چنگان ایلسوِن کی بکنگ بند کر دی گئی!

1 31,925

چنگان ماسٹر موٹرز نے حال ہی میں لانچ کی گئی اپنی گاڑی چنگان ایلسوِن کی بکنگ بند کر دی ہے۔ کمپنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ سیڈان “ہمارے مستند صارفین کے لیے جون تک مکمل بُک ہو چکی ہے۔” یہ بیان مزید کہتا ہے کہ چنگان ڈلیوری کا دورانیہ بڑھنے سے روکنے کے لیے کوئی نئی بکنگ نہیں لے رہا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ “جلد ڈلیوری کے وعدے کرنے والے کسی کے بھی ساتھ بکنگ نہ کریں۔” چنگان نے مزید کہا کہ وہ جلد ہی بکنگ دوبارہ کھولے گا۔

Changan Motor

بکنگ کھلنے کے پہلے دن ہی بند:

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ چنگان نے بکنگ اسی دن بند کی ہے، جس دن یہ عوام کے لیے کھولی گئی تھی۔ ایک ابتدائی نوٹیفکیشن میں کمپنی نے اعلان کیا کہ عوام کے لیے بکنگ 14 جنوری کو کھولی جائے گی۔

اس سے پہلے 11 سے 13 جنوری کو 1000 صارفین کے لیے پری-بکنگ تھی جنہوں نے قرعہ اندازی میں کامیابی حاصل کی تھی۔ سوال اٹھتا ہے کہ کیا ان تاریخوں پر عام لوگوں کی حیثیت سے ڈیلرز بکنگ کر رہے تھے؟ کیونکہ گزشتہ روز جب عوام بینک ڈرافٹس کے ساتھ ڈیلرشپس پر پہنچے تو متعدد ڈیلرشپس نے انہیں بتایا کہ بکنگ موجود نہیں ہیں۔ خبروں کے مطابق ایسا کمپنی کی ڈیلرشپس کھلنے کے چند گھنٹوں بعد ہی ہوا۔

تو اس کے بعد کیا ہم قیمت میں اضافے کی توقع رکھیں؟ ایک اور بڑا سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا اس سے ایلسوِن پر ‘آن منی’ کو حوصلہ افزائی نہیں ملے گی؟

چنگان ایلسوِن کے CKD یونٹس کی نمائش نہیں:

ایلسوِن کی لانچ کے اہم ترین پہلوؤں میں سے ایک یہ ہے کہ کمپنی نے گاڑی کا CKD/مقامی طور پر مینوفیکچر کیا گیا یونٹ نمائش کے لیے پیش نہیں کیا۔ خبروں کے مطابق کمپنی نے 20 عدد CBU یونٹس درآمد کیے تھے اور انہیں ملک بھر میں ڈیلرشپس پر نمائش کے لیے پیش کیا۔ اس کے علاوہ پوچھنے پر بیشتر ڈیلرز نے کسٹمرز کو بتایا کہ یہ CKD یونٹ ہے، جبکہ حقیقت یہ نہیں تھی۔

مختصر یہ کہ صارفین نے مقامی طور پر بنائی گئی ایلسوِن دیکھی ہی نہیں اور کمپنی نے اس کی بکنگ بند کر دی۔ اس سے کمپنی پر صارفین کے اعتماد کو نقصان پہنچے گا، کیونکہ انہیں گاڑی کی کوالٹی کا اندازہ لگانے کے لیے CKD یونٹس دیکھنے کو ہی نہیں ملا، کہ جو انہیں ڈلیور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ عوام کو چنگان ایلسوِن کو بک کرنے کا مناسب موقع نہیں ملا، جو ایک اچھی علامت نہیں ہے۔

چنگان ماسٹر موٹرز کے اس قدم کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے؟ اپنے خیالات نیچے کمنٹس میں پیش کریں۔

مزید ویوز، نیوز اور ریویوز کے لیے پاک ویلز بلاگ پر آتے رہیں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.