پاک سوزوکی نے ہمیں “پینٹ شدہ ڈور” والی نئی آلٹو فروخت کی – صارف کا دعوی
ایسا لگتا ہے کہ استعمال شدہ کاریں خریدنے کے دوران ہمیں جن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وہی مسائل اب نئی کاروں میں بھی دیکھنے کو ملیں گے۔ پاک سوزوکی کے ایک صارف کیجانب سے کی جانے والی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ اس کے بہنوئی نے سوزوکی ڈیلرشپ سے بالکل نئی سوزوکی آلٹو خریدی، لیکن وہ پینٹ دروازے کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ صارف نے کہا کہ ڈیلرشپ میں کوالٹی کنٹرول چیک کا کوئی نظام نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اتوار بازار سے کار نہیں خریدی جہاں آپ کو کار کی کنڈیشن چیک کرنے کے لیے مکینک کے پاس جانا پڑتا ہے۔انہوں نے یہ گاڑی کمپنی کی ڈیلرشپ سے خریدی تھی اور کوئی بھی کمپنی کی مجاز ڈیلرشپ سے پینٹ شدہ نئی کار کی توقع نہیں کرتا ہے۔
اوریجنل پوسٹ کیلئے یہاں کلک کریں۔
ہوشیار رہیں! کار انسپیکشن کا انتخاب کریں
مذکورہ صارف نے دوسروں سے اپیل کی ہے کہ وہ چوکس رہیں تاکہ انہیں اسی طرح کے مسئلے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سوال یہ ہے کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے کیا بہتر ہے؟ اس کا ایک سادہ سا جواب ہے، پاک ویلز انسپیکشن ۔ ہم آپ کو پہلے بھی بتا چکے ہیں کہ اگر آپ نئی گاڑی خرید رہے ہیں تو ہمیشہ اس کا معائنہ کروائیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ گاڑیوں کو فیکٹری سے کار کیریئرز کے ذریعے کمپنی کے ڈِپوز / بندرگاہوں تک پہنچایا جاتا ہے اور پھر اِن مقامات سے کاروں کو ڈیلرشپ پر لے جایا جاتا ہے۔ اِس ڈرائیو کے دوران دو چیزیں ہو سکتی ہیں:
- تکنیکی طور پر، کار زیرو میٹر نہیں ہے
- ڈیلرشپ سے اس ڈرائیو کے دوران گاڑی کو کچھ بھی ہو سکتا ہے، یعنی حادثہ یا باڈی پر خراشیں
اور اس معاملے میں ہمیں لگتا ہے کہ سڑک پر موجود اس مخصوص یونٹ کے ساتھ کچھ ہوا ہے اور کمپنی/ڈیلرشپ نے اسے اسی طرح کے شیڈ سے پینٹ کیا ہے۔ اگرچہ ڈیلرشپ نے اس مسئلے کو حل کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، لیکن صارف کا خیال ہے کہ پاک سوزوکی نے اس کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔
ہم نے اس معاملے پر بات کے لیے پاک سوزوکی سے رابطہ کیا ہے لیکن اہلکار نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔ جیسے ہی کمپنی جواب دے گی ہم آپ کو اپ ڈیٹ کریں گے۔
آپ اس کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ براہ کرم کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہارا کریں۔