استعمال شدہ گاڑیاں خریدنے والوں کی عام غلطیاں
ہم میں سے بہت سے لوگ اپنی کار خریدنے کا خواب دیکھتے ہیں اور اسے حاصل کرنے کے منصوبے بناتے ہیں، لیکن سب لوگ برانڈ نیو کار خریدنے کی طاقت نہیں رکھتے۔ اس کا حل ہے استعمال شدہ کاریں خریدنا۔ استعمال شدہ کاریں خریدنے کے بڑے فائدوں میں سے ایک یہ ہے کہ یہ گاڑیاں زیادہ تر آپ کے بجٹ کے اندر آ جاتی ہیں، آپ مختلف کنڈیشنز رکھنے والی اپنی پسندیدہ گاڑی خرید سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کو اس کار کے بارے میں کچھ معلومات بھی ہو سکتی ہیں خاص طور پر اگر آپ اپنے کسی دوست یا رشتہ دار سے خرید رہے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ کہ آپ کو اس ماڈل کی خصوصیات، مثبت اور منفی پہلوؤں کے بارے میں پتہ چل سکتا ہے کیونکہ وہ گاڑی پہلے سے ہی مارکیٹ میں موجود ہوتی ہے۔
تو آپ نئی کار خریدنے کے شوقین ہیں ۔ آپ مارکیٹ جاتے ہیں اور ڈیلر سے یا پرائیوٹ سیلر سے ملتے ہیں اور بالآخر خرید لیتے ہیں۔ آپ اپنی نئی خریداری سے بہت خوش ہیں۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ آپ کو کار میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے، ہو سکتا ہے انجن ٹھیک سے کام نہ کر رہا ہوں، یا پینٹ اکھڑنا شروع ہو جائے وغیرہ وغیرہ۔
آپ کو ان مسائل کا سامنا اس لیے کرنا پڑا کیونکہ آپ نے کچھ عام غلطیاں کیں؛ جو کئی خریدار استعمال شدہ کار خریدتے ہوئے کرتے ہیں۔ ہم یہاں پاک ویلز میں آپ کا خیال رکھتے ہیں اور آپ کو بتائیں گے ان غلطیوں کے بارے میں، تاکہ آپ اگلی بار خریداری کرتے ہوئے بھی یہ غلطیاں نہ کریں، بلکہ چاہے آپ پہلی بار ہی کوئی استعمال شدہ کار ہی کیوں نہ خرید رہے ہوں۔
کوئی کار پسند آ گئی: دماغ کی بات سنیں، دل کی نہیں:
کوئی کار بلکہ کوئی بھی چیز خریدتے ہوئے عقلمندی کا ثبوت دیں، پروڈکٹ کا جائزہ لیں، خود ریسرچ کریں اور کسی ایک ماڈل یا کار کی محبت میں مبتلا نہ ہو جائیں۔ اگر آپ اپنے دل کی سنیں گے اور کسی خاص کمپنی کی گاڑی خریدنا چاہتے ہیں تو ہو سکتا ہے آپ مارکیٹ میں موجود دوسرے آپشنز گنوا بیٹھیں۔ یہ آپشنز آپ کی پسند کے مقابلے میں پرفارمنس میں کہیں بہتر ہو سکتے ہیں، دیکھنے میں بھی، آرام میں یا سیفٹی میں بھی۔ اپنے لیے بہترین گاڑی خریدنے کے لیے اپنے جذبات کو ایک طرف رکھیں اور پوری صورت حال کا جائزہ لیں۔ اپنی پسند کی مختلف کاروں کی کنڈیشن کو compare کریں، ان کے مارکیٹ ریٹ چیک کریں، آن لائن ریسرچ کریں اور کسی ماہر سے رائے لیں۔ اس وقت آپ کے لیے اپنا فیصلہ تبدیل کرنا مشکل ضرور ہو سکتا ہے، لیکن آپ کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ کار آپ کے پاس کئی سال تک رہتی ہے۔ ایک اچھی خریداری آپ کی زندگی کو آسان بنا دے گی، اس لیے آپ بہترین خریداری صرف کوشش سے ہی حاصل کر سکتے ہیں۔
استعمال شدہ کاروں کے بارے میں سب کچھ جاننے کے لیے PakWheels.com کا وزٹ کریں، جہاں آپ کو ہر قسم کی گاڑی مل جائے گی۔ آپ ایک بہتر فیصلہ کرنے کے لیے گاڑیوں کی قیمتوں، ماڈلز اور کنڈیشنز کو compare کر سکتے ہیں۔
دوست/رشتہ دار/ ڈیلر پر اندھا اعتماد کرنا:
یہ عقل استعمال کرنے کا ہی ایک حصہ ہے۔ آپ بلاشبہ اپنے دوست یا رشتہ دار پر اعتماد کریں۔ وہ کار اور اس کی کنڈیشن کے بارے میں جو بتائے اس پر یقین کریں۔ لیکن ایک مرتبہ پھر یاد رکھیں کہ جو کچھ وہ کہتا ہے اس پر اندھا اعتماد نہ کریں۔ اس کی سنیں اور پھر اپنی ریسرچ کریں۔ گاڑی کی کنڈیشن خود چیک کریں اور اس کا احتیاط سے معائنہ کریں۔ آخرکار یہ آپ کا پیسہ اور آپ کا مستقبل ہے۔ اگر آپ کو پسند نہ آئے یا آپ کوئی دوسری کار خریدنا چاہتے ہیں تو پورے احترام کے ساتھ انہیں منع کر دیں۔ یہ اپروچ بہترین ہے کیونکہ اگر آپ وہ کار صرف اس لیے خریدیں گے کہ وہ آپ کا دوست یا رشتہ دار ہے، تو جیسے ہی گاڑی میں مسائل سامنا آنا شروع ہوں گے، آپ کے رشتے کو نقصان ہی پہنچے گا۔
ڈیلر کے معاملے میں یاد رکھیں کہ اس کا کام ہی کار بیچنا ہے اور وہ منافع کمانے کے لیے بیٹھا ہے۔ آسان طریقہ یہ ہے کہ ایک سے زیادہ ڈیلرز سے ملیں، مارکیٹ کا جائزہ لیں اور قیمتوں کو compare کریں اور اسی ماڈل کی دستیاب مختلف کاروں کی کنڈیشنز کا جائزہ لیں۔ مختصر یہ کہ خریداری کو وَن-اسٹاپ آپریشن نہ بنائیں، مارکیٹ جائیں، کچھ وقت لگائیں اور پھر اچھی طرح ریسرچ کرنے کے بعد سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔
بغیر ٹیسٹ ڈرائیو کے کار خریدنا:
ٹیسٹ ڈرائیور استعمال شدہ کار خریدنے کے ایک اہم حصہ ہے۔ کئی گاڑیاں اشتہاروں میں یا ان چمکدار بروشرز میں بہت اچھی لگتی ہیں۔ لیکن ان کا انجن یا دوسرے کمپوننٹس ایکسٹیریئر کی طرح بہترین کنڈیشن میں نہیں ہوتے۔ ٹیسٹ ڈرائیو آپ کو آئیڈیا دے گی کہ یہ گاڑی آپ اور آپ کے گھر والوں کے لیے کتنی موزوں ہے۔ یہ آپ کو مستقبل کی پریشانیوں اور مسائل سے بچائے گا۔ خریداروں کی بڑی تعداد ایسی ہو جو کار کو صرف ‘ٹوکن ڈرائیو’ دیتی ہے یا، کچھ کیس ایسے بھی ہیں کہ سرے سے چلاتی ہی نہیں، جو بہت بڑی غلطی ہے۔ آپ کو فائنل ڈیل سے پہلے کم از کم تیس منٹ کے لیے اس کار کو چلانا چاہیے ۔
مکینک سے چیک کروائے بغیر خریدنا:
استعمال شدہ کار کی کنڈیشن ہی سب کچھ ہے؛ یہاں تک کہ بظاہر بہت زبردست لگنےوالی کار آپ کے لیے دردِ سر ہو۔ ان سب کا انحصار پچھلے مالک کے استعمال پر ہے۔ اس لیے کوئی بھی استعمال شدہ گاڑی خریدنے سے پہلے اسے مکینک یا ورکشاپ سے اچھی طرح چیک کروائیں کہ جو ایسے کام باقاعدہ طور پر کرتے ہوں۔ اس پر آپ کے زیادہ پیسے نہیں لگیں گے، اور آپ کو گاڑی کی بمپر ٹو بمپر معلومات حاصل ہو جائے گی۔
آپ پاک ویلز انسپکشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ آپ آپ کے لیے کار کو انسپکٹ کریں گے، جس میں اس کا انجن، پینٹ، شاکس، کنڈیشن، انٹیریئر، ایکسٹیریئر شامل ہیں۔ آپ کو گھر بیٹھے کار کی ورچوئل رپورٹ مل جائے گی۔
یہی معاملہ امپورٹڈ جاپانی کاروں کی آکشن شیٹ کا بھی ہے۔ کبھی کبھی لوکل ڈیلر اس شیٹوں کو تبدیل کر دیتے ہیں۔ آپ پاک ویلز آکشن شیٹ ویریفکیشن سروس سے رابطہ کر سکتے، اور ہم آپ کو پاکستان پہنچنے سے پہلے والی اس کی کنڈیشن کے بارے میں سب کچھ بتا دیں گے۔
اپنے وقت کو اہمیت دیں:
جی ہاں، استعمال شدہ کاروں کی جانچ کرنا، مارکیٹ کا جائزہ لینا اور قیمتوں اور کنڈیشن کو compare کرنا بہت اچھی بات ہے۔ لیکن اپنے وقت کو اہمیت دیں کیونکہ جتنا وقت آپ “پرفیکٹ ڈیل” کے لیے سرچ کرنے اور انتظار کرنے میں لگائیں گے، اتنا ہی امکان ہوگا کہ آپ کسی اچھی خریداری کو مس کر دیں گے۔ اگر آپ خریداری میں زیادہ وقت لگائیں گے تو اس کے چانس بہت زیادہ ہیں کہ آپ زیادہ کنفیوز ہوں گے اور ہو سکتا ہے کئی اچھے موقع ضائع کر بیٹھیں۔ مختصر یہ کہ اپنا وقت ضرور لگائیں لیکن اسے ضائع مت کریں۔
کیش میں ادائیگی:
کئی خریدار کار کی قیمت کیش میں ادا کرنے کی غلطی کرتے ہیں، جو ہمارے خیال میں غلطی ہو سکتی ہے۔ ہمیشہ بینک کے ذریعے پے آرڈر کا استعمال کریں۔ پے آرڈر کا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو کار ٹیسٹ کرنے کے لیے دو سے تین دن مل جائیں گی۔ اگر آپ کیش دیتے ہیں تو سمجھیں سودا پکا ہو گیا، جبکہ پے آرڈر میں آپ کے پاس کچھ دن ہوں گے۔ اگر آپ خریدی ہوئی گاڑی سے مطمئن نہیں ہوتے یا کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو آپ اپنے پے آرڈر کو روک سکتے ہیں اور گاڑی واپس کر سکتے ہیں۔ اس لیے احتیاط کریں اور پیمنٹ کا صحیح طریقہ اختیار کریں۔
کیا کوئی ایسا پہلو ہے جو ہم نے مس کر دیا ہو؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں اپنی رائے ضرور دیجیے گا۔