یارِس نے سوِک/سٹی کو ایک مرتبہ پھر سیلز میں پیچھے چھوڑ دیا

0 8,905

ٹویوٹا یارِس نے ہونڈا سٹی اور سوِک کے خلاف اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی ہے۔ ٹویوٹا انڈس موٹرز کی اس گاڑی نے مسلسل تیسرے مہینے اپنی مقابل ان دونوں گاڑیوں کو سیلز میں پیچھے چھوڑا ہے۔ پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن (PAMA) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق IMC نے نومبر میں یارِس کے 2,338 یونٹس فروخت کیے، جبکہ ہونڈا سٹی اور سوِک کی 2,088 گاڑیاں شورومز سے باہر نکلیں۔

اس سے پہلے یارِس نے اکتوبر اور ستمبر میں بھی ان مقابل گاڑیوں کو پیچھے چھوڑا تھا، جب اس کے بالترتیب 3,058 اور 2,421 یونٹس فروخت ہوئے۔ جبکہ انہی مہینوں میں سٹی اور سوِک کے 1,858 اور 2,293 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ یارِس نے مالی سال 2021ء کی پہلی سہ ماہی میں ہونڈا گاڑیوں کی مجموعی فروخت کو بھی پیچھے چھوڑا ہے۔ PAMA کے مطابق ہونڈا نے جولائی 2020 سے اب تک سٹی اور سوِک کے 10,429 یونٹس فروخت کیے ہیں، جبکہ اس عرصے میں یارِس کے 11,405 یونٹس سڑکوں پر آئے ہیں۔

سیلز کا کمپیریزن نومبر 20 اکتوبر 20 ستمبر 20 مالی سال 21 میں کُل
یارِس 2,338 3,058 2,421 11,405
ہونڈا سٹی/سوِک 2,088 1,858 2,293 10,429

یارِس کی سیلز:

یارِس کی زیادہ فروخت IMC کی گروتھ میں اضافے کی بڑی وجہ ہیں، جس اپنے آغاز سے اب تک کمپنی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی بن گئی ہے۔ کمپنی نے کرولا، فورچیونر اور اپنی دوسری گاڑیوں سے بھی زیادہ یارِس فروخت کی ہیں۔

‏IMC نے مارچ میں یارِس لانچ کی تھی، لیکن کووِڈ-19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسے فروخت نہیں کر پایا تھا۔ حکومت کی جانب سے پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد گاڑی کی فروخت میں مستقل اضافہ ہوا۔ یہ سیڈان IMC کے لیے ایک ہٹ گاڑی ثابت ہوئی ہے۔

یارِس کے فیچرز:

‏IMC نے یہ گاڑی 1300cc اور 1500cc انجن displacement میں لانچ کی۔ ان ویرینٹس کی موجودہ قیمتیں 25,09,000 روپے سے لے کر 29,99,000 روپے تک ہیں۔

ایکسٹیریئر:

ٹویوٹا یارِس 2020 کا ایکسٹیریئر ایک انوکھی اور نمایاں ڈیزائن لینگویج رکھتا ہے۔ فرنٹ اینڈ ہموار اور پتلی اوپر کی جانب اٹھی ہوئی ہیڈلائٹس، کروم accent کے ساتھ ایک چھوٹی گرِل اور فرنٹ بمپر پر ایک بڑا trapezium اِن ٹیک رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ پچھلا حصہ شارپ trapezium اسٹائل کی sideswept ہیڈلائٹس اور ایک ہوریزونٹل کروم ٹرِم پیس رکھتا ہے جو گاڑی کے ٹیل گیٹ کی پوری چوڑائی پر چلتا ہے۔

انٹیریئر:

گاڑی کا انٹیریئر کالے اور پالشڈ سلوَر ٹرِم حصوں پر مبنی ہے۔ فرنٹ اور ریئر سیٹس فیبرک کی ہیں۔ اسٹینڈرڈ فیچرز میں ایئر کنڈیشننگ، 6 ایئربیگز، کپ ہولڈرز، پاور لاک ڈورز، پاور اسٹیئرنگ، پاور ونڈوز، ٹیکومیٹر اور اسٹیریو اسپیکر آڈیو سسٹم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہائی اینڈ ویرینٹ میں پاور ایڈجسٹ ایبل مررز، فرنٹ فوگ لائٹس اور ہیٹڈ فرنٹ سیٹس شامل ہیں۔ آپشنز میں سیٹیلائٹ نیوی گیشن، کلائمٹ کنٹرول، چمڑے کی سیٹیں، پاور ڈور مررز، کروز کنٹرول، زینون ہیڈلائٹس اور ریئر فوگ لیمپس شامل ہیں۔

مزید ریویوز، ویوز اور اپڈیٹس کے لیے پاک ویلز بلاگ پر آتے رہیں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.