فا وی 2 ماڈل 2018: ایک ریویو مالک کی نظر سے
آج پاک ویلز فا V2 کے 2018 ماڈل کا ریویو خود اس کے ایک مالک کی نظر سے لا رہا ہے۔ مینوفیکچرر نے یہ کار پاکستان میں پاک سوزوکی کی چھوٹی گاڑیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے لانچ کی ہے۔
کمپنی نے کچھ تبدیلیوں کے بعد اس کار کو دوبارہ لانچ کیا کہ جس میں مکمل بلیک انٹیریئر اور انڈی کیٹرز اور وائپر کنٹرول وغیرہ کی جگہ لوکل اسٹینڈرڈ کے مطابق تبدیل کرنا شامل تھا۔
قیمت اور خریداری کا فیصلہ:
مالک کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ گاڑی اکتوبر 2018 میں 12,06,000 روپے میں خریدی۔ خریداری کے فیصلے کے بارے میں مالک نے کہا کہ وہ جاپانی گاڑی خریدنے پر بھی غور کر رہے تھے، لیکن اس کی امپورٹ پر پابندی تھی۔ انہوں نے کہا کہ “میں نے سوزوکی کلٹس خریدنے پر بھی غور کیا لیکن وہ ذرا مہنگی تھی اور ڈیلرشپ خریداری پر ‘آن منی’ بھی طلب کر رہی تھی۔”
فا V2 کا انجن:
یہ کار 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ 1300cc EFI انجن رکھتی ہے، جو 6000RPM پر 96hp اور 4400RPM پر 120nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔
نمایاں فیچرز:
یہ کار پاور اسٹیئرنگ، پاور ونڈوز، ڈوئل ایئربیگز، اموبیلائزر اور ABS+EBD رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں 14-انچ الائے رمزِ ہیں امپورٹڈ ٹائرز، LED بریک لائٹس اور ایڈجسٹیبل فرنٹ لائٹس کے ساتھ۔
فا V2 کا فیول ایوریج:
مالک کے مطابق شہر کے اندر اس کا ایوریج 13 سے 14 کلومیٹرز فی لیٹر ہے، البتہ لمبے روٹ پر یہ تقریباً 17 سے 18 کلومیٹرز فی لیٹر دیتی ہے۔
بِلٹ کوالٹی:
مالک گاڑی کی بلٹ کوالٹی سے مطمئن ہیں اور سمجھتے ہیں کہ چینی برانڈ ہونے کے باوجود اس کی کوالٹی دیگر لوکل گاڑیوں کے جیسی ہی ہے۔
انفوٹینمنٹ سسٹم:
آڈیو سسٹم کے بارے میں بات کرتے ہوغے مالک نے کہا کہ کار کے آڈیو ساؤنڈ کی پرفارمنس مناسب ہے، البتہ والیم زیادہ بڑھانے پر آواز پھٹنے لگتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں بلوٹوتھ اور AUX آپشنز ہیں۔
فا V2 میں اسٹوریج گنجائش:
کمپنی نے ڈیش بورڈ کے نیچے، فرنٹ ڈورز کی سائیڈز پر اور سینٹرل کونسول میں اسٹوریج کی کافی گنجائش دی ہے۔ مالک نے کہا کہ “اس میں صرف ایک مسئلہ ہے کہ مینوفیکچرر نے سینٹرل کونسول میں کنٹرول بٹنز بہت ہی عجیب جگہ پر لگائے ہیں، جنہیں بہتر کیا جا سکتا تھا۔”
بیٹھنے میں آرام:
یہ کار بہت آرام دہ سیٹس رکھتی ہے اور فرنٹ اور بیک دونوں سیٹس پر کافی گنجائش ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی کا ہیڈ رُوم بھی بہت اچھا ہے۔
فا V2 کی ڈِگی میں گنجائش:
گاڑی ڈِگی میں بہت اچھی گنجائشرکھتی ہے، جو اسے لمبے سفر کے لیے ایک بہترین انتخاب بناتی ہے۔
فیچرز جو موجود نہیں:
مالک کے مطابق واحد مسئلہ یہ کہ کیبن میں شور نسبتاً زیادہ ہے۔
آئل چینج پر لاگت:
مالک کا کہنا ہے کہ وہ 5,000 کلومیٹرز کے بعد اس کا آئل چینج کرواتے ہیں، اور یہ انہیں 4,000 روپے کا پڑتا ہے۔
پارٹس کی دستیابی:
مالک کا کہنا ہے کہ حالانکہ انہوں نے ابھی تک اس کا کوئی پارٹ تبدیل نہیں کروایا، لیکن فرنٹ ہیڈ لائٹس کی قیمت 20,000 روپے ہے۔
رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس:
اس کار کی رجسٹریشن فیس 30,000 روپے ہے اور سالانہ ٹوکن ٹیکس فائلر کے لیے 3,500 روپے اور نان-فائلر کے لیے 7,000 روپے کا پڑتا ہے۔
فا V2 کی AC پرفارمنس:
مالک AC کی پرفارمنس سے مکمل طور پر مطمئن ہیں، یہاں تک کہ پاکستان کی شدید گرمیوں میں بھی۔
پیسوں کا بہترین نعم البدل:
مالک کے مطابق یہ گاڑی آپ کے قیمتی پیسوں کا بہترین نعم البدل ہے۔ انہوں نے کہا کہ “اگر آپ اس کی کوالٹی دیکھیں اور اس قیمت پر تقابل کریں، تو آپ اسے خریدنے کے لیے بہترین گاڑی پائیں گے۔”
فا V2 کی ری سَیل ویلیو:
پاکستانی مارکیٹ میں اس گاڑی کی ری سَیل ویلیو زیادہ نہیں ہے، جو کہ اس گاڑی کا بڑا مسئلہ ہے۔