چنگان نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 4 لاکھ روپے تک کا اضافہ کردیا

0 1,188

پچھلے کچھ دنوں میں ٹویوٹا، ہںڈا اور سوزوکی جیسی بڑی کمپنیز نے اپنی قیمتوں میں اضافہ کیا، جس کے بعد اب چنگان نے بھی روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی شرح میں مسلسل اضافے کے باعث گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا ہے۔

کمپنی نے صرف چنگان ایلسوِن اور اوشان X7 کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ نئی ایکس ​​فیکٹری قیمتیں 9 مئی 2022 سے لاگو ہوں گی۔

چنگان ایلسون کی نئی قیمتیں

پاکستان میں چنگان ایلسون کے تین ویرینٹس لانچ کیے گئے۔ جن کی نئی قیمتیں یہ ہیں:

  • ایلسون 3L M/T کمفرٹ کی نئی قیمت 2894000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 2769000 روپے ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 125000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
  • ایلسون کے دوسرے ویرینٹ 5L DCT کمفرٹ کی قیمت میں 125000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 3024000 روپے سے بڑھ کر 3149000 روپے ہو چکی ہے۔
  • تیسرے ویرینٹ 5L DCT لیومری کی قیمت میں 125000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 3219000 روپے سے بڑھ کر 3344000 روپے ہو چکی ہے۔

چنگان اوشان X7 کی نئی قیمتیں

چنگان اوشان کے دو ویرینٹس لانچ کیے گئے ہیں۔ جن کی نئی قیمتیں ذیل میں درج ہیں۔

  • اوشان X7 کمفرٹ کی قیمت میں 300000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 5750000 روپے سے بڑھ کر 6050000 روپے ہو چکی ہے۔
  • اوشان X7 فیوچرسینس کی نئی قیمت 6350000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 5950000 روپے ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 400000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

Changan car prices

شرائط و ضوابط

کمپنی کے مطابق:

پرانی قیمتیں چنگان ایلسون پر لاگو ہوں گی، اگر عارضی ترسیل کی تاریخ جون 2022 ہے جس کی جزوی ادائیگی 9 مئی یا اس سے پہلے موصول ہوئی ہے اور بیلنس آف پیمنٹ انسٹرومنٹ 16 مئی یا اس سے پہلے کا ہے۔

اوشان X7 کے لیے پرانی قیمتیں جون 2022 یا اس سے پہلے کی عارضی ترسیل اور 9 مئی یا اس سے پہلے کے بیلنس آف پیمنٹ انسٹرومنٹ کے ساتھ مکمل ادائیگی پر لاگو ہوں گی۔

ایلسون کی نئی قیمتیں دیگر تمام جزوی ادائیگیوں، نئے آرڈرز اور کسی بھی عارضی ترسیل کے مہینے پر لاگو ہوتی ہیں۔

دریں اثنا، اوشان X7 کے معاملے میں نئی قیمتیں تمام جزوی ادائیگیوں، جولائی 2022 کی عارضی ڈیلیوری کے ساتھ مکمل ادائیگیوں، اور کسی بھی عارضی ڈیلیوری مہینے کے ساتھ تمام نئے آرڈرز پر لاگو ہوتی ہیں۔

 

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.