حکومتِ پنجاب نے یونیورسل نمبر پلیٹیں لانچ کر دیں

0 13,857

ایک زبردست قدم اٹھاتے ہوئے حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں یونیورسل نمبر پلیٹیں لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے  ایک جیسے سیریل نمبرز رکھنے والی نمبر پلیٹیں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ “پنجاب کے تمام شہروں میں گاڑیاں اب 17 اگست 2020 سے ایک سیریل کے تحت رجسٹر کی جائیں گی۔”

ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے مزید کہا ہے کہ اس کے ساتھ ہی ‏LEA، RN، BW اور MA سیریلز کا خاتمہ ہو جائے گا، کیونکہ اب صوبے میں صرف ‘پنجاب’ نمبر پلیٹ ہوگی۔

یونیورسل نمبر پلیٹ کے لیے ای-اکشن ایپ:

حکومت نے یونیورسل نمبر پلیٹوں کے لیے ای-آکشن ایپ بھی لانچ کی ہے۔ صارفین اس ایپ کے ذریعے آن لائن نیلامی میں حصہ لے سکتے ہیں۔

حکومت کے مطابق کاروں، موٹر سائیکلوں کے لیے ‏AAA سیریز متعارف کروائی گئی ہے، جبکہ کمرشل گاڑیوں کے لیے ‏CAA سیریز ہے۔ خاص نمبروں کی نیلامی کے لیے رجسٹریشن کا آغاز 23 اگست 2020 سے ہوگا۔

نیلامی کی ابتدائی قیمت، یونیورسل نمبر پلیٹوں کی رینج:

کاروں کے رجسٹریشن نمبروں کی رینج 1-999، موٹر سائیکلوں کے لیے 1001-9990 اور کمرشل گاڑیوں کے لیے 1-9999 تک ہوگی۔

مسافر کاروں کی رجسٹریشن کے لیے ای-آکشن کا آغاز 5,000 روپے سے اور پرائیوٹ موٹر سائیکلوں کے لیے 500 روپے سے ہوگا، جبکہ کمرشل گاڑیوں کے لیے 1,000 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

ای-آکشن میں حصہ لینے کا طریقہ:

سرکاری اشتہار کے مطابق صارفین اس طرح آن لائن نیلامی میں حصہ لے سکتے ہیں:

  • ای-آکشن ایپ ڈاؤنلوڈ کریں یا ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی ویب سائٹ دیکھیں
  • ایپ ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد تین دن کے اندر اپنی آن لائن رجسٹریشن درج کروائیں
  • اپنا پسندیدہ نمبر منتخب کریں
  • ای-آکشن میں حصہ لیں
  • صارفین کے لیے رجسٹریشن کے بعد تین دن کے اندر نیلامی میں حصہ لینا لازمی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک رہنے والے پاکستانی بھی اس نیلامی میں حصہ لے سکتے ہیں۔

Government Ad

ڈپارٹمنٹ 30 اگست 2020 کو اپنی پہلی ای-آکشن منعقد کرے گا۔

رجسٹریشن کارڈ کا مسئلہ:

اس سے پہلے حکومتِ پنجاب نے صوبے میں اسمارٹ رجسٹریشن وہیکل کارڈ کا بحران کامیابی کے ساتھ حل کیا ہے۔ خبروں کے مطابق حکومت ستمبر 2020 تک 7 لاکھ کارڈ تیار کرے گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے ڈی جی ایکسائز بلڈنگ میں ایک نیا پلانٹ لگایا گیا ہے۔ کارڈ کے لیے خام مال بھی امریکا سے لاہور پہنچ چکا ہے۔

Recommended For You:

Sindh Launches Camera-Readable Car Number Plates

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.