ڈرائیونگ کی مہارت کیسے بہتر بنائیں؟ پاک ویلز ٹپس
آج ہم آپ کے ساتھ کچھ ٹپس شیئر کریں گے کہ اپنی ڈرائیونگ کی skills یعنی مہارت کو کیسے بہتر بنائیں؟ یہ ٹپس آپ کو محفوظ ڈرائیونگ، سڑک پر ہوشیار رہنے اور مختلف حالات میں ڈرائیونگ کے طریقوں کے بارے میں مدد فراہم کریں گی۔
یہ ٹپس آپ کو ٹریفک قوانین کی پابندی اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے ساتھ ایک اچھا ڈرائیور بننے میں بھی مدددیں گی۔ ان ٹپس کو فالو کرنے سے آپ کو حادثات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہیں۔
بریکس کا استعمال:
سڑک پر پھسلن والی جگہوں پر بریکس لگاتے ہوئے بہت احتیاط کریں جیسا کہ زیبرا کراسنگ، انڈر پاس میں داخل ہوتے یا باہر نکلتے ہوئے اور بس اسٹاپوں پر۔ اان جگہوں پر آپ کی کار پھسل سکتی ہے۔ آپ ان جگہوں پر پہنچنے سے پہلے بریک لگا کر اس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔
ABS بریکس میں آپ کا بریک پیڈل vibrate کرے گا لیکن اسٹیئرنگ آپ کے کنٹرول ہی میں رہے گا، جبکہ ABS نہ رکھنے والی کاروں میں ایمرجنسی میں اسپیڈ کرنے کے لیے ڈاؤن شفٹنگ سسٹم اور بریک پیڈل کو لازماً استعمال کرنا چاہیے۔
دھند میں ڈرائیونگ کی مہارت:
دھند بہت مشکل اور سخت ڈرائیونگ کا سبب بنتی ہے۔ ایسی صورت حال میں سفر کرتے ہوئے اپنی ہیڈلائٹس کو لو-بیم پر رکھیں اور راستے میں visibility کو بہتر بنانے کے لیے فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔
سڑک کی سطح اور کارکے ٹائرز:
ڈرائیونگ کے دوران یقینی بنائیں کہ چاروں ٹائرز یکساں surface یعنی سطح پر ہوں کیونکہ دو مختلف سطحوں کا ہونا آپ کے ٹائروں کو نقصان پہنچائے گا اور حادثات کا باعث بن سکتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر دو ٹائر پھسلن والی سطح پر ہوں اور دو ٹائرز سڑک کی کھردری سطح پر ہوں، تو آپ کی گاڑی بہت آسانی سے پھسل سکتی ہے۔
اس کے علاوہ پھسلن والے روڈ پر گاڑی کو ہمیشہ higher گیئر میں چلائیں۔
ڈرائیونگ کی مہارت اور محفوظ فاصلہ:
کسی بھی سڑک پر ڈرائیونگ کرتے ہوئے محفوظ فاصلہ لازماً برقرار رکھیں۔ آپ کو آگے چلنے والی گاڑی کے ٹائرز نظر آنے چاہئیں کیونکہ اسے سڑک پر ایک محفوظ فاصلہ سمجھا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ اپنی نظریں سڑک پر اور دوسری گاڑیوں پر رکھیں، تاکہ آپ کسی بھی ایمرجنسی سے باآسانی نمٹ سکیں۔
ایمرجنسی نمبرز:
سفر کے دوران ہائی وے پولیس اور ریسکیو اداروں کے رابطہ نمبرز ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں۔ یہ نمبر ہنگامی صورت میں مددگار ثابت ہوں گے۔
ایپس کا استعمال:
آپ کار کا maintenance ریکارڈ رکھنے کے لیے مختلف جدید موبائل ایپس کا استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ ایپس آپ کو repair یا maintenance کی یاددہانی کروائیں گی جس سے آپ کی گاڑی اچھی حالت میں رہے گی۔
کار drifting کو کیسے کنٹرول کریں:
یہ آپ کی سیفٹی کے لیے بہت اہم ٹپ ہے۔ ڈرفٹس کی تین قسمیں ہیں:
- سلائیڈنگ میں آپ کی کار کے اگلے ایکسل بدستور stable رہتے ہیں، جبکہ پچھلی سائیڈ پھسلے گی اور آپ کی گاڑی کنٹرول سے باہر ہو سکتی ہے
- ڈرفٹنگ میں آپ کی کار کا پچھلا stable رہتا ہے، جبکہ فرنٹ ویلز سلائیڈ ہونا شروع ہو جائیں گے، اور قابو سے باہر ہو جائیں گے
فُل destabilization میں آپ کی کار کے چاروں ویلز آؤٹ آف کنٹرول ہو جاتے ہیں اور کار بے قابو ہو کر گھومنا شروع ہو جاتی ہے۔ اگر آپ کو ایسی صورت حال کا سامنا ہو تو کبھی بھی بریک نہ لگائیں اور نہ ہی اسٹیئرنگ کو دائیں بائیں گھمائیں۔ اگر آپ کی کار ریئر ویل ڈرائیو ہے تو اپنے اسٹیئرنگ کو اس سمت میں گھمائیں جس طرف کار گھوم رہی ہے۔ لیکن اگر آپ کی کار فرنٹ ویل ہے تو acceleration کو ہلکا سا دبائیں اور کار کو اسٹیئرنگ سے کنٹرول کریں، ورنہ کار مخالف سمت میں گھومنا شروع ہوجائے گی۔
سردیوں میں ڈرائیونگ:
سردیوں میں برفانی سڑکوں پر ڈرائیونگ کے دوران ہمیشہ کم رفتار پر بریکس لگائیں تاکہ چیک کر سکیں کہ سڑک پر پھسلن ہے یا نہیں۔ جب آپ کے گرد کوئی دوسری گاڑی نہ ہو تو یہ طریقہ استعمال کریں۔
اس کے علاوہ گرمیوں کے مقابلے میں سردیوں میں آدھی رفتار پر گاڑی چلائیں، یعنی اگر آپ گرمیوں میں 60 کلومیٹرز فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلاتے ہیں تو سردیوں میں 30 کلومیٹرز فی گھنٹہ سے چلائیں، خاص طور پر موڑ پر۔
سڑک کے کنارے، گڑھے:
سڑکوں پر گڑھوں اور کناروں سے بچیں کیونکہ یہ باآسانی آپ کے ٹائروں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
آخری فیصلہ:
ہمیں امید ہے کہ یہ ٹپس آپ کو کار کو اچھی حالت میں رکھنے اور اپنی ڈرائیونگ مہارت کو بہتر بناتے ہوئے محفوظ ڈرائیونگ میں مدد دیں گی۔
Watch Video:
Recommended For You: