بریکنگ:MG ZS EV فیس لِفٹ کی بکنگ شروع

0 3,513

ایم جی پاکستان نے MG ZS EV فیس لِفٹ کی بکنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمپنی آج اپنی ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کرے گی۔ تاہم، معلومات پہلے ہی لیک ہو چکی ہیں۔ اس فیس لفٹ ماڈل کے ایکسٹیرئیر میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کار کی پاور بھی بڑھا دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ دیگر گاڑیوں کی طرح ایم جی اس گاڑی کے بھی سی بی یو یونٹس فروخت کرے گا۔

بکنگ اور ڈلیوری

ذرائع کے مطابق گاڑی کی بکنگ کیلئے 30 لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے۔ تاہم، کمپنی نے ابھی تک ڈلیوری ٹائم کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

قیمت

ذرائع نے ہمیں بتایا کہ گاڑی کی ایکس پورٹ قیمت 6999000 روپے ہے۔ جبکہ کراچی کے لیے ایکس شو روم قیمت 7017000 روپے ہے۔

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں

ایم جی پاکستان کی جانب سے یہ دوسری الیکٹرک وہیکل پیش کی گئی ہے۔ پہلا ظاہر ہے ZS EV پری فیس لفٹ تھا۔ الیکٹرک وہیکلز کو پوری دنیا میں آٹو مارکیٹ کا مستقبل سمجھا جاتا ہے۔ تقریباً تمام بڑی کار کمپنیاں یا تو الیکٹرک گاڑیاں لانچ کر رہی ہیں یا اپنی الیکٹرک وہیکلز لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔ خیال رہے کہ اس بنیادی وجہ فضائی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنا ہے کیونکہ پٹرول پر چلنے والی گاڑیاں بڑھتی فضائی آلودگی کی ایک بڑی وجہ ہیں۔

پاکستان کی سابقہ ​​حکومت نے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات کیے تھے۔ حکومت نے الیکٹرک وہیکلز کے پارٹس کی درآمد پر ٹیکس اور ڈیوٹیز میں 1 فیصد تک کمی کی۔ مزید برآں، حکومت نے کمپنیوں کے ساتھ چارجنگ اسٹیشنز لگانے کے معاہدوں پر بھی دستخط کیے۔

گزشتہ سال بھیرہ اور پنڈی بھٹیاں میں موٹر وے پر دو چارجنگ اسٹیشن لگائے گئے تھے۔ دونوں اسٹیشنز ٹیسلا انڈسٹریز پاکستان کے نجی منصوبے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ مقامی مارکیٹ کو مستقبل میں مناسب قیمتوں پر مزید ای وی ملیں گے۔

MG ZS EV فیس لفٹ کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں ۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.