کراچی – لاہور موٹروے کی تعمیر؛ چینی ادارے سے 30 ارب روپے کا معاہدہ

2 399

کراچی – لاہور موٹروے بنانے کے لیے حکومت پاکستان نے چینی ادارے چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن سے معاہدہ کرلیا ہے۔ 1,152 کلومیٹر طویل اس موٹروے کو 30 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا اور اس پر 30 ارب روپے لاگت آئے گی۔ چائنا ریلوے کا ذیلی ادارہ چائنا ریلوے 20th بیورو گروپ کارپوریشن اور پاکستانی کمپنی ظہیر خان اینڈ برادرز انجینئرز اینڈ کنسٹرکٹرز مل کر اس منصوبے پر کام کریں گے۔

متعلقہ تحریر: کراچی – لاہور موٹروے کا منصوبہ گوگل میپس پر دیکھیے

پہلے مرحلے میں کراچی تا حیدرآباد موٹروے بنایا جائے گا جس کے بعد M9 موٹروے کو لاہور تک پھیلا دیا جائے گا۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے گذشتہ ماہ فیصل آباد – ملتان M4 موٹروے کے افتتاح کے موقع پر کہا تھا کہ کراچی – لاہور موٹروے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جس کے ذریعے آمد و رفت کے اخراجات میں کمی واقع ہوگی۔ یاد رہے کہ کراچی – لاہور موٹروے منصوبے کا افتتاح میاں محمد نواز شریف نے رواں سال مارچ میں کیا تھا۔

علاوہ ازیں پاکستان اور چین کے مابین پاک – چین اقتصادی راہداری کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں پاکستان میں سڑکوں کا جال مزید پھیلتا چلا جائے گا۔ نئے موٹروے کی تعمیر سے سفری وقت میں بھی واضح کمی آئے گی۔

ایسے منصوبوں میں تعمیر کے بعد اس کی دیکھ بھال کا پہلو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ پاکستان کے مختلف شہروں کو آپس میں جوڑنے والے موٹروے اور ہائی ویز کی حالت زار متعلقہ اداروں کی توجہ کے طالب ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ لاہور – اسلام آباد M2 موٹروے سے حاصل ہونے والے تجربے سے سیکھتے ہوئے حکومت دوبارہ وہی غلطیاں دہرانے سے ہر ممکن پرہیز کرے گی۔

Pakistan Motorway Map

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.