پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں اور اسمارٹ رجسٹریشن کارڈز کے لیے جدید ٹریکنگ سسٹم لانچ کرنے کے لیے تیار ہے۔ نیا سسٹم صارفین کو ہر مرحلے پر اپڈیٹس دے گا۔ اس کے علاوہ درخواست گزار کو ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پروسس مکمل کرتے ہی نوٹیفکیشن بھی ملیں گے۔
ایک عہدیدار کے مطابق ڈپارٹمنٹ نیا سسٹم چند دن میں لانچ کرے گا۔ اس سے ڈیش بورڈ کے ذریعے درخواست کی بہتر مانیٹرنگ ممکن ہوگی اور پورا پروسس سادہ ہو جائے گا۔ عہدیدار کا کہنا ہے کہ “ڈیش بورڈ شہری کی جانب سے اپنی درخواست جمع کرواتے ہی انفارمیشن ظاہر کرنا شروع کر دے گا۔”
ڈی جی ایکسائز ٹریکنگ سسٹم کے حوالے سے:
اس کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب صالحہ سعید ذاتی طور پر اس نئے سسٹم کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔ ڈپارٹمنٹ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے ساتھ مل کر اس نئے پروگرام کو لانچ کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس بھی بتاتی ہے کہ ڈی جی ایکسائز کا دفتر اس پیشرفت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ تمام درخواستوں کو اپڈیٹس اور نوٹیفکیشن SMS کے ذریعے ملیں گے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے صالحہ سعید نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹوں میں تاخیر اور ان کے بحران کے مسائل حل کرنا بڑی کامیابی ہے۔ “ہم نے تمام تکنیکی مسائل حل کر دیے ہیں اس لیے 29 لاکھ پینڈنگ نمبر پلیٹوں کی ڈلیوری جنوری 2021ء سے شروع ہو جائے گی۔”
ڈی جی ایکسائز نے تکنیکی مسائل اور انتظامی تاخیر کی وجوہات جاننے کے لیے بھی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔
اگر سسٹم لاگو کیا گیا تو بلاشبہ یہ صارفین کے کئی مسائل حل کر دے گا۔ سب سے بڑا مسئلہ جس کا پنجاب میں گاڑیوں کے مالکان کو سامنا ہے وہ پچھلے دو سال سے نئی نمبر پلیٹوں کے اجراء میں تاخیر ہے۔ اس کی وجہ سے مالکان کو قانونی اور ذاتی مسائل کا سامنا ہے۔ اس لیے اس اہم مسئلے کا حل ہونا عوام کے لیے سکھ کا سانس ہوگا۔
اس نئے سسٹم کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے؟ ہمیں نیچے کمنٹس سیکشن میں بتائیں۔
مزید نیوز، ویوز اور ریویوز کے لیے پاک ویلز بلاگ پر آتے رہیں۔