ساؤ پاؤلو آٹو شو 2016 میں ہونڈا WR-V کی نقاب کشائی

0 217

برازیل میں جاری لاطینی امریکا کے سب سے بڑے گاڑیوں کے میلے ساؤ پاؤلو آٹو شو 2016 میں ہونڈا نے اپنی نئی چھوٹی SUV پیش کردی ہے۔ جاپانی کار ساز ادارے کی اس گاڑی کو ہونڈا WR-V کا نام دیا گیا ہے جو Winsome Roundabout Vehicle کا مخفف ہے۔ اسے ہونڈا کے مقبول ہیچ بیک پلیٹ فارم پر تیار کیا گیا ہے جس کا نام ہونڈا فٹ (جسے ہونڈا جاز بھی کہتے ہیں) سے منسوب ہے۔ اسی پلیٹ فارم پر ہونڈا امیز، بریو اور ہونڈا BR-V بھی تیار کی جارہی ہیں۔

انٹرنیٹ پر پچھلے کئی ہفتوں سے ہونڈا WR-V کی آمد سے متعلق خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔ ان خبروں میں اس گاڑی کے ڈیزائن اور تکنیکی خصوصیات سے متعلق بھی بہت پیش گوئیاں کی گئیں۔ اور اب ہونڈا WR-V کی باضابطہ پیشکش دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ ان پیشگوئیوں میں سے اکثر بالکل درست ثابت ہوئیں۔ چھوٹی SUV ہونے کی وجہ سے ہونڈا WR-V اور ہیچ بیک ہونڈا فٹ کے ظاہری انداز میں بنیادی فرق موجود ہیں البتہ ان گاڑیوں کے اندر جھانکیں تو یہ بالکل ایک سی معلوم ہوتی ہیں۔

ہونڈا فٹ کے فین کلب میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ہونڈا WR-V کا اگلا حصہ ہونڈا فٹ کے مقابلے میں کہیں زیادہ جذباتی معلومات ہوتا ہے۔ اگلی جانب بڑی لائٹس بشمول LED ڈے رننگ لائٹ، چمکتی ہوئی سیاہ گرل، کروم بار اور نئے ڈیزائن کے حامل بمپرز اس کی جاذبیت میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔پچھلی جانب سے ہونڈا WR-V دیکھنے میں ہونڈا فٹ کے نسبتاً زیادہ قریب معلوم ہوتی ہے البتہ یہاں بھی سیاہ گرل اور کروم شامل کرنے کے علاوہ اسٹاپ لائٹس اور بمپر کو بھی نیا ڈیزائن دیا گیا ہے۔ظاہری حصے کی دیگر نمایاں خصوصیات میں روف ریلز، 16 انچ الائے ویلز اور اسکِڈ پلیٹس شامل ہیں۔

ہونڈا WR-V کی تکنیکی خصوصیات سے متعلق بات کریں تو اس میں 1200cc پیٹرول اور 1500ccڈیزل انجن پیش کیے جاسکتے ہیں جن میں 5 – یا 6-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کا انتخاب دیا جاسکتا ہے۔البتہ کچھ مبصرین کا خیال ہے کہ ہونڈا فٹ کی طرح اس میں بھی 4- سلینڈر 1500cc انجن کے ساتھ 5-اسپیڈ مینوئل یا CVT گیئر باکس پیش کیا جائے گا۔ i-VTEC ٹیکنالوجی کا حامل 1200cc انجن 87 بریک ہارس پاور جبکہ i-DTEC ٹینالوجی کا حامل 1500cc انجن 98 بریک ہارس پاور فراہم کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ ہونڈا کا دعوی ہے کہ یہ گاڑی کم ایندھن میں زیادہ سفر کرنے کی بھی اہلیت رکھتی ہے اور اسی لیے یہ روز مرہ استعمال اور شہر کے اندر سفر کرنے والوں کا بہترین انتخاب ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: مشہور ترین ہائبرڈ ہونڈا وِزل 2016 کا تفصیلی جائزہ

برزایل سمیت لاطینی امریکا کے دیگر حصوں میں اسے 2017 کی پہلی ششماہی میں متعارف کروائے جانے کی توقع ہے جبکہ بھارت میں اس گاڑی کو آئندہ سال مارچ 2017 میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پڑوسی ملک میں ہونڈا WR-V کی قیمت لگ بھگ 6 لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک رکھی جاسکتی ہے۔ یہ چھوٹی SUV مختلف ممالک میں ٹویوٹا ایٹیوس کراس، ہیونڈائی i20 ایکٹیو، فیات ایونچورا، سوزوکی ویتارا بریزا، فورڈ ایکو اسپورٹ اور مہندر TUV300 طرز کی گاڑیوں کے مدمقابل آئے گی۔


https://www.youtube.com/watch?v=ygGCxiWK4hQ
تصاویر بشکریہ کار پلیس

Also check out used Honda BR-V for sale on Pakwheels: Honda BRV

or check out new Honda HRV

Google App Store App Store

Leave A Reply

Your email address will not be published.