سالِ نو کا تحفہ: پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں

0 296

پاک ویلز کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ ٹویوٹا کے بعد دیگر کار ساز ادارے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتیں میں اضافے کا سوچ رہے ہیں۔ چند روز قبل ٹویوٹا پاکستان کی جانب سے کرولا کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آج سوزوکی پاکستان نے بھی اپنی متعدد گاڑیوں کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ ہونڈا پاکستان بھی عنقریب ایسا ہی کرنے جا رہا ہے۔

گاڑیاں بنانے والے مقامی اداروں کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں گراوٹ کے باعث وہ گاڑیوں کی قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہیں۔ اسے بہتر طور پر سمجھنے کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ فی الوقت ملک میں تیار ہونے والی گاڑیوں کے اکثر پرزے بیرون ملک سے درآمد کیے جاتے ہیں اور روپے کی گرتی ہوئی قیمت کے باعث ان پر اضافی لاگت آتی ہے۔ یوں گاڑیاں تیار کرنے والے اداروں کے پاس اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بھی ناگزیر ہوجاتا ہے۔

پاکستان میں سوزوکی گاڑیوں کی نئی قیمتیں یہ ہیں:

suzuki-prices-increased-2018

پاک سوزوکی نے عنقریب پاکستان میں قدم رکھنے والے غیر ملکی کار ساز اداروں سے مقابلے کی تیاریاں بھی شروع کردیں ہیں۔ اس ضمن میں ادارے نے گزشتہ سال پانچ نئی سواریاں متعارف کروائیں جن میں دو موٹر سائیکلیں بھی شامل ہیں۔ سوزوکی پاکستان پرامید ہے کہ وہ نئی پیشکش کے ذریعے مقامی خریداروں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔ اب یہ تو وقت ہی بتائیے کہ پاک سوزوکی کا یہ خیال کس حد تک درست ثابت ہوتا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.