شوق دا کوئی مول نئی: تفریح کے لیے موٹر سائیکل گاڑی سے ٹکرادی

0 192

مجھے امید ہے کہ آپ ناسکار (NASCAR) کے بارے میں جانتے ہی ہوں گے۔ اگر نہیں جانتے تو یوں سمجھ لیجیے کہ یہ ایک دلچسپ دوڑ ہے جس میں گاڑیاں بیضوی شکل کے دائرے میں تیز رفتار گاڑیاں انتہائی برق رفتاری کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ پہلے پہل یہ مقابلہ کافی مختلف انداز سے ہوا کرتا تھا تاہم وقت کے ساتھ اس میں حفاظتی معیارات کی وجہ سے سخت قوانین لاگو ہونے لگے۔ بہرحال، صرف ناسکار ہی نہیں بلکہ فارمولا وَن جیسے مشہور مقابلے بھی دو اندوہناک حادثات کے بعد شدید مشکلات کا سامنا کرچکے ہیں۔ 1994 میں ہونے والی ساں مرینو گراں پری کے کوالیفائینگ سیشن میں رولنڈ ریٹزنبرگر اور ایرٹون سینا اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ اس کے بعد فارمولا وَن میں بھی ڈرائیور کے لیے حفاظتی معیارات لازمی قرار دے دی گئیں۔

یہی معاملہ ناسکار کے ساتھ بھی ہوا۔ ایک وقت تھا کہ جب ناسکار میں لوگ اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سمیت کود جاتے تھے۔ اگر آپ کو یقین نہ آئے تو ذیل میں موجود ویڈیو ملاحظہ کریں۔ ایک من چلے صاحب نے تو صرف تفریح کی غرض سے اپنی موٹر سائیکل میدان میں کھڑی ایک گاڑی سے دے ماری۔ اس انتہائی غیر ضروری حرکت کی وجہ سے مقابلہ شروع کرنے میں تاخیر بھی ہوئی۔ البتہ اس ‘کرتب’ نے 500 لیپس پر مشتمل اس مقابلے کی بوریت کو ختم کر کے وہاں بیٹھے شائقین کو دلچسپ منظر دیکھنے کا موقع فراہم کردیا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.