کارکردگی میں اپنی مثال آپ؛ دنیا کے پانچ بہترین انجن

0 949

انجن کو گاڑی کا لازمی جزو قرار دیا جاتا ہے جس کے بغیر گاڑی کا تصور ہی ممکن نہیں۔ ہاں، اگر آپ کے پاس ٹیسلا کی تیار کردہ بجلی سے چلنے والی گاڑی ہے تو معاملہ مختلف ہوسکتا ہے۔ بہرحال، طویل عرصے سے گاڑیوں میں استعمال ہونے والے انجن مختلف حجم اور قوت کے فرق سے پیش کیے جاتے رہے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ نیچرلی ایسپریٹڈ (NA) انجن مشہور ہیں جبکہ ٹربو چارجڈ، سُپر چارجڈ، ہائبرڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ بھی انجن پیش کیے جاتے رہے ہیں۔ اس مضمون میں ہم ان پانچ بہترین انجن سے متعلق بات کریں گے جو بہت زیادہ طاقت کے بجائے اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہوئے۔

نمبر1: بی ایم ڈبلیو 1500cc ٹربو پیٹرول
گاڑیاں بنانے والے جرمن ادارے بی ایم ڈبلیو کا یہ انجن BMW i8، مِنی کوپر اور بی ایم ڈبلیو 3-سیریز میں استعمال کیا جارہا ہے۔ کم قیمت اور 3-سلینڈر کا حامل ہونے کے باوجود یہ انجن 134 بریک ہارس پاور فراہم کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ اس انجن کی حامل گاڑیوں میں سفری تجربہ بغیر کسی شور شرابے کے انتہائی آرامدے قرار دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: استعمال شدہ گاڑی خریدنے سے پہلے انجن کی 5 چیزیں ضرور دیکھیں

BMW-i8-engine

نمبر2: وولوو 2000cc ڈی5 پاور پلس
یہ ڈیزل انجن سویڈن سے تعلق رکھنے والے ادارے وولو (Volvo) کی XC90 اور S90 جیسی گاڑیوں میں استعمال کیا جارہا ہے۔ ڈیزل انجن ہونے کے باوجود یہ 226 بریک ہارس پاور فراہم کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ یورپی ادارے نے اس انجن کو بہتر بنانے کے لیے بھی کافی محنت کی جس کا نتیجہ ٹربو کے ساتھ اس کی بہترین کارکردگی کی صورت میں نکلا۔ دیگر گاڑیوں کے برعکس اس ڈیزل انجن کی حامل گاڑیوں میں ٹربو ٹیکنالوجی کی رفتار کئی گنا تیز ہے۔

volvo

نمبر 3: ویکسال 1000cc ٹربو پیٹرول
برطانوی ادارہ ویکسال دراصل جنرل موٹرز کے تحت کام کرنے والی ایک کمپنی ہے۔ اس کے تیار کردہ انجن آدم (Adam) اور آسٹرا (Astra) کے نام سے پیش کی جانے والی گاڑیوں میں استعمال کیے جارہے ہیں۔ نسبتاً چھوٹے سائز والے اس انجن کو کم ایندھن میں زیادہ سفر کرنے کی سہولت فراہم کرنے والے گنے چنے بہترین انجن میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ انجن 70 میل فی گیلن مسافت (مائلیج) فراہم کرسکتا ہے جو 28 کلومیٹر فی لیٹر کے مساوی ہے۔

ایک غلط فہمی کا ازالہ: کیا گاڑی چلانے سے پہلے “انجن ” گرم کرنا ضروری ہے؟

vauxhall

نمبر 4: مرسڈیز 2000cc ڈیزل انجن
یہ انجن صرف اور صرف جرمن کار ساز ادارے مرسڈیز کی E-کلاس میں استعمال کیا جارہا ہے۔ دنیا کے خاموش ترین انجن میں سے ایک مرسڈیز کا یہ انجن 236 بریک ہارس پاور فراہم کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ پرانے انجن کے برعکس نئے ڈیزل کی شمولیت سے مرسڈیز E-کلاس کا سفر بہت آرامدے اور شور شرابے سے پاک ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول یا ڈیزل؛ گاڑی کے لیے کونسا انجن اور ایندھن زیادہ مفید ہے؟

mercedes

نمبر5: ووکس ویگن 1400cc ٹی ایس آئی
چھوٹے سائز کا حامل ٹربو چارجڈ انجن ووکس ویگن گالف، ووکس ویگن سیروکو کے علاوہ آوڈی A3 میں بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ کارکردگی، آواز اور تکینکی اعتبار کو مدنظر رکھا جائے تو اسے دنیا کا بہترین انجن کہا جاسکتا ہے۔ ایندھن بچانے کی غرض سے اس انجن میں حسب ضرورت 2 سلینڈر کھونے اور بند کرنے کی تکنیک شامل کی گئی ہے۔ اس منفرد تکنیک کی مدد سے یہ انجن 70 میل فی گیلن یعنی 29 کلومیٹر فی لیٹر تک مسافت فراہم کرسکتا ہے۔

tsi

تو یہ ہیں وہ پانچ بہترین انجن جو کارکردگی میں اپنی مثال آپ ہیں۔ میری مرتب کردہ اس فہرست میں اگر آپ کسی انجن کو شامل کرنا چاہیں تو ہمیں اپنی رائے کا ضرور آگاہ کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.