اب ایم ٹیگ کیلئے رقم ادا کرنا کرنا ہوگی؟
موٹروے پر سفر کرنے والوں کیلئے اہم خبر یہ ہے کہ اب آپ کو گاڑی کے لیے ایم ٹیگ اسٹیکر حاصل کرنے کیلئے رقم ادا کرنا ہوگی۔ این ایچ ایم پی کے ایک آفیشل کے مطابق ایم ٹیگ حاصل کرنے کیلئے 200 روپے ادا کرتے ہوئے رجسٹریشن کروانا ہوگی۔ یہ فیس یکم جنوری 2022 سے لاگو کی گئی ہے۔ آفیشل کا مزید کہنا تھا کہ FWO موٹر ویز پر مالیاتی نظام کو کنٹرول کرتا ہے اور یہ فیس بھی اسی اتھارٹی کو جائے گی۔
آفیشل نے واضح کیا کہ اہلکار نے کہا کہ آپ کے پاس نئے سٹیکر کیلئے کم از کم 500 روپے ہونے چاہئیں۔ جس میں سے 200 روپے رجسٹریشن کے لیے مختص ہیں جبکہ 300 روپے بیلنس کے طور پر وصول یا جائے گا۔
گزشتہ ماہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (NHMP) نے موٹر ویز پر سفر کرنے کے لیے M-Tag کو لازمی قرار دیا تھا۔ پولیس کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں اسٹیکر کو موٹر ویز پر سفر کیلئے لازمی قراردیا گیا تھا۔ اتھارٹی نے مزید کہا کہ وہ شہریوں کے تعاون سے لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے تیار ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق 7 دسمبر 2021 سے موٹر ویز پر صرف ایم ٹیگ والی گاڑیوں کو سفر کی اجازت دی جائے گی۔
ایم ٹیگ کیسے حاصل کریں؟
آپ کی گاڑی کے لیے ایم ٹیگ حاصل کرنے کا عمل نسبتاً آسان ہے۔ آپ کو کسی بھی موٹر وے پر ٹول پلازہ پر موجود ایم ٹیگ جاری کرنے والے بوتھ پر جانا ہے۔
تاہم، آپ کے پاس اپنا شناختی کارڈ، کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اور گاڑی کی رجسٹریشن بُک ہونا ضروری ہے۔ ان دستاویزات کے بغیر پولیس آپ کی گاڑی کے لیے اسٹیکر جاری نہیں کرے گی۔
حکام نے یہ پالیسی موٹروے ٹول پلازوں پر ٹریفک جام اور ناکہ بندی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے نافذ کی ہے۔ ٹریفک جام ہونے سے نہ صرف وقت کا ضیاع ہوتا ہے بلکہ آلودگی بھی پھیلتی ہے۔ اس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے بھی موٹروے پر سفر کے لیے ایم ٹیگ کو ضروری قرار دیا۔