پاک سوزوکی نے قیمتوں میں 30,000 روپے تک کا اضافہ کر دیا

0 1,651

یاماہا اور ہونڈا اٹلس کے بعد پاک سوزوکی نے بھی اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 30,000 روپے  تک کا اضافہ کر دیا ہے۔ ایک نوٹیفکیشن میں کمپنی نے کہا ہے کہ نئی قیمتوں میں شامل ہیں:

  • ایکس-فیکٹری پروڈکٹ پرائس
  • فریٹ چارجز

پاک سوزوکی نے کہا ہے کہ نئی قیمتیں یکم جولائی2020 سے لاگو ہوں گی۔

نئی قیمتیں:

نوٹیفکیشن کے مطابق سوزوکی GD110S کی نئی قیمت 3,000 روپے کے اضافے کے ساتھ 1,75,000 روپے ہوگی جس کی پرانی قیمت 1,72,000 تھی۔ اس کے علاوہ GS150 اب 1,82,000 روپے کے مقابلے میں 1,85,000 روپے کی ہوگی۔

ساتھ ساتھ GS150SE کی قیمت 1,99,000 روپے سے بڑھا کر 2,02,000 روپے کر دی گئی ہے، جس کی قیمت میں 3,000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 6,000 روپے کے اضافے کے ساتھ GR150 کی قیمت 2,79,000 روپے ہوگی جو پہلے 2,73,000 روپے تھی۔

سوزوکی Gixxer 150 کی قیمت میں سب سے زیادہ 30,000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جو 5,49,000 روپے سے 5,79,000 روپے کی ہو گئی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ قیمتیں ان موٹر سائیکلوں پر لاگو ہیں جو ڈیلرشپ تک ڈلیور کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن یہ بھی کہتا ہے کہ نئی قیمتیں بغیر کسی نوٹس کے بڑھائی بھی جا سکتی ہیں، اور ڈلیوری کے وقت کی قیمت لاگو ہوگی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ “کوئی بھی لاگو ہونے والا سرکاری ٹیکس کسٹمر کو ادا کرنا ہوگا۔”

ہونڈا، یاماہا کی قیمتوں میں کی اضافہ:

گزشتہ روز ہونڈا اٹلس نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 20,000 روپے تک کا اضافہ کیا۔ اس کے علاوہ یاماہا موٹرز نے اپنے ریٹس میں 6,000 روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔ ہونڈا اٹلس کے مطابق CD70 کی نئی قیمت 1,400 روپے کے اضافے کے ساتھ 76,000 روپے ہے۔ جبکہ CG125 کی قیمت میں 2,400 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے اور اب اس کی نئی قیمت 1,28,900 ہے۔ CG125S اور CG125SE دونوں کی قیمتوں میں تین، تین ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ CB150F کی قیمت میں 20,000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے اور اب اس کی قیمت 2,39,500 روپے ہے۔

دوسری جانب یاماہا موٹرز نے کہا ہے کہ یاماہا YB125Z کی نئی قیمت 5,000 روپے کے اضافے کے ساتھ 1,51,000 روپے ہوگی۔ کمپنی کا نوٹیفکیشن کہتا ہے کہ یاماہا YBR 125G کی قیمت میں 6,000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 1,78,000 روپے ہے، جبکہ YBR125 کی تازہ قیمت 5,000 روپے کے اضافے کے ساتھ 1,69,000 روپےہو گئی ہے۔

قیمتوں میں نیا اضافہ پاکستان کی آٹومارکیٹ کو مزید سست کر دے گا۔

آٹو انڈسٹری کے بارے میں مزید خبروں، اپڈیٹس، ریویوز اور آرٹیکلز کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیے۔

 

Recommended For You: Check Out New Prices Of Toyota Hilux 2020

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.