نسان 350زیڈ: ریویو ایک مالک کی نظر سے
پاک ویلز آپ کے لیے ایک اور منفرد ریویو لایا ہے، خود گاڑی کے ایک مالک کی نظر سے۔ آج ہم آپ کے لیے نسان 350z کا ریویو لا رہے ہیں، جو ایک اسپورٹس کار ہے۔ یہ کار 2002ء سے 2009ء تک مارکیٹ میں رہی۔ کمپنی نے یہ کار 3500cc انجن کے ساتھ لانچ کی گئی تھی جس میں6-اسپیڈ مینوئل اور آٹومیٹک ٹرانسمیشن دونوں ہیں۔
اس کے علاوہ کمپنی نے اسے ہارڈ ٹاپ اور کنورٹیبل دونوں ویرینٹس میں لانچ کیا۔
نسان 350z کا میک، ماڈل:
مالک نے ہمیں بتایا کہ یہ ہارڈ ٹاپ 2003ء ماڈل کی ہے اور جاپانی امپورٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ “یہ 6-اسپیڈ فارورڈ ٹرانسمیشن کے ساتھ آتی ہے۔” انہوں نے یہ گاڑی تقریباً دو، تین سال پہلے خریدی تھی۔
خریداری کا فیصلہ، قیمت:
مالک نے یہ گاڑی 26 لاکھ روپے میں خریدی۔ اپنی پسند کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ EVO بھی تھی، لیکن وہ یہ کار لینا چاہتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے یہ کار کافی عرصے تک تلاش کی، بالآخر انہیں یہ پاک ویلز پر مل گئی اور انہوں نے خرید لی۔
نسان 350z کے اہم فیچرز:
نسان 350z بوس ساؤنڈ سسٹم اور انسٹالڈ ٹی وی کے ساتھ آتی ہے۔ اس کے علاوہ اس کار کا انجن غیر معمولی ہے اور ڈرفٹنگ کے لیے بہت اچھا سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ ریئر ویل ڈرائیو ہے۔
فیول ایوریج:
مالک کا کہنا ہے کہ ڈرفٹنگ اور ہائی اسپیڈ ڈرائیونگ کے ساتھ یہ کار 4.5 کلومیٹرز فی لیٹر دیتی ہے، جبکہ لمبے سفر پر یہ اوسطاً 9 کلومیٹرز فی لیٹر تک چلتی ہے۔
نسان 350z کے پارٹس کی دستیابی:
اس کار کے پارٹس آسانی سے نہیں ملتے۔ مالک کا کہنا ہے کہ مخصوص دکانوں پر ہی اس کار کے پارٹس دستیاب ہیں، لیکن زیادہ تر آپ کو یہ جاپان یا دبئی سے امپورٹ کروانا پڑیں گے۔
آئل چینج پر لاگت:
مالک کا کہنا ہے کہ انہوں نے 8 سے 10 ہزار کلومیٹرز کے بعد 15 سے 18 ہزار روپے میں اس کا آئل، ایئر اور آئل فلٹرز تبدیل کروائے۔ ان کے مطابق اس کا فلٹر لوکل مارکیٹ میں آسانی سے مل جاتے ہیں۔
نسان 350z کی گراؤنڈ کلیئرنس:
کیونکہ یہ ایک اسپورٹس کار ہے اس لیے لوکل سڑکوں پر اس کی گراؤنڈ کلیئرنس کا مسئلہ ہے۔ مالک کے مطابق آپ کو اسپیڈ بریکرز پر اس گاڑی کو ٹیڑھا کرکے نکالنا پڑتا ہے۔
کار کی ڈرائیو:
مالک کے مطابق کار اچھی رفتار رکھتی ہے لیکن اس سے زیادہ اہم یہ ہے کہ یہ ایک stable کار ہے۔ یہ گاڑی بہت اچھا ٹریکشن کنٹرول رکھتی ہے۔ البتہ مالک کے خیال میں اس کے بریکس اتنے اچھے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “اس کار کی اسپیڈ لمٹ 187 کلومیٹرز فی گھنٹہ ہے، اور میں نے اسے delimit نہیں کروایا۔”
فیچرز جو نسان 350z میں موجود نہیں:
مالک کا کہنا ہے کہ اس کار میں کروز کنٹرول اور ہیٹڈ سیٹس ہونی چاہیے تھی۔ اس کے علاوہ بہتر ہوتا اگر اس کار میں کنٹوریبل آپشن ہوتا ہے۔ مالک نے آفٹر مارکیٹ اینڈرائیڈ انفوٹینمنٹ سسٹم، بلوٹوتھ کنیکٹیوٹی کے ساتھ، لگوایا ہے۔
نسان 350z کی AC پرفارمنس:
مالک کا کہنا ہے کہ وہ اس کار کے AC کی پرفارمنس سے مطمئن ہیں، ان کے خیال میں یہ گرمیوں میں خوب کام کرتا ہے۔
روزمرہ استعمال؟
مالک کے مطابق آپ اس کار کو روزمرہ استعمال مین لا سکتے ہیں کیونکہ اس میں اپنی کیٹیگری کا بہترین انجن موجود ہے۔ اس کے علاوہ یہ پاکستان کی گرمیوں میں کوئی مسئلہ نہیں کرتی، جو مقامی صارفین کے لیے ایک بہت مثبت پہلو ہے۔
ری سیل ویلیو:
مالک کے مطابق حالانکہ یہ ایک limited کار ہے اور اس کے چاہنے والے بھی خاص لوگ ہی ہیں، لیکن اس کے باوجود اس کی ری سیل ویلیو اچھی ہے۔ جو لوگ اس کو پسند کرتے ہیں وہ اس کی فروخت پر نظریں رکھتے ہیں۔