ٹویوٹا پرایوس 2016 کے بریکس میں تکنیکی مسئلہ کا انکشاف

0 240

گاڑیاں بنانے والے جاپانی ادارے ٹویوٹا موٹر کارپوریشن نے ٹویوٹا پرایوس (Prius) کے بریکس میں ممکنہ خرابی کی وجہ سے دنیا بھر میں 3,40,000 گاڑیاں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں تقریباً 2,12,000 جاپان، لگ بھگ 90 ہزار امریکا کے علاوہ یورپ اور دیگر مارکیٹوں سے بھی پرایوس طلب کی جائیں گی جن میں سے زیادہ تر 2016 اور 2017 ماڈل شامل ہیں۔

ٹویوٹا کی جانب سے پرایوس طلب کرنے کی بنیادی وجہ بریکس میں ہونے والی ممکنہ خرابی کو بتایا گیا ہے۔ ٹویوٹا کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کی وجہ سے اگر ڈرائیور چلتے ہوئے انجن کے ساتھ ‘Park’ کے علاوہ کسی اور گیئر میں گاڑی کھڑی کی جائے تو اس کے ازخود چلنے کے امکانات موجود ہیں جس سے کسی قسم کا نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔

اس مسئلے کو فوری حل کرنے کے لیے ٹویوٹا نے تمام ڈیلرشپس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پرایوس میں لگائے گئے بریک کیبل کے اوپر ایک کِلپ کا اضافہ کردیں تاکہ بریکس کے غیر فعال ہونے کا خطرہ کم ہوجائے گا۔ اس عارضی حل کے علاوہ ٹویوٹا نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ پرایوس کے تمام ہی مالکان کو خطوط ارسال کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ساڑھے 3 لاکھ ہونڈا سِوک X میں تکنیکی خرابی کا انکشاف

پاکستان میں ٹویوٹا پرایوس کی مقبولیت دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ یہاں بھی بہت سے لوگوں نے پرایوس 2016 درآمد کی ہوں گی۔ پاکستان میں پرایوس کے نئے ماڈل رکھنے والوں کو چاہیے کہ وہ فی الفور ٹویوٹا جاپان سے رابطہ کریں اور اپنی گاڑی کے متاثر ہونے یا نہ ہونے سے متعلق معلومات حاصل کریں۔ اگر آپ کی پرایوس بھی اس ممکنہ مسئلہ کا شکار ہے تو ٹویوٹا جاپان کی ہدایت کے مطابق اسے حل کرنے کی جلد از جلد کوشش کریں تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رہا جاسکے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.