ہونڈا پاکستان نے بھی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں

0 266

ہونڈا سوک ٹربو 1.5 کی ناکامی کے بعد ہونڈا کے مداح ویسے ہی دل گرفتہ تھے اور اب رہی سہی کسر ہونڈا گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے نے پوری کردی ہے۔ پاک سوزوکی اور ٹویوٹا انڈس موٹرز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہونڈا پاکستان نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 10 لاکھ روپے تک اضافہ کردیا ہے۔ اس سے قبل الحاج فا کی جانب سے بھی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دی گئی تھیں۔ ملک میں نئی گاڑیاں تیار اور فروخت کرنے والے اداروں کی جانب سے اس اقدام کی وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گرتی ہوئی قدر بتائی جا رہی ہے۔

پاکستان میں ہونڈا گاڑیوں کی نئی قیمتیں یہ ہیں:

گاڑی پرانی قیمت (روپے) نئی قیمت (روپے) مجموعی اضافہ (روپے)
ہونڈا سٹی 1.3 مینوئل 1549000 1599000 50 ہزار
ہونڈا سٹی 1.3  آٹومیٹک 1689000 1739000 50 ہزار
ہونڈا سٹی 1.5 مینوئل 1599000 1659000 60 ہزار
ہونڈا سٹی 1.5 آٹومیٹک 1739000 1799000 60 ہزار
ایسپائر 1.5 مینوئل 1729000 1789000 60 ہزار
ایسپائر 1.5 آٹومیٹک 1869000 1929000 60 ہزار
ہونڈا سوک 1.8 2349000 2399000 50 ہزار
ہونڈا سوک 1.8 اوریئل 2499000 2549000 50 ہزار
ہونڈا اکارڈ 2.4 11250000 12250000 10 لاکھ
ہونڈا ایچ آر وی 1.5 3699000 4199000 5 لاکھ
ہونڈا CR-V بیس گریڈ 2.4 8200000 8900000 7 لاکھ

 

ہونڈا کی جانب سے BR-V اور نئی سوک ٹربو کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں کی گئی۔

مزید برآں ہونڈا پاکستان نے اپنی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بھی ایک ہزار روپے تک اضافہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں ہونڈا کی تین نئی گاڑیاں پیش کی جانے والی ہیں جن میں ہونڈا سوک ٹربو، ہونڈا سٹی اور 1200cc ہونڈا بریو شامل ہیں۔

اس حوالے سے اپنی رائے بذریعہ تبصرہ ہم تک ضرور پہنچائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.