اٹلس ہںڈا نے نئی ہںڈا سی جی 125 2025 کی رونمائی کر دی

0 9,788

اٹلس ہنڈا نے آج باضابطہ طور پر ہنڈا سی جی 125 2025 ماڈل کی رونمائی کر دی ہے، یہ مقبول بائک کمپنی کے فیس بک پیج پر ایک لائیو ٹرانسمشن کے دوران متعارف کروائی گئی۔ اس تقریب میں کمپنی کے اعلیٰ عہدیداران اور ڈیلرز نے شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستانی بائکس کی مارکیٹ میں اٹلس گروپ کی تاریخ اور ترقی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ خیال رہے کہ کمپنی نے کچھ دن پہلے ہنڈا سی ڈی 70 کا 2025 ماڈل بھی متعارف کروایا تھا، تاہم ہنڈا کے مداحوں کے لئے ہنڈا سی جی 125 2025 ماڈل کی لانچ بھی پہلے سے متوقع تھی۔

کمپنی نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بائک نیا ماڈل متعارف کرایا اور کیا آپ جانتے ہیں کہ بائک میں کیا تبدیلی کی گئی ہے؟ کیا آپ کوئی اندازہ لگانا چاہیں گے؟ اگر آپ کو لگتا ہے بائک کی پرفارمنس میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے یا باڈی کو بدلا گیا ہے یا پھر اس کے علاوہ اگر آپ کو یہ بھی لگتا ہے کہ بائک کی ڈرائیو کو بہتر بنایا گیا ہے تو آپ یہاں بھی بالکل غلط سوچ رہے ہیں کیونکہ ایسا کچھ بھی نہیں کیا گیا ہے۔

یہ کوئی حیران کن بات نہیں ہے کہ اٹلس ہنڈا اور پاکستان کی تمام دیگر بائک کمپنیوں کے لئے نئے ماڈل میں سب سے بڑی تبدیلی صرف نیا سٹیکر یا نیا ڈیزائن ہی ہوتا ہے اور یہ روایت پچھلے ایک لمبے عرصے سے چلتی آ رہی ہے۔

اس کے علاوہ کافی انتظار کے بعد کمپنی نے ہنڈا سی جی 125 2025 گولڈ ماڈل میں کِک، سیلف سٹارٹ جیسے فیچرز متعارف کروائے ہیں۔ کمپنی نے “دی ساؤنڈ آف پاور” کا نیا نعرہ بھی متعارف کروایا ہے جو کہ اس بائک کی مشہور آواز کی وجہ سے ہے۔ یہاں کچھ تصاویر ہیں، جو ہم نے تقریب کے سکرین شاٹس سے لی ہیں، یہ بہت واضح نہیں ہیں لیکن آپ کو نئی بائک کے بارے میں بہت کچھ واضح ہو جائے گا۔

 

کک اور سیلف اسٹارٹ ماڈلز کی رونمائی کے بعد کمپنی نے ہنڈا سی جی 125 ایس کے گولڈ ماڈل کو سرخ اور سیاہ رنگ میں متعارف کروایا:

تقریب کے دوران، حکام نے سٹیکر ڈیزائن میں تبدیلیوں کا ذکر کیا اور نئی بائیک کی کارکردگی یا پاور میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کا ذکر نہیں کیا۔ ڈیزائن کی وضاحت کرتے ہوئے حکام نے کہا کہ پیلا رنگ خوشی کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ ریس ٹریک ڈیزائن بائیک کی رفتار کا اشارہ دیتا ہے۔ اس دوران، گولڈ بائیک کو اب “پریمیم پاور” کہا جاتا ہے۔ ہم جلد ہی آپ کے ساتھ مزید واضح تصاویر شیئر کریں گے۔

آپ کا ہنڈا سی جی 125 2025 ماڈل کے بارے میں کیا خیال ہے؟ کیا آپ کو یہ پسند آیا؟ براہ کرم اپنے خیالات ہمارے ساتھ کمنٹس سیکشن میں شیئر کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.