جنیوا موٹر شو 2016: نئی آڈی Q2 سے پردہ اٹھا دیا گیا

0 209

جنیوا میں جاری 86 ویں بین الاقومی موٹر شو میں آڈی نے نئی Q2 کراس اوور متعارف کروائی ہے۔ یہ جرمن کار ساز ادارے کی جانب سے پیش کی جانے والی پہلی کراس اوور ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ گاڑیاں تیار کرنے والے ادارے اب صارفین میں کراس اوور کی بڑھتی مقبولیت کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ نئی آڈی Q2 پانچ دروازوں (چار دائیں و بائیں اور ایک عقب میں) والی پانچ نشستوں پر مشتمل گاڑی ہے۔ اسے MQB ماڈیولر آرکی ٹیکچر پر بنایا گیا ہے۔ یہ وہی پلیٹ فارم ہے کہ جس پر آڈی A3 اور ووکس ویگن گلف تیار کی گئی تھیں۔

اپنی نئی پیش کش کے حوالے سے آڈی (Audi) کا کہنا ہے کہ شہر میں روز مرہ استعمال کے لیے تیار کی گئی اس گاڑی میں جدید ڈیزائن اور متعدد خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آڈی A4 پاکستان میں پیش کرنے کا اعلان

آڈی Q2 چھ مختلف انجن کے ساتھ پیش کی جائے گی۔ اس کا ایک ماڈل 1 ہزار سی سی 3 سلینڈر TSFI انجن کے ساتھ پیش کیا جائے گا جو 114 ہارس پاور فراہم کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ دو 1400 سی سی ٹربو چارجڈ (148 ہارس پاور) اور 2 ہزار سی سی ٹربو چارجڈ (190 ہارس پاور) 4 سلینڈر انجن کے ساتھ بھی اسے فروخت کیا جائے گا۔ آڈی Q2 تین ڈیزل مختلف ڈیزل انجن کے ساتھ بھی دستیاب ہوگی۔ آپ چاہیں تو ڈیول – کلچ S- ٹرونک 7-اسپیڈ ٹرانسمیشن لگواسکتے ہیں یا پھر روایتی 6-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن منتخب کرسکتے ہیں۔ عام آڈی Q2 تو اگلی پہیوں پر سفر کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے تاہم اس کے بہترین ماڈلز میں برقی صلاحیت سے چاروں پہیے کی قوت سے چلنے کا نظام بھی شامل کیا جائے گا۔

Audi Q2

آڈی Q2 کا اندرونی حصہ آڈی گاڑیوں کے روایتی انداز جیسا ہی ہے۔ البتہ اسے معیار کے اعتبار سے بہتر بنایا گیا ہے۔ کیبن کی تیاری میں بھی اعلی و معیاری سامان استعمال کیا گیا ہے۔گاڑی میں دیگر آڈی گاڑیوں جیسے TT، R8، Q7 اور آڈی A4 کی طرح ورچوئل کاکپٹ شامل کیا گیا ہے۔ روایتی اسپیڈومیٹر اور ٹیکومیٹر کے برعکس آپ کو 12.3 انچ کی ہائی 0ڈیفی نیشن گرافکس اسکرین لگائی گئی ہے۔ تفریحی نظام یعنی انفوٹینمنٹ سسٹم بھی جدت سے ہم آہگ ہے۔ آپ اس گاڑی کو ایپل کار پلے یا اینڈرائیڈ آٹو کسی بھی ایک کے ساتھ لے سکتے ہیں۔ آڈی Q2 کا بہترین ماڈل 14 اسپیکر پر مشتمل ساؤنڈ سسٹم کے ساتھ دستیاب ہوگا۔

آڈی نے Q2 کی فروخت کے حوالے سے کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی تاہم امید کی جارہی ہے کہ اسے 2016 کی تیسری سہہ ماہی میں پیش کردیا جائے گا۔ یہ نئی Q2 ہونڈا HR-V اور وِزل (Vezel) کے علاوہ نسان جوک اور مزدا CX-3 کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔ اب چونکہ ٹویوٹا (Toyota) بھی اپنی C-HR کے ساتھ کراس اوور کے میدان میں قدم رکھ چکا ہے اس لیے ان دونوں اداروں کی مسابقت بھی متوقع ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں آڈی پہلے ہی کام کر رہا ہے اس لیے آڈی Q2 کی پاکستان آمد سے متعلق امید رکھی جاسکتی ہے۔

آڈی Q2 ویڈیو:

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.