پرنس پرل کی قیمت میں اضافہ

0 1,603

پاکستان کے ریگل آٹوموبائلز نے اپنی 800cc پرنس پرل کار کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔ ایک پریس ریلیز میں کمپنی نے کہا ہے کہ نئی قیمت 11,49,000 روپے ہوگی جبکہ پچھلی قیمت 10,49,000 روپے تھی۔

کمپنی کا بیان:

قیمتوں میں اچانک اضافے کی وجہ بیان کرتے ہوئے ریگل آٹوموبائلز نے کہا ہے کہ ہم امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔ “ہماری تعارفی قیمت 155 روپے فی ڈالر کے حساب سے تھی، جو اب بڑھ کر 167 روپے تک پہنچ چکا ہے۔” کمپنی نے مزید کہا کہ وہ ایکسچینج کے اس دباؤ کا سامنا کرنے کی کوشش کر رہی تھی، لیکن صارفین اس سے اتفاق کریں گے کہ موجودہ صورت حال کمپنی کے کنٹرول سے باہر ہے۔

Prince Pearl

کمپنی نے مزید کہا کہ قیمت میں تبدیلی لاگت میں اضافے کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ضروری ہے۔ “اس لیے ہم قیمت تبدیل شدہ قیمت کی اطلاع دے رہے ہیں۔”

یہ پریس ریلیز مزید بتاتا ہے کہ قیمتیں یکم جولائی 2020ء سے فوری طور پر لاگو ہوں گی۔” کمپنی نے یقین دہانی کروائی کہ “30 جون 2020ء تک مکمل ادائیگی کرنے والے تمام آرڈرز پرانی قیمتوں پر دیے جائیں گے۔”

پرنس پرل لانچ:

ریگل آٹوموبائلز نے 31 جنوری 2020 کو پاکستان میں پرنس پرل لانچ کی تھی۔ اس کار نے صارفین کو متاثر کیا خاص طور پر اپنے اسٹائلش اور خوبصورت انٹیریئر کی وجہ سے۔ عوامی امیدوں کے برعکس یہ ہیچ بیک ڈیش بورڈ، دروازوں اور اسٹیئرنگ وِیل پر خوبصورت سے ڈیزائن کیے گئے لکڑی کا کام رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ کار کا ایکسٹیریئر بھی مارکیٹ کی جدید ڈیمانڈ کے مطابق ہے۔ مینوفیکچرر نے گاڑی میں الائے رِمز اور فوگ لائٹس بھی دی ہیں، جو ہیچ بیک کے لیے زبردست پلس پوائنٹ ہے۔

یہ گاڑی اچھی طرح کشن کی گئی آرام دہ سیٹوں سے لیس ہے، جو ڈرائیونگ کے دوران بیٹھنے کی اچھی پوزیشن دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ گیئرباکس اور لیور کی جگہ بھی کار میں اچھی ہے، جو اسے ڈرائیور کے لیے بہت آرام دہ بناتے ہیں۔

مجموعی طور پر یہ کار پاکستان میں ہیچ بیک کے شعبے میں ایک اچھی خرید ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کیونکہ یہ گاڑی مقامی سطح پر خریدی گئی ہے، اس لیے پارٹس باآسانی دستیاب ہوں گے۔

پرنس پرل کی ٹیسٹ ڈرائیو دیکھیں:

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.