استعمال شدہ گاڑی خریدیں جبکہ آپ پروفیشنل بھی نہیں!

0 332

گاڑی خریدنا آجکل عیاشی سے زیادہ ایک ضرورت بن چکا ہے۔ گو کہ پاکستان کی آٹو انڈسٹری مختلف امپورٹڈ اور مقامی طور پر تیار شدہ گاڑیوں کے ساتھ ایک بڑی صنعت بن چکی ہے، پھر بھی بہت سے لوگ گاڑی خریدتے ہوئے کئی اہم پہلوؤں پر غور نہیں کر پاتے۔

خریدنے سے پہلے فیصلہ کریں:

جو غلطی لوگ اکثر و بیشتر کرتے ہیں وہ ہے کوئی بھی گاڑی لینے کے لیے جانا، جس کا نتیجہ بجٹ سے کہیں آگے بڑھ جانے کی صورت میں نکلتا ہے۔ گاڑیوں سے بھری مارکیٹ میں ایسے ہی نہ جائیں، اپنا بجٹ سیٹ کریں اور پھر اس میں ان آپشنز کی تلاش کریں جو آپ کی دسترس میں ہوں۔

فیول کی بچت کرنے والی گاڑی کا انتخاب کریں:

پاکستان میں ایندھن کی مسلسل بڑھتی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے ایندھن کے حوالے سے مؤثر گاڑی کا انتخاب ایک اسمارٹ آپشن سمجھا جاتا ہے۔ ایسی گاڑی خریدنے پر غور کریں جو ایندھن کی کھپت کے حوالے سے جیب پر بھاری نہ پڑے اور آپ کو کم قیمت پر زیادہ مائلیج دے۔

ٹیسٹ ڈرائیو کے بارے میں کیا خیال ہے؟

بالآخر آپ کو ایک گاڑی پسند آ گئی، تو ٹیسٹ ڈرائیو کے بارے میں کیا خیال ہے؟ ٹیسٹ ڈرائیو ضروری ہے۔ اس سے آپ کو انجن کا آئیڈیا ہو سکتا ہے۔ زیادہ رفتار پر مختلف طرح کی سڑکوں پر گاڑی چلانے سے آپ کو انجن، ٹرانسمیشن، بریکس، مجموعی طور پر ڈرائیو کے احساس کا اندازہ لگانے میں مدد ملے گی۔

ریسرچ کریں، لیکن درست طریقے سے:

گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ اپنے بجٹ میں استعمال شدہ گاڑی خریدنا مشکل ہو چکا ہے۔ اور جتنے آپشنز آپ کو میسر ہوں گے، کنفیوژن اتنی ہی بڑھتی ہے۔ اس لیے ریسرچ کرنا ضروری ہے اور وہ بھی درست میڈیم استعمال کرتے ہوئے۔ آپ کسی دوست سے پوچھ سکتے ہیں جس نے حال ہی میں کوئی گاڑی خریدی ہو یا کسی دوسرے سے جو گاڑیوں کے رحجانات سے واقف ہو یا پھر کسی مقامی لیکن تجربہ کار مکینک سے۔

اور اگر کوئی چیز کام نہ کریں تو PakWheels.com پر آئیں اور استعمال شدہ گاڑیوں کی فہرست میں بہترین ڈیلز پائیں۔ یہ یقینی بنانے کے لیے آپ کو کوئی خراب گاڑی نہ ٹکا دے، پہلے پاک ویلز انسپکشن کیوں نہ کروائیں؟

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.