نئی سوزوکی آلٹو 2016 سے متعلق اہم معلومات منظر عام پر آگئیں

0 176

سوزوکی نے اپنی پسندیدہ ترین برانڈ آلٹو کی نئی جنریشن اب سے ایک سال قبل دسمبر 2014 میں متعارف کروائی تھی۔ سوزوکی نے اسے پہلے اپنے آبائی وطن جاپان میں پیش کیا جس کے بعد پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے اسے درآمد کیا۔ اب بھلا کوئی پاک سوزوکی کا کتنا انتظار کرے کہ کب وہ جاگیں اور اسے پاکستان میں پیش کریں۔ بہرحال، جاپان سے استعمال شدہ سوزوکی آلٹو کی درآمد اور پھر اسے فروخت کرنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ یہ گاڑی تقریباً 10 لاکھ روپے میں دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی اگنِس؛ پاکستان کے لیے انتہائی موزوں مختصر گاڑی

آلٹو میں 660 سی سی انجن لگایا گیا ہے۔ اس میں 5 اسپیڈ مینوئل اور آٹو میٹک دونوں ٹرانسمیشن میں سے ایک منتخب کیا جاسکتا ہے۔ سوزوکی آلٹو کا انداز دراصل کچھ قدیم معلوم ہوتا ہے۔ باہر سے دیکھنے پر محسوس ہوتا ہے کہ سوزوکی نے اپنے وقت کی مشہور ترین FX گاڑیوں کے انداز کو ایک بار پھر آلٹو 2016 کے ذریعے زندہ کرنے کی کوشش کی ہے۔اور ہمیں امید ہے کہ سوزوکی کی یہ کوشش بارآور ثابت ہوگی۔ کچھ ایسی بھی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سوزوکی آلٹو کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویوٹر کے ذریعے نئی ممکنہ سوزوکی ورکس آلٹو کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں ہیں۔ سب سے پہلے اس گاڑی کو ٹوکیو موٹر شو 2015 میں پیش کیا گیا تھا اور توقع تھی کہ اسے دسمبر ہی میں پیش کردیا جائے گا۔ گو کہ سوزوکی اسے صرف جاپان ہی میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاہم پاکستان میں درآمد شدہ گاڑیوں میں صارفین کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ صرف چند سالوں ہی میں مذکورہ گاڑی یہاں نظر آنے لگے گی۔ ویسے بھی پاکستان میں سوزوکی گاڑیوں کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور اگر ان کی رفتار بھی تیز ہو تو پھر سونے پہ سہاگا والی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کلٹس کا دور ختم؛ سوزوکی سلیریو آیا چاہتی ہے!

نئی سوزوکی ورکس آلٹو کو موجودہ جنریشن کی آلٹو کے مقابلے میں زیادہ بڑے پہیوں، تھوڑے جذباتی انداز، ایل ای ڈی اور دھند میں نظر آنے والی روشنیوں جیسی متعدد خصوصیات کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ انجن کو بھی پہلے سے زیادہ بہتر کیے جانے کا امکان ہے۔ 5 اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کا حامل یہ نیا انجن ٹربو چارجڈ ہوگا اور 64 بریک ہارس پاور فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ سوزوکی ورکس آلٹو 660 سی سی کو سوزوکی کے 4 ویل ڈرائیو نظام کے ساتھ بھی پیش کیا جائے گا۔

JDM-spec-Suzuki-Alto-Works-Brochure-(1)

JDM-spec-Suzuki-Alto-Works-Brochure-(2)

JDM-spec-Suzuki-Alto-Works-Brochure-(3)

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.