکانٹو 0L A/T کی نئی قیمت 2186000 روپے ۔۔۔۔۔ 136000 روپے کا اضافہ
کِیا اسپورٹیج کی نئی قیمتیں
کِیا سپورٹیج کے تین مختلف ویرینٹس پر اب ایف ای ڈی 5 فیصد کر دی گئی ہے۔ گاڑی کی نئی قیمتیں یہ ہیں:
- سپورٹیج الفا کی نئی قیمت 4764000 روپے ۔۔۔۔۔ 114000 روپے کا اضافہ
- سپورٹیج FWD کی نئی قیمت 5276000 روپے ۔۔۔۔۔ 126000 روپے کا اضاف
- سپورٹیج AWD کی نئی قیمت 5788000 روپے ۔۔۔۔۔ 138000 روپے کا اضافہ
کِیا سٹونک کی نئی قیمتیں
کِیا سٹونک کے دو ویریںٹس پر ایف ای ڈی بڑھا کر 5 فید کر دی گئی ہے۔ گاڑی کی نئی قیمتیں یہ ہیں:
- کِیا سٹونک ایکس کی نئی قیمت 3975000 روپے ۔۔۔۔۔ 90000 روپے کا اضافہ
- کِیا سٹونک ایکس پلس کی نئی قیمت 3750000 روپے ۔۔۔۔۔ 95000 روپے کا اضافہ
کِیا سورینٹو کی نئی قیمتیں
کِیا سورینٹو پر بھی ایف ای ڈی 10 فیصد تک بڑھائی گئی ہے لیکن کمپنی نے سورینٹو کی قیمتوں پر نظر ثانی نہیں کی ہے۔ درحقیقت، کمپنی سورینٹو پر محدود وقت کی پیشکش کو برقرار رکھے گا اور 7499000 (دونوں ویرینٹس کے لیے) روپے کی رعایتی شرح پر کار فروخت کرنے کی کوشش کرے گا۔ دیگر گاڑیوں میں اضافے کا اطلاق 16 جنوری سے ہو چکا ہے۔
ہنڈا، کِیا اور سوزوکی کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے بعد ہم اب چنگان اور پروٹون کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا انتظار کر رہے ہیں۔ جیسے ہی اس بارے خبر ملے گی، ہم آپ کو آگاہ کر دیں گے۔