فورچیونر ٹی آر ڈی اب دستیاب ہے – کیا ٹویوٹا نئے فیس لفٹ/جنریشن کی تیاری کر رہا ہے؟

0 22,150

ٹویوٹا انڈس موٹرز (IMC) نے معمولی تبدیلیوں کے ساتھ فورچیونر کا چوتھا ویرینٹ جاری کر دیا ہے جس کا نام فورچیونر TRD ہے۔ اس سے پہلے یہ SUV تین ویرینٹس رکھتی تھی سگما4، فورچیونر V اور فورچیونر G۔

ایکسٹیریئر: نئی SUV میں پاور بیک ڈور بٹن کے ساتھ فرنٹ اور ریئر بمپر TRD اسپوائلرز ہیں اور یہ 18 انچ الائے رِمز کے ساتھ آتی ہے۔ اس اپگریڈ میں کمپنی کی جانب سے متعارف کروائے گئے صرف یہی اضافی اپگریڈز ہیں۔ اس کے علاوہ TRD کی باقی فیچرز اور تفصیلات تقریباً پرانے ویرینٹس جیسی ہی ہیں۔

فورچیونر TRD کا انجن:

نیا ویرینٹ 1-GD انجن کے ساتھ آتا ہے جو 6-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن سے لیس ہے۔ کمپنی کے مطابق جدید ترین انجن اس گاڑی کو ایک غیر معمولی پرفارمنس دیتا ہے۔

انٹیریئر:

فورچیونر G کی طرح TRD بھی پرانے اسٹائل کے اینالوگ میٹر، ڈوئل زون آٹو AC، سن گلاسز ہولڈر اور اسمارٹ انٹری سسٹم کے ساتھ آتی ہے۔ ٹویوٹا موٹرز نے اس گاڑی کے انٹیریئر کو ایک ایگزیکٹو لُک دینے کے لیے اس میں چمڑے کی سیٹیں لگائی ہیں۔ اس کے علاوہ اس SUV میں طویل سفر کے لیے ڈيش بورڈ میں کافی کولنگ اسٹوریج موجود ہے۔

سیفٹی فیچرز:

‏TRD ویرینٹ میں فورچیونر کے دوسرے ویرینٹس جیسے سیفٹی فیچرز ہی موجود ہیں، جیسا کہ IMC نے ڈرائیور اور آگے بیٹھے مسافر کے لیے ڈوئل SRS ایئربیگز لگائے ہیں< اس کے علاوہ اس میں وہیکل اسٹیبلٹی کنٹرول، EBS ایمرجنسی بریک سگنل اور ہل اسسٹ کنٹرول شامل ہیں۔

فورچیونر TRD کی قیمت:

دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپنی TRD کی قیمت پرانی فہرست میں شامل رکھی ہے۔ اپریل 2022ء کے پرائس نوٹیفکیشن کے مطابق TRDکی قیمت 9.39 ملین روپے ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ویرینٹ کی قیمت اب بھی یہی ہے۔ البتہ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ یہ ایکس-فیکٹری قیمت ہے۔

اس کے علاوہ ہمارے ذرائع کا کہنا ہے کہ IMC نے اس لانچ کے بارے میں باضابطہ طور پر ڈیلرز کو مطلع نہیں کیا۔ ڈیلرز کو اس گاڑی کی بکنگ کے بارے میں ابھی تک کوئی نوٹیفکیشن نہیں ملا۔

اصل سوال؟:

‏IMC کی جانب سے TRD کی لانچ نے کچھ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ اگر ہم پاکستان میں پرانے ٹرینڈز کو دیکھیں تو لوکل مینوفیکچرر عام طور پر نئی جنریشن کچھ لمیٹڈ ویرینٹس پیش کرنے کے بعد لانچ کرتے ہیں۔ اس لیے اس TRD لانچ کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ ٹویوٹا موٹرز کی نئی جنریشن کی فیس لفٹ قریب قریب ہے۔

اس کا ذکر کرنا بھی ضروری ہے کہ ٹویوٹا اس سے پہلے تھائی لینڈ میں فورچیونر کا نیا فیس لفٹ لانچ کر چکا ہے۔ کمپنی نے دو نئے ویرینٹ اسٹینڈرڈ اور فورچیونر لیجنڈر متعارف کروائے ہیں۔ اس SUV کا پورا ایکسٹیریئر اور آؤٹ لک پاکستان کے موجودہ ویرینٹ کے مقابلے میں مکمل طور پر بدل دیا گیا ہے۔ تو کیا مقامی صارفین بھی پاکستان میں جلد ہی ایک فیس لفٹ/جنریشن کے لیے تیار ہو جائیں؟ یہ وقت ہی بتائے گا۔

 

Recommended For You:

Toyota Fortuner And Hilux Gets 2021 Facelift Version

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.