پرنس DFSK کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا

0 2,545

منی بجٹ میں ایف ای ڈی کے اضافے کے بعد گاڑیوں کی قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سوزوکی، ٹویوٹا، ہںڈا، کِیا کی نئی قیمتوں کے بعد اب پرنس ڈی ایف ایس کے گاڑیوں کی نئی قیمتیں بھی سامنے آ چکی ہیں۔

DFSK گلوری 580 پرو کی نئی قیمتیں

مِنی بجٹ کے تحت DFKS گلوری 580 پرو کے تین ویریئنٹس پر عائد شدہ (فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی) کو بڑھا کر 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔  گلوری ایس یو ویز کی نئی قیمتیں یہ ہیں:

  • بیس ویرینٹ گلوری 580 5L CVTکی نئی قیمت اب 4,649,000 روپے ہوگی جبکہ پرانی قیمت 4,539,000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 110000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
  • گلوری 580 8L CVT کی قیمت میں روپے میں 111000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 4,800,000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 4,689,000 روپے تھی۔
  • گلوری 580 پرو کے ٹاپ آف دی لائن ویریئنٹ کی قیمت میں 120000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 4290000 روپے سے بڑھ کر 5,040,000 روپے ہو چکی ہے۔

پرنس پرل کی نئی قیمت

800 سی سی پرنس پرل ہیچ بیک پر ایف ای ڈی 0 فیصد تھی جسے اب بڑھا کر 2.5 فیصد کر دیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 1334000 روپے تک بڑھ گئی ہے یعنی گاڑی کی قیمت میں 35000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ گاڑی کی پرانی قیمت 1,299,000 روپے تھی۔

پرنس K07 کی نئی قیمت

پرنس K07 پر بھی FED 0 فیصد سے بڑھا کر 2.5 فیصد تک کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد اس منی وین کی قیمت بڑھ کر 1749000 روپے ہوگئی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 110000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ گاڑی کی پرانی قیمت 1639000 روپے تھی۔

یہ تمام قیمتیں 16 جنوری 2022 سے لاگو ہوں چکی ہیں۔

سوزوکی، ٹویوٹا، ہنڈا اور کِیا کے بعد پرنس DFSK گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ بھی اسی سیریز کا حصہ ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.