ٹویوٹا 2021 سے امریکا میں لینڈ کروزر کا خاتمہ کر دے گا: رپورٹ

0 1,429

ذرائع اور افواہوں کے مطابق ٹویوٹا 2021 سے امریکا میں اپنی مشہورِ زمانہ لینڈ کروزر کا خاتمہ کر دے گا۔ خبریں بتا رہی ہیں کہ گاڑیاں بنانے والا جاپانی ادارہ اپنی SUV ختم کر دے گا جبکہ لیکسس LX باقی رہے گا لیکن موجودہ 5.7L V8 انجن کے بجائے ٹربو V6 کے ساتھ۔

ڈیلرشپ ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ لینڈ کروزر اگلے سال کے بعد دوبارہ نظر نہیں آئے گی اور فی الحال اس کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ البتہ یہ خبریں مکمل طور پر غیر تصدیق شدہ ہیں، لیکن SUV کی عمر دیکھیں تو بالکل بے بنیاد نہیں لگ رہیں۔

امریکا میں موجودہ J200 جنریشن تقریباً 2007 کی ہے، جس کی آئندہ گاڑی آنے کی کوئی پکی خبریں نہیں ہیں۔ بنانے والوں نے SUV کی زبردست مانگ رکھنے والی مارکیٹ میں باقی رہنے اور صارفین کی کشش حاصل کرنے کے لیے کئی فیس لفٹ ہی پیش کیے۔ اس کے علاوہ ٹویوٹا  پہلے ہی لیکسس LX کے نام سے یہی گاڑی فروخت کر رہا ہے۔

اگر یہ خبر سچ ہے تو اس کا مطلب ہے کہ امریکا میں ٹویوٹا کی سب سے لمبے عرصے تک چلنے والی نیم پلیٹ کا خاتمہ ہو رہا ہے۔

ٹویوٹا لینڈ کروزر کی تاریخ پر ایک نظر

ایک زرہ بکتر سپاہی کی طرح ٹویوٹا نے لینڈ کروزر بھی جنگ کے دوران بنائی۔ یہ 1950ء تھا جب جنگ کوریا چل رہی تھی۔ اس وقت امریکا اور اقوامِ متحدہ جنوبی کوریا کی مدد کو آئے۔

جاپانی آٹومیکرز کو امریکی فوج کے لیے ایک مختصر فور ویل ڈرائیو گاڑی بنانے کا آرڈر ملا۔ تجربہ کار ادارے کی حیثیت نے ٹویوٹا نے اس موقع کا پورا پورا فائدہ اٹھایا اور لینڈ کروزر کو ڈیزائن کیا اور یوں آپ کو ہر سال ایک بہتر اور اچھی طرح تیار کیا گیا ڈیزائن ملا۔ واہ، تاریخ نے تو دھارا ہی بدل لیا۔

خیر، آپ ایک لفظ میں کسی گاڑی کے بارے میں کیسے بات کر سکتے ہیں کہ جس نے دنیا بھر میں ایک لیجنڈ کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی ہو؟ لینڈ کروزر ایک مضبوط، لچکدار، قابلِ بھروسہ اور ناقابلِ شکست گاڑی ہے۔

مزید نیوز، ویوز اور ریویوز کے لیے پاک ویلز بلاگ پر آتے ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.