الیکٹرک گاڑیاں Honri Ve 2.0 اور 3.0 اب پاکستان میں تیار ہوں گی

0 2,228

رواں سال پاکستانی آٹو مارکیٹ میں کئی الیکٹرک گاڑیاں لانچ کی گئی ہیں جن میں سیریس 3 سے لے کر ہونری وی 2.0 اور 3.0، دیپال S07 اور L07 سے لے کر بی وائی ڈی تک شامل ہیں۔ یہ ایک نئے دور کا آغاز ہے جو مقامی صنعت کو ایک نئے الیکٹرک دور میں لا کر جائے گا۔

حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ہونری وی 2.0 اور 3.0 کی مقامی پیداوار پاکستان میں شروع ہو رہی ہے۔ پاکستان میں اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی لانچ کرنے کے بعد، دیوان موٹرز نے ایکو-گرین موٹرز لمیٹڈ کے تعاون سے جون 2024 میں ہونری وی 3.0 کا ایک اور ماڈل پیش کیا۔

کمپنی کے ایک عہدیدار نے پاک ویلز کو بتایا کہ انہوں نے ہونری وی 2.0 اور 3.0 بی ای وی کی سجاول فیکٹری میں اسمبلنگ کے لئے مینوفیکچرنگ سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ یہ ای ڈی بی کی جانب سے پاکستان میں کسی بھی کمپنی کو الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی اسمبلی کے لئے جاری ہونے والا پہلا مینوفیکچرنگ سرٹیفکیٹ ہے۔

ہونری وی 2.0 (فیچرز اور خصوصیات)

ہونری وی ٹرنری لیتھیم بیٹری اور پرمنینٹ سنکرونس موٹر کے ساتھ آتی ہے جو 30 کلو واٹ کی زیادہ سے زیادہ پاور اور 84 نیوٹن میٹر ٹارک کے ساتھ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ رفتار فراہم کرتی ہے۔ مزید برآں، اس کار کی چارجنگ ٹائم سات گھنٹے ہے اور فی چارج 200 کلومیٹر کی رینج فراہم کرتی ہے۔

نئی الیکٹرک گاڑی کے فرنٹ میں ڈسک بریکس اور پیچھے ڈرم بریکس کے ساتھ 155/65/R15 سائز کے ٹائرز اور الائے رمز ہیں۔ اس کے علاوہ، اس میں رئیر سپائلر، ہیلوجن ہائیٹ ایڈجسٹ ایبل فرنٹ ہیڈلیمپس، انڈیکیٹرز کے ساتھ ڈوئل ٹون سائیڈ ویو مررز، کروم اور بلیک فرنٹ گرِل، اور ڈی آر ایل بھی موجود ہیں۔

گاڑی کے انٹیریئر کی بات کریں تو یہاں الیکٹرک پاور سٹیئرنگ، نوب ٹائپ ٹرانسمیشن، ڈرائیور اور مسافر دونوں کے لئے 4-وے سیٹ ایڈجسٹمنٹ، ریئر ویو کیمرا، فرنٹ اور ریئر الیکٹرک ونڈوز، ریئر سیٹ فولڈنگ، 5 انچ کا کلر انسٹرومنٹ کلسٹر، 10.25 انچ انفوٹینمنٹ سکرین اینڈرائیڈ سسٹم جیسے فیچرز دئیے گئے ہیں۔

ہونری وی 3.0 (سٹائل، پاور اور پرفارمنس)

ہونری وی 3.0 ایک مرتبہ چارج کرنے پر 300 کلومیٹر تک کا سفر کر سکتی ہے ۔ گاڑی کو عام ڈومیسٹک چارجر سے مکمل طور چارج کرنے میں صرف 7 گھنٹے لگتے ہیں۔

گاڑی میں پرمنینٹ میگنیٹک سنکرونس موٹر دی گئی ہے جو 35 کلو واٹ کی پاور اور 87 نیوٹن میٹر کا ٹارک فراہم کرتی ہے جو 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ رفتار کے ساتھ آرام دہ ڈرائیونگ فراہم کرتی ہے۔ 29.9 کلو واٹ آور کی لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹری اپنی پائیداری کے لئے مشہور ہے۔

گاڑی میں درج ذیل فیچرز بھی شامل ہیں:

  • ریئر ویو کیمرا: پارکنگ اور تنگ جگہوں پر گاڑی چلانا آسان بناتا ہے۔
  • ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم: اضافی حفاظت کے لئے آپ کو ٹائر کے مسائل سے آگاہ کرتا ہے۔
  • 220V اے سی چارجنگ گن: گھر میں عام آؤٹ لیٹ کا استعمال کرتے ہوئے گاڑی کو آسانی سے چارج کریں۔

آپ ہونری وی 2.0 اور 3.0 کی مقامی پیداوار کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ اگر آپ کے پاس ایک الیکٹرک ہیچ بیک خریدنے کا بجٹ ہو، تو کیا آپ ہونری وی کا انتخاب کریں گے؟ اپنی رائے کمنٹس سیکشن میں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.