رواں سال ان 4 ہیچ بیکس پر نظر رکھیں
سال 2018ء مقامی آٹوموبائل انڈسٹری اور صارفین کے لیے بالآخر ایک اچھا سال ثابت ہوگا، کیونکہ کئی گاڑیاں بنانے والے ادارے ملک میں نئی ہیچ بیکس جاری کر رہے ہیں۔ ہم نے گزشتہ سال ملک میں آئندہ جاری کی جانے والی گاڑیوں کے بارے میں ایک تفصیلی تحریر لکھی تھی، اور اس وقت سے اب تک کئی گاڑیاں پیش کی جاچکی ہے جیسا کہ ٹویوٹا کیمری، ڈیزل فورچیونر اور سوزوکی میگا کیری۔ اب جبکہ چند گاڑیاں اگلی سہ ماہی میں آ رہی ہیں تو ہم نے فیصلہ کیا کہ اس موقع کا فائدہ اٹھائیں اور آپ کو آنے والی ہیچ بیکس کے بارے میں بتائیں۔ لیکن یاد رہے کہ اس تحریر میں جن گاڑیوں کا ذکر کیا گیا ہے انہیں یا تو پاکستانی سڑکوں پر تجرباتی طور پر چلتے ہوئے دیکھا گیا ہے یا پھر پاک ویلز سمیت مختلف میڈیا اداروں نے ان کی خبر دی ہے۔ البتہ یہ خدشہ بھی بڑی حد تک موجود ہے کہ یہ گاڑیاں ملک میں فروخت ہی نہ کی جائیں۔
ڈاٹسن گو
پہلی ہیچ بیک جس کی پاکستان آمد کا امکان بہت زیادہ ہے وہ ڈاٹسن گو ہے۔ گندھارا نسان کو جلد براؤن فیلڈ درجہ ملنے والا ہے، اور اس کے بعد ادارہ ملک میں ڈاٹسن کاریں جاری کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ 5 دروازوں کی یہ ہیچ بیک 1200cc تھری سلینڈر انجن رکھتی ہے جو 68bhp اور 104 Nm ٹارک پیدا کرنے والی فائیو-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن رکھتا ہے۔ ڈاٹسن گو اور گو+ تجربات مراحل مں پاکستانی سڑکوں پر دوڑتی ہوئی دیکھی گئی ہے۔
فہرست میں دوسری گاڑی کیا پکانٹو (Picanto) ہے، کوریائی ادارے نے ملک میں نئی گاڑیوں کے اجراء کے لیے لکی سیمنٹ کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ سیکنڈ جنریشن لو-اینڈ 1000cc پکانٹو 66bhp اور 96 Nm ٹارک پیدا کرتی ہے۔
یہ بھی بہت زیادہ ممکن ہے کہ ادارہ پکانٹو کے ساتھ پاکستان میں چوتھی جنریشن کی کیا ریو (Rio) بھی جاری کرے۔ یہ ہائی-اینڈ ہیچ بیک اگلے پہیوں کے ساتھ فور وہیل ڈرائیو کا آپشن بھی رکھتی ہے۔ مزید برآں، گاڑی میں 1000cc ڈی او ایچ سی 12 والو انلائن-3 انجن ہے جو 6-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن سے لیس ہے۔ مزید برآں، گاڑی کا سیڈان ویریئنٹ بھی ہے اور 1600cc انجن آپشن بھی۔
یونائیٹڈ آٹو کی 800cc کار:
پاک ویلز ڈاٹ کام نے گزشتہ سال یہ خبر پیش کی تھی کہ یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز 2018ء میں ایک مکمل نئی 800cc گاڑی پیش کرے گی۔ ہمیں دستیاب معلومات کے مطابق ادارہ رواں سال جون کے اختتام تک نئی گاڑی جاری کر سکتا ہے۔ یونائیٹڈ موٹرز (پرائیوٹ) لمیٹڈ پاکستانی صارفین کے لیے نئی گاڑیاں بنانے کی خاطر ایک چینی آٹومیکر کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ بتایا گیا تھا کہ ادارہ مہران جیسی ایک گاڑی – جیانگنان TT، جاری کر سکتا ہے جو سوزوکی مہران کی چینی نقل ہے۔ درحقیقت ادارے نے گزشتہ سال J-TT کے دو یونٹ امپورٹ بھی کروائے تھے، اس لیے یہ ممکن ہے کہ آنے والی گاڑی J-TT ہی ہو۔
مزید دلچسپ خبریں جاننے کے لیے پاک ویلز ڈاٹ کام پر آتے رہیے۔